2025-09-21@11:15:50 GMT
تلاش کی گنتی: 63842
«مارچ کے قائدین»:
پاکستان کے معروف فیملی ولاگر اور ڈیجیٹل انفلوئنسر راجہ بٹ کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ یوٹیوب پر 77 لاکھ سے زائد سبسکرائبرز رکھنے والے راجہ بٹ اس وقت بیرون ملک موجود ہیں اور وہیں سے اپنے ولاگز ریکارڈ کر رہے ہیں۔ کل لاہور کے ایک نجی اسپتال میں ان کی اہلیہ ایمان راجہ نے بیٹے کو جنم دیا۔ یہ بھی پڑھیے: جوئے کی تشہیر کا معاملہ، رجب بٹ کو نوٹس مل گیا، یوٹیوبر کا ردعمل بھی سامنے آگیا بیٹے کی پیدائش کی خبر ملتے ہی راجہ بٹ نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک خصوصی ولاگ پوسٹ کیا جس میں وہ خوشی کے آنسوؤں میں ڈوب گئے۔ راجہ بٹ نے جذباتی انداز میں کہا کہ الحمداللہ، یہ ایک شاندار...
علی پور: سیت پور میں توازن بگڑنے سے ریسکیو کی کشتی الٹنے کے باعث ڈوبنے والے لڑکے کی لاش دوسرے روز مل گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق الٹنے والی کشتی میں 2 ریسکیو اہلکاروں سمیت 12 افراد سوار تھے، کشتی پر سوار 2 افراد کھڑے ہوکر ویڈیوز بنانے لگے اور لائف جیکٹس کے کلپس کھول دیے۔ ریسکیو اسٹاف نے لڑکوں کو منع کیا مگر دونوں نوجوان باز نہ آئے، کشتی میں کھڑے ہونے والے ایک شخص کا پاؤں پھسلنے پر کشتی کا توازن بگڑا اور کشتی الٹ گئی۔ موقع پر موجود کشتیوں کے ذریعے 11 افراد کو زندہ بچالیا گیا، ڈوبنے والے 15 سالہ لڑکے دائم رضا کی لاش آپریشن کے بعد مل گئی۔
طیب سیف: قومی ائیرلائن کی پرواز پی کے 741 میں تکنیکی خرابی کے باعث عمرہ زائرین رل گئے۔گزشتہ روز اسلام آباد سے جدہ جانے والی عمرہ زائرین کی فلائٹ کو کراچی اتار دیا گیاتھااورتکنیکی خرابی دور نہ ہونے پر مسافروں کو متبادل فلائٹ مہیا نہیں کی جا سکی تھی جس کی وجہ سے 250 سے زائد عمرہ زائرین بچوں اور خواتین سمیت ائیرپورٹ پر پھنس گئے۔ائیرلائن کی جانب سے رات گئے مسافروں کو ہوٹل منتقل کرکے کھانا فراہم کیاگیا اورتکنیکی خرابی دور ہونےکے بعد آج سہ پہر دو بجے فلائٹ کو جدہ کے لیے روانہ کردیا گیا۔ جلد کے ٹیٹوز سے اکتا کر چینی نوجوان دانتوں پر ٹیٹوز بنوانے لگے ترجمان پی آئی اے کے مطابقتمام مسافر کراچی...
سیلاب کے باعث موٹر وے ایم 5 پر اب تک 13 مقامات سے متاثر ہو چکی ہے۔ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر وے ایم 5 پر مزید 4 سے 5 پوائنٹس متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔موٹر وے پولیس کے ترجمان کا بتانا ہے کہ موٹر وے ایم 5 سیلاب کی وجہ سے تا حال بند ہے، ملتان سے سکھر متبادل راستے سے سفر کیا جاسکتا ہے، شاہ شمس انٹرچینج سے قومی شاہراہ کی طرف ٹریفک جا سکتی ہے۔ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ اوچ شریف کے راستے انٹرچینج سے دوبارہ موٹر وے ایم 5 پر سفر کیا جا سکتا ہے جبکہ سکھر سے ملتان ایم 5 اوچ شریف انٹر چینج قومی شاہراہ پر سفر کیا...
کوئٹہ سے جاری بیان میں مولانا واسع نے کہا کہ گڈ گورننس کے بڑے بڑے دعوے محض ریت کی دیوار ثابت ہوئے ہیں۔ صوبے کے وسائل پر جسطرح لوٹ مار اور کمیشن خوری جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے رہنماء سینیٹر مولانا عبدالواسع اور جنرل سیکرٹری مولانا آغا محمود شاہ نے کہا ہے کہ صوبے میں گڈ گورننس کے دعویداروں کی حکومت میں صوبے میں کرپشن کا بازار گرم ہے، جبکہ حکومت تماشائی بنی بیٹھی ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر اسکینڈلز سامنے آ رہے ہیں، مگر حکومت نے آنکھوں پر پٹی اور کان بند کئے ہوئے ہیں۔ گڈ گورننس کے بڑے بڑے دعوے محض ریت کی دیوار ثابت ہوئے ہیں۔ صوبے کے وسائل پر جس طرح لوٹ مار...
راولپنڈی میں زیر سماعت توشہ خانہ ٹو کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کے سابق ملٹری سیکرٹری بریگیڈیئر (ر) محمد احمد کا بیان سامنے آگیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کا ٹرائل حتمی مرحلے میں داخل انہوں نے عدالت کو بتایا کہ 2021 کے دورۂ سعودی عرب کے دوران ملنے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع نہ کرانے کی ہدایت عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے دی تھی۔ تحائف کی نوعیت اور تفصیل بریگیڈیئر (ر) محمد احمد کے مطابق تحائف میں جیولری سیٹ، عود کی بوتلیں، زیتون کا تیل، کھجور اور ایک کتاب شامل تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان تحائف کی تصاویر سرکاری...
