برطانوی نائب وزیراعظم گھر کی خریداری پر کم ٹیکس ادا کرنے پر عہدے سے مستعفی WhatsAppFacebookTwitter 0 5 September, 2025 سب نیوز

لندن (سب نیوز)برطانوی نائب وزیراعظم اور حکمراں جاعت لیبر پارٹی کی ڈپٹی لیڈر انجیلا رینر نے اپنے عہدوں سے استعفی دے دیا۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ان کا استعفی اس وقت سامنے آیا جب یہ انکشاف ہوا کہ انھوں نے مشرقی سسیکس کے علاقے ہوو میں اپنی 8 لاکھ پانڈ مالیت کی فلیٹ خریداری پر اسٹامپ ڈیوٹی کی مکمل ادائیگی نہیں کی تھی۔یہ معاملہ سامنے آنے پر اینجلا رینر، جو ایشٹن انڈر لائن سے رکنِ پارلیمنٹ ہیں نے رواں ہفتے خود وزیراعظم کے اخلاقی مشیر کے سامنے پیش ہوئی تھیں۔
جہاں ان کا کہنا تھا کہ وہ اس غفلت کی مکمل ذمہ داری قبول کرتی ہیں اور مانتی ہیں کہ انہوں نے فلیٹ خریداری کے معاملے میں مزید ٹیکس ادا کرنے کے مشورہ پر عمل نہ کرکے غلطی کی تھی۔اخلاقی مشیر کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نائب وزیرعظم اینجلا رینر نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی اور انہیں جو قانونی مشورہ دیا گیا تھا اسے نظرانداز کیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ ایک سنگین معاملہ ہے اور اعتراف کرنے کے بعد اب نائب وزیراعظم کے اپنے عہدوں پر برقرار رہنا مزید مشکل ہوگیا۔جس کے بعد انجلا ریئر نے حکومتی اور اپنی پارٹی کے تمام عہدوں سے استعفی دیدیا۔ لیبر پارٹی کے سربراہ اور وزیراعظم کیر اسٹارمر کیئر نے رینر کے نام اپنے خط میں کہا کہ وہ ان کے حکومت چھوڑنے پر انتہائی افسردہ ہیں۔تاہم وزیراعظم اسٹارمر کیئر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ رینر مستقبل میں بھی پارٹی کی ایک “اہم شخصیت” رہیں گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپی ٹی آئی کی عوامی اسمبلی نے 8ستمبر کو بلوچستان میں شٹرڈاون ہڑتال کی حمایت کردی پی ٹی آئی کی عوامی اسمبلی نے 8ستمبر کو بلوچستان میں شٹرڈاون ہڑتال کی حمایت کردی ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چودھری کا مری کے مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ ملک میں مہنگائی کی رفتار زور پکڑ گئی،ایک ہفتے میں 23اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ بھارت کی جانب سے دریاوں میں پانی چھوڑے جانے پر پاکستان کا ردعمل سامنے آگیا پاک بحریہ کے ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز احمد حسین کو رئیر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی بلاول بھٹو وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی کارکردگی کے معترف، محنتی قرار دیدیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی، جنرل عامر رضا کو کمانڈر نیشنل سٹرٹیجک کمانڈ بھی مقرر کردیاگیا۔ جنر ل عامر رضا اس سے پہلے چیف آف جنرل سٹاف کے عہدے پر فرائض انجام دے رہے تھے،وزیراعظم نے جنرل عامر رضا کو ترقی اور نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی
  • وزیراعظم کا لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دینے، کمانڈر نیشنل سٹرٹیجک کمانڈ مقرر کرنے کا اعلان
  • لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی  
  • ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری