اداکارہ نعیمہ بٹ کی طنزیہ ویڈیو وائرل، ڈرامہ انڈسٹری پر تنقید پر مداحوں کی ملی جلی رائے
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نعیمہ بٹ نے حال ہی میں ایک طنزیہ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں کام نہ ملنے کے حوالے سے اپنا ردعمل ظاہر کیا۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی اور صارفین کی جانب سے مختلف آراء سامنے آئیں۔ نعیمہ بٹ ان دنوں کسی نئے ڈرامے میں دکھائی نہیں دے رہیں تاہم وہ سوشل میڈیا پر خاصی متحرک ہیں اور اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیوز پوسٹ کر کے مداحوں سے رابطے میں رہتی ہیں۔ اپنی نئی ویڈیو میں انہوں نے ان افراد کو تنقید کا نشانہ بنایا جو ان پر الزام لگاتے ہیں کہ انہیں ڈراموں میں کام نہ ملنے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر ویڈیوز بنانی پڑ رہی ہیں۔ ویڈیو میں اداکارہ نے کہا کہ جس میڈیا میں اداکاراؤں کی لاشیں ملتی ہیں، وہاں کون کام کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کم از کم ان کا پالتو کتا تو وفادار ہے۔ ان کے اس بیان کو مداحوں کی طرف سے شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔ سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے نعیمہ کے انداز کو غیر مناسب قرار دیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ انہیں اسی انڈسٹری سے پہچان ملی اور اب اسی پر طنز کیا جا رہا ہے۔ ایک اور صارف نے کہا کہ اگر کسی نے کام دینے سے انکار کیا ہے تو ان کا نام لے کر بات کی جائے، پوری انڈسٹری کو برا کہنا درست نہیں۔ دوسری طرف کچھ افراد نے اداکارہ کے الفاظ کو حسد اور مایوسی کا اظہار قرار دیا اور انہیں منفی سوچ رکھنے والی شخصیت سے تشبیہ دی۔ نعیمہ کی ویڈیو پر جاری اس بحث سے واضح ہے کہ ان کا اندازِ بیان مداحوں میں شدید اختلاف کا باعث بن گیا ہے۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا پر
پڑھیں:
بیلا حدید کونسی بیماری میں مبتلا ہیں؟ اسپتال سے تصاویر شیئر کردیں
معروف امریکی ماڈل بیلا حدید نے اسپتال سے تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہیں جس سے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ اُٹھی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بیلا حدید طویل عرصے سے لائم بیماری (Lyme Disease) میں مبتلا ہیں اور وہ اس بیماری کے علاج کے سلسلے میں اسپتال میں کئی مرتبہ زیر علاج رہ چکی ہیں۔
حالیہ دنوں میں انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تصاویر میں بیلا کبھی سر پر پٹی، ہاتھ میں آئی وی ڈرپ، اور کبھی برف کا پیک ماتھے پر رکھے دکھائی دیں۔
دیگر تصاویر میں وہ اسپتال کے کمرے میں آرام کرتے ہوئے اور اہلِ خانہ کے ساتھ تاش کھیلتے اور پیزا کھاتے دکھائی دیں۔ جبکہ ایک اور تصویر میں وہ کافی کا کپ ہاتھ میں لیے لفٹ میں بیٹھی نظر آئیں۔
بیلا نے کیپشن میں مداحوں سے معذرت کرتے ہوئے لکھا: ’سوری میں اکثر غائب ہو جاتی ہوں، میں آپ سب سے محبت کرتی ہوں۔‘
سوشل میڈیا پر بیلا حدید کی یہ تصاویر وائرل ہو گئیں جس نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا اور مداحوں نے ان کی جلد صحتیابی کی دعائیں کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
بیلا حدید کی پوسٹ پر ان کی بہن جی جی حدید نے کمنٹ میں لکھا: ’آئی لَو یو! تم جلد بہتر ہو جاؤ، جیسا کہ تمہارا حق ہے۔‘