ملتان ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 ستمبر 2025ء ) صوبہ پنجاب میں سیلاب کے باعث موٹروے ایم 5 کئی مقامات سے متاثر ہوئی ہے جہاں تمام 6 لین نئے شگاف میں بہہ گئیں، مزید 4 سے 5 پوائنٹس متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا گیا۔ ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق موٹر وے ایم 5 سیلاب کی وجہ سے تا حال بند ہے، ملتان سے سکھر متبادل راستے سے سفر کیا جاسکتا ہے، شاہ شمس انٹرچینج سے قومی شاہراہ کی طرف ٹریفک جا سکتی ہے، اوچ شریف کے راستے انٹرچینج سے دوبارہ موٹر وے ایم 5 پر سفر کیا جا سکتا ہے، سکھر سے ملتان ایم 5 اوچ شریف انٹر چینج قومی شاہراہ پر سفر کیا جا سکتا ہے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 21 ستمبر 2025ء) چین میں ملکی دارالحکومت بیجنگ اور خصوصی انتظامی علاقے ہانگ کانگ سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق تین سال قبل غیر ملکی سرمایہ کاروں نے چینی بازار حصص کو ناقابل سرمایہ کاری قرار دیتے ہوئے وہاں سے نکلنا شروع کر دیا تھا، لیکن اب یہی بیرونی سرمایہ کار دوبارہ چینی اسٹاک مارکیٹ کی طرف کھنچے چلے آ رہے ہیں۔ چین ’بیلٹ اینڈ روڈ‘ منصوبے کو سعودی عرب تک لے جانے کا خواہش مند اس عمل میں ایسے افراد اور اداروں کو حوصلہ افزائی ان امکانات کی وجہ سے بھی ہو رہی ہے جو چینی منڈی اب ٹیکنالوجی کے شعبے میں انویسٹمنٹ کے لیے پیش کر رہی ہے۔ ساتھ ہی یہ پہلو...
پاکستان کے وزیرِاعظم شہبازشریف کل سے نیویارک میں شروع ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے80ویں اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف دیگر مسلم ممالک کے رہنماؤں کے ہمراہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے، اس ملاقات کے دوران علاقائی اور عالمی امن اور سکیورٹی کے حوالے سے بات ہو گی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں وزیرِ اعظم عالمی برادری پر کشمیر اور فلسطین کے تنازعات کے حل کے لیے زور ڈالیں گے، ماحولیاتی تبدیلی، دہشت گردی، اسلامو فوبیا اور پائیدار ترقی سمیت علاقائی صورتحال اور...
فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے اپنی اہلیہ بریجیت میکرون کے حوالے سے پھیلائی جانے والی متنازع اور شرمناک افواہوں پر قانونی جنگ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق فرانسیسی صدر امریکی عدالت میں یہ ثابت کرنے کے لیے شواہد پیش کریں گے کہ ان کی اہلیہ خاتون ہیں، نہ کہ مرد، جیسا کہ بعض حلقوں کی جانب سے پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ میکرون فیملی کے وکیل نے بتایا ہے کہ عدالت میں تصویری شواہد، سائنسی رپورٹس اور ماہرین کی گواہیاں جمع کرائی جائیں گی تاکہ حقیقت واضح ہو سکے۔ دوسری جانب امریکی تجزیہ کار کینڈیس اوونز، جنہوں نے فرانسیسی خاتون اول کو مرد قرار دیا تھا، اپنے مؤقف پر قائم ہیں۔ اوونز کا کہنا...
ایشیا کپ سپر 4 کے بڑے مقابلے سے قبل شائقین کی سب سے زیادہ نظریں پاکستان کے بولنگ اٹیک پر جمی ہوئی ہیں۔ تاریخ گواہ ہے کہ پاکستان نے کئی بار اپنے شاندار بالنگ اٹیک کے ذریعے بھارت کو مشکل میں ڈالا ہے اور یادگار ریکارڈ قائم کیے ہیں۔ سب سے نمایاں کارکردگی 1985ء میں شارجہ کے میدان میں سامنے آئی، جب عمران خان نے بھارت کے خلاف شاندار بولنگ کرتے ہوئے صرف 14 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں۔ یہ آج بھی پاکستان کی طرف سے بھارت کے خلاف بہترین ون ڈے بولنگ ریکارڈ مانا جاتا ہے۔ اسی طرح 1997ء کے ٹورنٹو کپ میں وسیم اکرم اور وقار یونس کی جوڑی نے بھارتی بیٹنگ لائن کو مسلسل دباؤ...
جنوبی وزیرستان کا علاقہ سرواکئی سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، متاثرہ علاقوں میں عوام کی مدد میں فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا ساؤتھ نے قابل قدر کردار ادا کیا۔ ایف سی ساؤتھ اور سول انتظامیہ نے مشترکہ اقدامات سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کا عمل شروع کیا۔ ٹوٹے راستے اور بہہ جانے والے پل ازسرنو تعمیر کر کے آمد و رفت بحال کی گئی۔ مقامی کمانڈر نے عمائدین اور مشران کے ساتھ جرگہ منعقد کر کے مسائل سنے۔ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں ریلیف پیکجز بھی تقسیم کیے گئے۔ پیکجز میں بستر، کپڑے، اشیائے خورونوش، پھل اور دیگر ضروری سامان شامل تھے۔ عوام نے ایف سی ساؤتھ کی بروقت امداد اور خدمات پر اطمینان اور شکریہ ادا کیا۔
نئی دہلی: بھارتی میڈیا کی معروف اینکر پرسن پالکی شرما نے تسلیم کیا ہے کہ بھارت مئی کی جنگ کے بعد بیانیے کی جنگ بھی بری طرح ہار گیا تھا۔ ایک تقریب میں انٹرویو دیتے ہوئے پالکی شرما نے کہا کہ بھارت کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ہمارے پاس ٹیلنٹ بھی موجود ہے اور پیسہ بھی، لیکن وژن کی شدید کمی ہمیں پیچھے دھکیل دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں جب بھی حکمتِ عملی پر بات کی جاتی ہے تو سوچ صرف بارڈرز اور ڈپلومیسی تک محدود رہتی ہے، لیکن میڈیا کو کبھی بطور "اسٹریٹجک ریسورس" استعمال نہیں کیا جاتا۔ ان کے مطابق دنیا بھر میں میڈیا کو طاقت اور اثر و رسوخ کے ایک بڑے...
پاک بھارت میچ کے لیے پلئینگ الیون فائنل،مزید ایک اورتبدیلی کردی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 21 September, 2025 سب نیوز دبئی (آئی پی ایس) پاک بھارت میچ کے لیے پلئینگ الیون فائنل،مزید ایک اورتبدیلی کردی گئی۔ پاکستان ٹیم کی میچ سےقبل فائنل میٹنگ اختتام پذیرہوگئی،دبئی مقامی ہوٹل میں میٹنگ میں مختلف پہلووں پر بات چیت کی گئی،آج ہونےوالےمیچ کےلیے ایک تبدیلی کیساتھ پلئینگ الیون فائنل کرلی گئی خوشدل شاہ کی جگہ فہیم اشرف کوشامل کئےجانےکا امکان ہے،ٹیم مینجمنٹ اورکپتان فہیم اشرف کی شمولیت پرغورکررہی ہے،حسن نوازکی جگہ حسین طلعت اور خوشدل شاہ کی جگہ فہیم اشرف کی شمولیت ہوگی۔ میٹنگ میں ٹاس کی اہمیت پربھی کوچنگ اسٹاف نےبات کی، ٹیم مینجمنٹ نےکپتان کوٹاس جیت کرباولنگ کرنےکا مشورہ دیا،جبکہ اوپنرزکو...
بہترین محققین کی لسٹ سٹینفورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر جان آئیو نیڈس اور ان کی ٹیم نے مرتب کی جس میں بہترین محققین کی عالمی درجہ بندی میں اعلیٰ تعلیم کے مختلف شعبوں سے ایک لاکھ محققین کو شامل کیا گیا تھا۔ ان میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور امیج پروسیسنگ سے ڈین آف سائنس ڈاکٹر محمد سعید اکرم، انفارمیشن اینڈ لائبیریری سائنسز سے پرووائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر خالد محمود ودیگر شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب یونیورسٹی کے47 پروفیسرز کو سٹینفورڈ یونیورسٹی کیلفورنیا کی جاری کردہ دنیا کے بہترین محققین کی فہرست میں 2 فیصد سائنسدانوں کی دوڑ میں شامل کر لیا گیا۔ بہترین محققین کی لسٹ سٹینفورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر جان آئیو نیڈس اور ان کی ٹیم نے مرتب کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">باجوڑ: قبائلی ضلع باجوڑ کے علاقے ماموند میں فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نارتھ کے زیر اہتمام ایک شاندار گرینڈ جرگے کا انعقاد کیا گیا جس میں قبائلی عمائدین، مشران، عوام کی بڑی تعداد، سول انتظامیہ اور آئی جی ایف سی نارتھ نے شرکت کی، اس موقع پر وطن کی سلامتی اور امن کے قیام کے لیے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے اور ہر قسم کی قربانیاں دینے کے عزم کو ایک بار پھر دہرایا گیا۔میڈیا رپورٹس کےمطابق جرگے کے شرکاء کو بتایا گیا کہ علاقے میں خوارج اور دہشت گرد عناصر کی موجودگی کی اطلاعات پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز جاری ہیں تاکہ قبائلی عوام کے جان و مال کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جا سکے۔اس...
لندن (نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی ملک کے وہ عظیم سفیر ہیں جو دن رات محنت کرتے ہیں۔ لندن میں اوورسیز پاکستانیز کے کنونشن سے خطاب کے دوران شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میرے لیے خوشی کی بات ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کے سامنے کھڑا ہوں، آپ کے پاکستان کے وہ سفیر ہیں جو بیرون ملک دن رات محنت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دن میں آپ دیار غیر میں انتہائی محنت سے رزق حلال کماتے ہیں، میں اس بات کا اعتراف کرنا چاہتا ہوں کہ آپ اپنی محنت سے جو رزق کماتے ہیں، یہ جو سال گزرا ہے آپ نے پاکستان اپنی خون پسینے کی کمائی سے ساڑے 38 ارب...

فیلڈ مارشل نے دشمن کے حملے کی اطلاع دی تو ان کی آواز میں ٹھہراؤ اور یقین محکم تھا، وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں اوورسیز پاکستانیوں کی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہمارے سفیر ہیں جو دن رات محنت کرتے ہیں، آپ لوگوں نے محنت سے قیمتی زرمبادلہ پاکستان بھیجا، میں کیوں نہ آگے بڑھ کر آپ کو سلام پیش کروں؟ وزیراعظم نے کہا کہ آپ نہ صرف معاشی بلکہ سیاسی طور پر بھی دنیا میں پاکستان کا دفاع کرتے ہیں اس پر میں آپ کو سیلوٹ پیش کرتا ہوں۔ یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے، دفتر خارجہ وزیراعظم نے اوورسیز کے لیے اشعار بھی پیش کیے اور معرکہ حق میں جیت پر انہیں مبارکباد دی۔ وزیراعظم شہباز شریف...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 21 ستمبر 2025ء) اسرائیل کا قیام 1948 میں عمل میں آیا تھا اور تب سے آج تک اس کی خطے کی عرب ریاستوں کے ساتھ نہ صرف متعدد جنگیں ہو چکی ہیں، بلکہ جن ممالک کے ساتھ اسرائیل نے امن معاہدے کیے بھی، ان کے ساتھ بھی روابط کو ماہرین ''سرد امن کے ادوار‘‘ کا نام دیتے ہیں۔ اس بات سے قطع نظر کہ اب تک کتنی عرب ریاستیں اسرائیل کے ساتھ باقاعدہ سفارتی تعلقات قائم کر چکی ہیں، عرب اسرائیلی روابط مسلسل کئی طرح کے زیر و بم کا شکار رہے ہیں۔ اس کے علاوہ کئی اہم عرب ریاستوں کے فلسطینی رہنماؤں کے ساتھ تعلقات بھی کافی مشکل اور پیچیدہ رہے ہیں۔...
اسٹریٹجک اسٹڈیز کے مرکز کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل احمد رضا پوردستان نے ڈیفنس پریس کو انٹرویو میں ائیر ڈیفنس کو اپ گریڈ کرنے کے بارے میں کہا کہ ہمارے پاس زیادہ تر دفاعی نظام مقامی ہیں، اور ان کے ڈیزائن، تعمیر، اور دیکھ بھال اختراعی سوچ رکھنے والے ایرانی نوجوان انجام دیتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی افواج کے اسٹراٹیجک اسٹڈیز سینٹر کے سربراہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صیہونی حکومت امریکہ اور مغربی ممالک کی بھرپور حمایت کے ساتھ اسلامی ایران کے ساتھ میدان جنگ میں داخل ہوئی اور 12 روزہ دفاع مقدس میں اسلامی جمہوریہ ایران نے نہ صرف صیہونی حکومت بلکہ نیٹو کی تمام فوجی صلاحیتوں کا کامیابی سے مقابلہ کیا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی...
پنجاب پولیس نے راجن پور کے کچے کے علاقے میں کریمنلز کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 6 مغوی بازیاب کرلیے۔ تفصیلات کے مطابق راجن پور پولیس کا کچے کے علاقے میں مغویوں کی بازیابی کے لیے ٹارگٹڈ آپریشن کیا گیا۔عمرانی گینگ کے ڈاکووں نے گزشتہ اتوار کی شب روجھان سے 6 شہریوں کواغوا کیا تھا۔ ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا تھا کہ ڈاکو مغویوں کو اغوا کرکے کچے کی جانب فرار ہوئے، پولیس نے ڈاکوؤں کو گھیرے میں لیا ہوا تھا۔ پولیس کی بھاری نفری آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کے ٹھکانوں میں داخل ہوگئی جس کے بعد پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ پولیس کی شدید فائرنگ کے نتیجے میں ڈاکو فرار...
تہران: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران پر عائد پابندیاں ختم کرنے کی قرارداد مسترد ہونے کے بعد ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے سخت ردعمل دیا ہے۔ ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ ایران ایک بار پھر پابندیوں کی صورتحال کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ "پابندیوں سے راستے روکے جا سکتے ہیں لیکن خیالات اور عزم نئے راستے بناتے ہیں۔" مسعود پزشکیان نے اپنی جوہری تنصیبات کے حوالے سے واضح کیا کہ نطنز اور فردو کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے، مگر دشمن یہ نہیں سمجھتے کہ ان تنصیبات کو بنانے والے انسان ہیں اور وہی دوبارہ انہیں تعمیر کر سکتے ہیں۔ ایرانی صدر نے مزید کہا کہ ایران کبھی بھی حد سے...
پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں گوداموں میں موجود گندم کے ذخائر کی جسمانی تصدیق فزیکل ویریفیکیشن اور جیو ٹیگنگ کا عمل شروع کر دیا ہے تاکہ گندم کے ذخائر کا درست ریکارڈ رکھا جا سکے اور شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔اس مقصد کے لیے چار رکنی مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو پیراملٹری فورس (Para Force) اور محکمہ خوراک پنجاب کے اشتراک سے تمام اضلاع سے گندم کے ذخائر کا ڈیٹا جمع کرے گی۔حکام کے مطابق، یہ اقدام ذخیرہ اندوزی، خوردبرد اور بدانتظامی کی روک تھام کے لیے اہم سنگِ میل ثابت ہوگا، جبکہ مستقبل میں پالیسی سازی کے لیے درست معلومات فراہم کرنے میں بھی مددگار ہوگا۔ اشتہار
بڑھتے ہوئے قرضوں کی ادائیگی کے تقاضوں کے پیش نظر پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں دوبارہ داخل ہو کر بانڈز جاری کیے جائیں جن میں چینی مارکیٹ میں پانڈا بانڈز بھی شامل ہیں تاہم یورو بانڈ یا سکوک بانڈ جاری کرنے کے امکانات کم ہیں کیونکہ یہ عالمی مارکیٹ کی طلب اور کم از کم ایک درجہ کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں کی طرف سے بہتری پر منحصر ہے۔ پانڈا بانڈ دسمبر 2025 تک متوقع ہے اور اس کا پہلا لین دین 20 سے 25 کروڑ ڈالر کی حد میں ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے اپنی ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کو عرب دنیا کے ـ’’بونا‘‘ سسٹم کے ساتھ جوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ سسٹم عرب مانیٹری فنڈ...
وزیراعظم محمد شہباز شریف 22 سے 26 ستمبر 2025 تک نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں سالانہ اجلاس کے اعلیٰ سطحی سیشن میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزرا اور اعلیٰ حکام بھی ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیے: امریکا کی طرف سے ویزا دینے سے انکار پر فلسطینی صدر اقوام متحدہ سے آن لائن خطاب کریں گے بیان کے مطابق وزیراعظم اپنے خطاب میں عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین میں طویل قبضے اور حقِ خودارادیت سے انکار کی صورتحال کی جانب مبذول کرائیں گے۔ وہ خصوصاً غزہ میں جاری سنگین انسانی بحران...
ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان کے خلاف اہم میچ کے لیے بھارتی ٹیم میں بڑے ردوبدل کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ: ہینڈ شیک تنازع کے بعد پاکستان اور بھارت آج پھر مدمقابل ہوں گے نجی چینل کے سہیل عمران کی رپورٹ کے مطابق بھارتی میڈیا کے مطابق فاسٹ بولر جسپریت بمرا اور بیٹر ورون چکرورتی کو آج کے میچ میں فائنل الیون کا حصہ بنایا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق بمرا اور چکرورتی کو عمان کے خلاف میچ میں آرام دیا گیا تھا لیکن پاکستان کے خلاف انہیں واپس اسکواڈ میں شامل کیا جا رہا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ان دونوں کی واپسی...
بگرام کی تاریخ بالکل مختلف ہے، یہ اڈہ 1950 کی دہائی میں سابق سوویت یونین نے بنایا تھا، اور سوویت یونین کے انخلاء کے بعد، امریکہ کی قیادت میں نیٹو افواج نے صرف اس کی تزئین و آرائش کی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بگرام اڈے کو امریکی ساختہ کہا ہے، حالانکہ یہ 1950 کی دہائی میں سوویت یونین نے تعمیر کیا تھا اور امریکہ نے صرف اس کی تزئین و آرائش کی تھی۔ ماہرین ان بیانات کو صدر ٹرمپ کی جہالت اور ملکیت کے فریب کی ایک مثال قرار دے رہے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایکس نیٹ ورک پر اپنے تازہ ترین ریمارکس میں خبردار کیا ہے کہ اگر افغانستان نے بگرام ایئر بیس کو تعمیر...
بگرام کی تاریخ بالکل مختلف ہے، یہ اڈہ 1950 کی دہائی میں سابق سوویت یونین نے بنایا تھا، اور سوویت یونین کے انخلاء کے بعد، امریکہ کی قیادت میں نیٹو افواج نے صرف اس کی تزئین و آرائش کی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بگرام اڈے کو امریکی ساختہ کہا ہے، حالانکہ یہ 1950 کی دہائی میں سوویت یونین نے تعمیر کیا تھا اور امریکہ نے صرف اس کی تزئین و آرائش کی تھی۔ ماہرین ان بیانات کو صدر ٹرمپ کی جہالت اور ملکیت کے فریب کی ایک مثال قرار دے رہے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایکس نیٹ ورک پر اپنے تازہ ترین ریمارکس میں خبردار کیا ہے کہ اگر افغانستان نے بگرام ایئر بیس کو تعمیر...
مبصرین کا کہنا ہے کہ 716 دنوں کے بعد فلسطینی مزاحمت نے صیہونی بستیوں کو راکٹ حملوں سے نشانہ بنایا، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ نیتن یاہو کے دعووں کے باوجود فلسطینی مزاحمت غزہ کا دفاع کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کی نسل کشی کی جنگ کے 716 ویں دن، جب پوری پٹی میں شہریوں کے خلاف قابضین کے وحشیانہ حملے جاری تھے، فلسطینی مزاحمت کاروں کے راکٹ حملے کے بعد صہیونی بستیوں اشکلون اور اشدود میں انتباہی خطرے کے سائرن فعال کر دیے گئے۔ واضح رہے کہ غزہ 716 دنوں سے اسرائیلی فوج کی فائرنگ کی زد میں ہے اور اس پٹی میں 64000 سے زائد افراد شہید جا چکے ہیں...
ایک اسرائیلی اہلکار نے مصری افواج کے بارے میں کہا تھا کہ جزیرہ نما سینائی میں مصر کی فوجی موجودگی خاص طور پر غزہ میں جاری جنگ کے ساتھ اسرائیل کے لیے کشیدگی کا ایک اضافی نقطہ بن گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی وزیراعظم کی جانب سے جزیرہ نما سیناء میں مصر کی فوجی سرگرمیوں میں اضافے پر تشویش کے اظہار کے جواب میں قاہرہ نے اپنی فوج کے ان اقدامات کو امن معاہدے اور متعلقہ فریقوں کے ساتھ ہم آہنگی کے عین مطابق قرار دیا ہے۔ مصری حکام نے کہا ہے کہ سیناء میں سرگرم مصری افواج امن معاہدے کے فریم ورک کے مطابق علاقے میں موجود ہیں۔ اس بیان سے چند گھنٹے قبل ایک اسرائیلی اہلکار نے کہا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی: دنیا بھر میں جہاں نت نئی ایجادات اور ترقی کے منصوبے سامنے آ رہے ہیں اور بھارت خود کو تیزی سے ترقی کرنے والا ملک قرار دیتا ہے، وہیں اسی ملک کے ایک گاؤں میں آزادی کے 78 سال بعد پہلی بار بجلی پہنچائی گئی ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مہاراشٹرا کے ضلع تھانے کی تحصیل شاہاپور کے گاؤں وراسواڑی (Varaswadi) میں تقریباً 8 دہائیوں کے بعد بجلی کی فراہمی ممکن ہوسکی، گاؤں کے 15 گھروں میں بجلی آنے کے بعد مقامی آبادی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور رہائشیوں نے اس تاریخی موقع کو جشن کے ساتھ منایا۔مہاراشٹرا اسٹیٹ الیکٹرسٹی ڈسٹری بیوشن کمپنی لمیٹڈ کے مطابق اس گاؤں میں تقریباً 60 سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی: دنیا بھر میں جہاں نت نئی ایجادات اور ترقی کے منصوبے سامنے آ رہے ہیں اور بھارت خود کو تیزی سے ترقی کرنے والا ملک قرار دیتا ہے، وہیں اسی ملک کے ایک گاؤں میں آزادی کے 78 سال بعد پہلی بار بجلی پہنچائی گئی ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مہاراشٹرا کے ضلع تھانے کی تحصیل شاہاپور کے گاؤں وراسواڑی (Varaswadi) میں تقریباً 8 دہائیوں کے بعد بجلی کی فراہمی ممکن ہوسکی، گاؤں کے 15 گھروں میں بجلی آنے کے بعد مقامی آبادی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور رہائشیوں نے اس تاریخی موقع کو جشن کے ساتھ منایا۔مہاراشٹرا اسٹیٹ الیکٹرسٹی ڈسٹری بیوشن کمپنی لمیٹڈ کے مطابق اس گاؤں میں تقریباً 60 سے...
