وزیراعلی پنجاب کا دور دراز علاقوں میں گھر گھر بوتل بند پانی فراہم کرنے کا منصوبہ شروع کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 4th, October 2025 GMT
لاہور(آئی این پی )وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے دسمبر تک پنجاب میں 1115 الیکٹرو بسیں فعال کرنے کا حکم دے دیا۔وزیراعلی کی زیرصدارت 4 گھنٹے طویل جائزہ اجلاس میں پنجاب کے مختلف اہم محکموں سے تفصیلی بریفنگ لی گئی اور متعدد اہم فیصلے کئے گئے۔وزیراعلی نے صوبہ بھر میں پانی کی فراہمی کے حوالے سے اہم اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا، دور دراز علاقوں میں پانی کی کمی کو دور کرنے کے لئے گھر گھر بوتل بند پانی فراہم کرنے کا منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کیا گیا، اس کے علاوہ پنجاب بھر میں 5000 سے زائد واٹر فلٹریشن پلانٹس کو فعال کرنے اور ان کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے ٹائم لائن طلب کی گئی، وزیراعلی نے ہدایت کی کہ محکمے واٹر فلٹریشن پلانٹس کا جائزہ لے کر ان کی تکمیل کو یقینی بنائیں۔
بی این پی نے بلوچستان اسمبلی میں اپنے واحد ایم پی اے کی رکنیت معطل کر دی
وزیراعلی مریم نواز شریف نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں 11.
اخلاقی اقدار کی اہمیت
پنجاب میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے کے لئے وزیراعلی نے دسمبر تک 1115 الیکٹرو بسوں کو عملی جامہ پہنانے کی ہدایت کی، ڈپٹی کمشنرز کو چارجنگ اسٹیشنز کے قیام کی ہدایت کی گئی جبکہ الیکٹرو بسوں کے لئے نئے سٹاپ ڈیزائن بھی منظور کئے گئے.وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس منصوبے نے قلیل مدت میں عوامی مقبولیت کے ریکارڈ قائم کئے ہیں۔انہوں نے لاہور ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کے تحت 4624 گلیوں کی تعمیر اور بحالی کے کام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نو تعمیر شدہ گلیوں کی حفاظت کرنا ضروری ہے اور اس سلسلے میں سخت اقدامات کئے جائیں گے۔اجلاس میں پلیسر گولڈ پروجیکٹ کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس سے پنجاب کے عوام کو فائدہ پہنچے گا، وزیراعلی نے ہدایت کی کہ اس منصوبے سے حاصل ہونے والا منافع عوامی فلاح کیلئے استعمال کیا جائے، اس کے ساتھ ساتھ چنیوٹ میں آئرن اور میانوالی میں پلیسر گولڈ کی کانوں کی ابتدائی سٹڈی مکمل کر لی گئی ہے اور اس منصوبے کے آغاز میں صرف 4 ماہ کی مدت باقی ہے۔
ہم جنگ بندی کے سب سےزیادہ قریب ، پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے: شہبازشریف
وزیراعلی نے جنوبی پنجاب کے 148 دیہات کو مثالی گاں بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں ملتان کے 62، بہاولپور کے 48 اور ڈی جی خان کے 38 دیہات شامل ہوں گے، ان گاں میں جدید سہولتوں جیسے پارکس، پکی گلیاں اور جوہڑوں کی صفائی کی جائے گی۔مریم نواز شریف نے حکومتی محکموں کو سختی سے ہدایت دی کہ وہ ان منصوبوں کی تکمیل میں اپنی پوری کوشش کریں تاکہ عوام کو بہترین خدمات فراہم کی جا سکیں۔
مزید :
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: وزیراعلی نے مریم نواز ہدایت کی کرنے کا کے لئے
پڑھیں:
لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
لاہور میں مون سون کی شدید بارشوں نے معمولات زندگی متاثر کر دیے، کئی علاقوں میں سڑکیں، چوراہے اور انڈر پاسز پانی میں ڈوب گئے جبکہ ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران شہر میں 343 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث متعدد نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔
لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہونے سے شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بعض سڑکوں اور گلیوں میں 3 سے 4 فٹ تک پانی کھڑا رہا، جبکہ کئی مقامات پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں بارش کے بعد کئی علاقے زیر آب، ’اب آفس جانےکے لیے کشتی کی ضرورت ہوگی‘
ڈیفنس کے فیز ون سے فیز فائیو تک مختلف مقامات پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک متاثر ہوئی، جبکہ غازی انڈر پاس اور مسجد چوک انڈر پاس کو پانی بھرنے کے باعث بند کرنا پڑا اور ٹریفک کو متبادل راستوں پر منتقل کیا گیا۔
حربنس پورہ، مال روڈ، کوپر روڈ، لکشمی چوک اور چوبرجی چوک سمیت متعدد علاقوں میں بھی پانی جمع ہونے کی اطلاعات ملیں، جہاں واسا کی ٹیمیں نکاسی آب میں مصروف رہیں۔
شدید بارش کے باعث شہر کی کئی سڑکوں پر گڑھے بھی پڑ گئے۔ کینال روڈ، جوہر ٹاؤن مین بلیوارڈ اور بھیکے والا موڑ سمیت مختلف مقامات پر سڑکیں متاثر ہوئیں، جس کے بعد ٹریفک پولیس نے متاثرہ علاقوں کو بند کرکے متبادل راستے فراہم کیے۔
یہ بھی پڑھیں: مون سون سیزن: لاہور سے ایک گھنٹے میں بارش کا پانی نکالنا ہدف ہے، ڈی ایم ڈی واسا
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق پنجاب میں حالیہ مون سون بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں اب تک 21 افراد جاں بحق اور 154 زخمی ہو چکے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں 15 افراد مکانات گرنے، 2 آسمانی بجلی گرنے، 3 کرنٹ لگنے جبکہ ایک شخص ڈوبنے سے جاں بحق ہوا۔
واسا لاہور کے مطابق شہر میں ہنگامی بنیادوں پر نکاسی آب کا عمل جاری ہے، تمام ڈسپوزل اسٹیشن مکمل استعداد کے ساتھ کام کر رہے ہیں جبکہ متاثرہ مقامات پر اضافی مشینری اور عملہ تعینات کیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ اور واسا نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے، نشیبی علاقوں اور بجلی کے کھمبوں سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔ شہریوں نے تاہم ہر سال بارشوں کے دوران پانی جمع ہونے کے مسئلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بارش پانی زیر آب لاہور