برطانوی نائب وزیراعظم گھر کی خریداری پر کم ٹیکس ادا کرنے پر عہدے سے مستعفی
اشاعت کی تاریخ: 5th, September 2025 GMT
برطانوی نائب وزیراعظم اور حکمراں جاعت لیبر پارٹی کی ڈپٹی لیڈر انجیلا رینر نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ان کا استعفیٰ اس وقت سامنے آیا جب یہ انکشاف ہوا کہ انھوں نے مشرقی سسیکس کے علاقے ہوو میں اپنی 8 لاکھ پاؤنڈ مالیت کی فلیٹ خریداری پر اسٹامپ ڈیوٹی کی مکمل ادائیگی نہیں کی تھی۔
یہ معاملہ سامنے آنے پر اینجلا رینر، جو ایشٹن اَنڈر لائن سے رکنِ پارلیمنٹ ہیں نے رواں ہفتے خود وزیراعظم کے اخلاقی مشیر کے سامنے پیش ہوئی تھیں۔
جہاں ان کا کہنا تھا کہ وہ اس غفلت کی مکمل ذمہ داری قبول کرتی ہیں اور مانتی ہیں کہ انہوں نے فلیٹ خریداری کے معاملے میں مزید ٹیکس ادا کرنے کے مشورہ پر عمل نہ کرکے غلطی کی تھی۔
اخلاقی مشیر کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نائب وزیرعظم اینجلا رینر نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی اور انہیں جو قانونی مشورہ دیا گیا تھا اسے نظرانداز کیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ ایک سنگین معاملہ ہے اور اعتراف کرنے کے بعد اب نائب وزیراعظم کے اپنے عہدوں پر برقرار رہنا مزید مشکل ہوگیا۔
جس کے بعد انجلا ریئر نے حکومتی اور اپنی پارٹی کے تمام عہدوں سے استعفیٰ دیدیا۔
لیبر پارٹی کے سربراہ اور وزیراعظم کیر اسٹارمر کیئر نے رینر کے نام اپنے خط میں کہا کہ وہ ان کے حکومت چھوڑنے پر "انتہائی افسردہ" ہیں۔
تاہم وزیراعظم اسٹارمر کیئر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ رینر مستقبل میں بھی پارٹی کی ایک "اہم شخصیت" رہیں گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی
( اویس کیانی)وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی۔
فور اسٹار جنرل عامر رضا کو کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر کر دیا گیا،وزیراعظم نے جنرل عامر رضا کو ترقی اور نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
وزیراعظم نے جنرل عامر رضا کے لیے اہم قومی ذمہ داری کی ادائیگی میں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرول کی قیمتوں میں روزانہ ردوبدل پربڑاردعمل آگیا
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
جنرل عامر رضا اس سے قبل پاک فوج میں چیف آف جنرل اسٹاف کے فرائض انجام دے رہے تھے۔