اقوام متحدہ کی جانب سے 21 ستمبر کو امن کا عالمی دن منایا جاتا ہے جب کہ عالمی امن کے حوالے سے پاک فوج کا کردار قابل تحسین ہے۔ عالمی سطح پر قیام امن کے لئے پاکستان کی کوششوں سے دنیا واقف ہے، پاکستانی امن دستے اقوام متحدہ کے مشن کی تکمیل میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ایسے علاقوں میں جہاں امن کی ضرورت تھی وہاں پر پاک فوج نے اپنی پیشہ ورانہ خدمات سر انجام دی، گزشتہ کئی دہائیوں سے اقوام متحدہ کے امن دستوں نے عالمی امن اور سلامتی کے لیے ان گنت قیمتی جانیں بچائیں۔ یہ دن انسانی مصائب کے خاتمے، جنگوں اور اندرونی تنازعات سے مسلح ممالک میں دیرپا قیام امن کے عالمی عزم کی عکاسی کرتا ہے، پاکستانی...
کرپشن میں ملوث راولپنڈی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے مزید 16 ملازمین برطرف WhatsAppFacebookTwitter 0 21 September, 2025 سب نیوز راولپنڈی:(آئی پی ایس)ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی میں کرپشن، مایوس کن کارکردگی اور ڈسپلن کی خلاف ورزی پر مزید 16 ملازمین کو برطرف کر دیا گیا ہے جبکہ مزید 200 ملازمین کی برطرفی کا عمل جاری ہے۔ سی ای او ہیلتھ راولپنڈی ڈاکٹر احسان غنی نے انکشاف کیا کہ ناقص کارکردگی اور خلاف ورزی پر 14 ملازمین کی ایک ماہ کی تنخواہ بطور جرمانہ کاٹی گئی جبکہ 3 ملازمین کے انکریمنٹ ضبط کیے گئے ہیں۔ دوسری جانب سابق سی ای او ڈاکٹر انصر اسحاق نے موجودہ سی ای او ڈاکٹر احسان غنی کے خلاف 2 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن: وزیراعظم شہباز شریف کاکہناہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اب تک چار جنگیں ہوچکی ہیں جن پر اربوں ڈالر خرچ ہوئے لیکن یہ سرمایہ اگر عوام کی ترقی اور خوشحالی پر لگایا جاتا تو آج خطے کے حالات بالکل مختلف ہوتے، پاکستان بھارت کا ہمسایہ ہے اور دونوں ممالک کو ساتھ رہنا ہے، مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر تعلقات معمول پر نہیں آسکتے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق وزیر اعظم نے کہاکہ ہم بھارت کے ساتھ برابری کی بنیاد پر بات کرنا چاہتے ہیں، اگر ہم نے بار بار جنگوں پر وسائل ضائع نہ کیے ہوتے تو عوام کی تعلیم، صحت، روزگار اور بنیادی سہولتوں کے معیار کو بلند کیا جاسکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام...
—تصویر بشکریہ پاک فضائیہ 1965 میں پاک فضائیہ نے بار برداری کے لیے استعمال ہونے والے سی-130 طیاروں کو بطور بمبار طیارہ استعمال کر کے دشمن کو حیران کردیا۔ستمبر 1965ء کی پاک بھارت جنگ جاری تھی، پاک فضائیہ کو میدان جنگ میں مکمل فضائی برتری حاصل تھی، لیکن لاہور پر حملہ آور بھارتی فوج بدستور بی آربی کنال کی دوسری جانب مورچہ بند تھی اور لاہور شہر پر مزید حملوں کا خطرہ موجود تھا، دشمن بھاری توپ خانے سے مسلسل لاہور کے دفاع میں موجود ہماری بری فوج پر گولہ باری کر رہا تھا، اس صورتحال میں دشمن کو سبق سکھانے کے لیے پاک فضائیہ نے جارحانہ روش اختیار کی۔21 ستمبر 1965ء کی شب پاک فضائیہ نے ایک منفرد...
مبصرین کے مطابق الگورتھم اس بات کا تعین کرتا ہے کہ صارفین ایپ پر کیا دیکھتے ہیں۔ امریکی حکام نے الزام لگایا ہے کہ چینیوں کے ذریعے سوشل نیٹ ورک کے الگورتھم کو ان طریقوں سے استعمال کیا جا سکتا ہے جن کا پتہ لگانا مشکل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چین کے ساتھ طے پانے والے معاہدے میں ٹک ٹاک سوشل نیٹ ورک الگورتھم کا کنٹرول امریکی کمپنیوں کے کنٹرول میں ہوگا۔ کیرولین لیویٹ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ منصوبہ بندی کے بورڈ میں سات میں سے چھ نشستیں امریکیوں کے پاس ہیں، فاکس نیوز کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنی اوریکل اس...
مشہور پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ اور ان کی اہلیہ ایمان رجب کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ رجب بٹ ایک متنازعہ یوٹیوبر اور ٹک ٹاکر ہیں جنہوں نے مختلف تنازعات اور فیملی بلاگنگ کی وجہ سے شہرت حاصل کی۔ رجب بٹ ان دنوں قانونی مقدمات کی وجہ سے پاکستان میں نہیں ہیں۔ آج رجب اور ایمان نے اپنے پہلے بچے کو دنیا میں خوش آمدید کہا ہے۔ یوٹیوبر پاکستان اور گھر والوں سے دور لندن میں بیٹے کی پیدائش پر بھرپور جشن منا رہے ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by FHM PAKISTAN (@fhmpakistan) سوشل میڈیا پر رجب بٹ کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں...
ماضی میں اداکاری کےشعبے لوہا منوانے والی شہناز شیخ اب آرٹ کی دنیا میں بھی اپنا نمایاں مقام بنارہی ہیں۔ شہناز شیخ کے خوبصورت رنگوں ثقافت اور قدرتی امتزاج پر مبنی سولو شو نے شائقین کے دل جیت لیے۔ شائقین میں فیبرک ڈیزائنر بھی شامل تھے۔ ایک ڈیزائنر نے شہناز شیخ کی پینٹنگ سے متاثر ہوکر اپنی ملبوسات کی ڈیزائننگ میں لانےکا عندیہ دیا۔ اوشین آرٹ گیلری میں منعقدہ شہناز شیخ کے دوسرے سولو شو میں 15 قیمتی فن پارے سجائے گئے۔ فن پاروں کی یہ نمائش چار روز تک جاری رہے گی۔ کینوس پر بنائے جانے والے فن پاروں میں قدرتی حسن، پھولوں، پرندوں کو مختلف مکسڈ رنگوں میں ڈھالا گیا۔ اس موقع پر آرٹسٹ شہناز شیخ کا...
بھارتی ریاست تریپورہ کے ضلع گوماتی میں ایک خاتون کی نیم جلی لاش برآمد ہونے کے بعد معاملہ سنگین سیاسی رخ اختیار کر گیا۔ خاتون کے شوہر نے الزام لگایا ہے کہ بی جے پی رکن اسمبلی جیتندر ماجمدار کے بھتیجے اور اس کے ساتھیوں نے انہیں اور ان کی بیوی کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد خاتون نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔ یہ بھی پڑھیے: مودی کے خلاف نعرے بازی، پٹنہ میں کانگریس اور بی جے پی کارکنوں میں تصادم پولیس نے ابتدائی طور پر غیر فطری موت کا مقدمہ درج کیا تھا تاہم بعد میں اسے خودکشی پر اکسانے کا کیس بنا دیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی تفتیش جاری ہے اور...
کوئٹہ(نیوز ڈیسک)اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بلوچستان نے محکمہ خوراک کے افسران کے خلاف مبینہ طور پر بڑے پیمانے پر گندم غبن کے سنگین اسکینڈل کا پردہ فاش کر دیا ہے اور پی آر سی سریاب میں کروڑوں روپے کی گندم کی ہیراپھیری کے انکشاف کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بلوچستان عبدالواحد کاکڑ کی خصوصی ہدایات اور ڈپٹی ڈائریکٹر انویسٹی گیشن محمد سفیان کی زیر نگرانی کی گئی تحقیقات میں بے ضابطگیوں کے شواہد سامنے آئے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق21 ہزار 221 بوری گندم (فی بوری 100 کلوگرام) غبن کی گئی، جس کی مجموعی مالیت تقریباً 231.86 ملین روپے ہے۔ حکام نے بتایا کہ تحقیقات کے دوران سابق ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اور سابق اسسٹنٹ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے جعلسازی سے بچے ظاہر کرکے ہانگ کانگ جانے والے 5 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مسافر بذریعہ تھائی لینڈ وزٹ ویزے پر ہاکنگ کانگ جا رہے تھے۔ مسافروں میں بشری، امجد علی، علیزے شاہین، محمد عدنان اور ذیشان علی خان شامل ہیں۔ مسافر امجد علی خاتون مسافر بشریٰ کا حقیقی بیٹا ہے جبکہ دیگر مسافروں کو بچے ظاہر کر کے بیرون ملک لے جانے کی کوشش کی گئی۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق علیزے شاہین، محمد عدنان اور ذیشان علی نامی مسافر بشریٰ نامی خاتون مسافر کے حقیقی بچے نہیں ہیں۔ مسافروں کے گھر والوں نے فی کس...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 21 ستمبر 2025ء) یہ سلسلہ قدیم تاریخ سے لے کر موجودہ دور تک جاری ہے۔ جب سلاؤ اور کروٹلس کے مابین جنگ ہوئی، تو اس میں بھی سلاؤ نے کروٹلس کی نادر کتابیں جلا کر تاریخ کو راکھ کر دیا۔ امریکہ نے جب عراق پر حملہ کیا تو اس کی آرکائیوز کو برباد کر دیا۔ برطانوی اخبار انڈیپینڈنٹ کے مطابق تب عثمانی دور کی دستاویزات فرش پر بکھری پڑی تھیں۔ 1914 کی جنگ سے پہلے یورپ کے لوگ جنگی جنون میں مبتلا تھے۔ اگر کوئی جنگ کی مخالفت کرتا تھا، تو مجمع اس پر حملہ کر دیتا تھا۔ جنگ کی مخالفت میں ایک سوشلسٹ لیڈر کو قتل کر دیا تھا۔ لارڈ رسل کو...
ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں بنگلادیش نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دی۔ دبئی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے بنگلادیش کو جیت کے لیے 169 رنز کا ہدف دیا تھا جو اس نے ایک گیند قبل حاصل کرلیا۔ میچ کے آخری اوور میں بنگلہ دیش کو جیت کے لیے صرف پانچ رنز درکار تھے اور اس کی چھ وکٹیں باقی تھیں۔ پہلی ہی گیند پر چوکا لگاکر اسکور برابر کرنے کے بعد ذاکر علی اگلی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ نئے آنے والے بلے باز مہدی حسن بھی ایک گیند ڈاٹ کرکے دوسری گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ یوں اب بنگلہ دیش کو جیت کے...
آئی ٹی سی این ایشیا کراچی 2025 ، آئی ٹی سیکٹر کی ترقی اور عالمی شراکت داری کے فروغ کا شاندار موقع ہے جب کہ 'ای کامرس گیٹ وے پاکستان' کی جانب سے 26ویں آئی ٹی سی این ایشیا کا 23 سے 25 ستمبر تک کراچی میں انعقاد کیا جا رہا ہے۔ وزارتِ آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام اور ایس آئی ایف سی کے اشتراک سے تاریخی ایونٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے، پاکستان کی سب سے بڑی تین روزہ نمائش کا آغاز وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام، شزہ فاطمہ خواجہ کریں گی۔ آئی ٹی سی این ایشیا پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت، سرمایہ کاری اور عالمی شراکت داری کو فروغ دے گا۔ ای کامرس گیٹ وے پاکستان، گروپ ڈائریکٹر...
ٹاپ لائن سیکیورٹیز کی رپورٹ کے مطابق توقع ہے کہ پاکستان عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی جانب سے مقرر کردہ ساتوں مقداری کارکردگی کے معیار (کیو پی سی) پر پورا اترے گا، جو کہ ملک کے توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) پروگرام کے دوسرے ششماہی جائزے سے قبل ایک مثبت پیشرفت ہے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کا وفد 25 ستمبر کو پاکستان کا دورہ کرے گا، تاکہ 7 ارب ڈالر کے ای ایف ایف معاہدے کے تحت ملک کی کارکردگی کا جائزہ لے، جو 2025 کی پہلی ششماہی کا احاطہ کرتا ہے، اس جائزے میں مارچ تا جون سہ ماہی کے دوران اہم معاشی اہداف پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔...
کراچی کے علاقے گارڈن عثمان آباد میں مین ہول کی صفائی کے دوران تین افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے، مرنے والوں میں باپ بیٹا بھی شامل ہیں۔ کراچی کےعلاقےگارڈن عثمان آباد میں مین ہول کی صفائی کےدوران تین افراد ڈوب گئے،تینوں افراد کو علاقہ مکینوں نےصفائی کے لئےبلایا تھا اسی دوران ایک خاکروب ڈوبا اسی کوبچاتے ہوئے 2 مزید خاکروب ڈوب کر جان سے گئے۔ تین میں سےدو افراد آپس میں باپ بیٹے ہیں،مرنے والوں میں وشال،جورج اورشاہد شامل ہیں،علاقہ مکینوں کےمطابق مرنےوالےخاکروب کے پاس آلات موجود نہیں تھے،ہلاک خاکروب تینوں افراد پرانا گولیمار کے رہائشی تھے،اہلخانہ نے اعلی حکام سے واقعہ کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔ Post Views: 1
سٹی42: پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے بڑے کرکٹ مقابلے کے پیشِ نظر لیسکو (لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی) نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے میچ کے دوران بلا تعطل بجلی فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔ لیسکو چیف محمد رمضان بٹ نے بتایا کہ شائقینِ کرکٹ کو میچ دیکھنے کے دوران کسی قسم کی پریشانی نہ ہو، اس مقصد کے لیے تمام پرمٹ اور شٹ ڈاؤن منسوخ کر دیے گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میچ کے دوران بجلی کی تسلسل سے فراہمی کے لیے خصوصی تکنیکی ٹیمیں تعینات کی جائیں گی، جو کسی بھی تکنیکی یا فنی خرابی کی صورت میں بروقت کارروائی کریں گی تاکہ عوام کو پریشانی نہ ہو۔ جلد کے ٹیٹوز سے اکتا کر...
پشاور: چیف کنزرویٹر وائلڈ لائف خیبر پختونخوا نے صوبے بھر میں روسی فاختہ کے شکار کے سیزن کے باضابطہ آغاز کا اعلان کیا ہے، فیصلہ حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لیے مرتب کردہ مؤثر حکمتِ عملی کے تحت کیا گیا ہے۔ اس موقع پر محکمہ جنگلات و جنگلی حیات خیبر پختونخوا کے ترجمان لطیف الرحمٰن نے بتایا کہ یہ اجازت خیبر پختونخوا وائلڈ لائف اینڈ بائیو ڈائیورسٹی (تحفظ، بقا، نگہداشت و انتظام) ایکٹ 2015 کے مطابق دی گئی ہے۔ محکمہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق روسی فاختہ کا شکار 31 اکتوبر 2025 تک صرف جمعہ، ہفتہ اور اتوار کے روز کیا جا سکے گا۔ اس شکار میں صرف وہ شکاری حصہ لے سکیں گے جو لائسنس یافتہ...
ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں اہم تبدیلیوں کا امکان ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق گروپ میچ میں بھارت سے شکست کھانے والی ٹیم کے دو کھلاڑی آج ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نے بھارت کے خلاف میچ کے لیے 12 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے، تاہم یواے ای کے خلاف میچ میں فہیم اشرف کی جگہ ٹیم میں شامل کیے جانے والے خوشدل شاہ کی حتمی ٹیم میں شمولیت کا امکان انتہائی کم ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مڈل آرڈر بلے باز حسن نواز اور اسپنر سفیان مقیم پاکستان کی پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق قومی...
(ویب ڈیسک )نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت مافیاز کے سامنے سرنڈر کر کے ان کی سرپرست بن گئی ہے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب، کوئٹہ، اسلام آباد کے عوام بلدیاتی انتخابات سے محروم ہیں۔ بلدیاتی ادارے فعال نہ ہونے سے عوام کے مسائل بڑھ گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکمران تسلیم کریں آئی ایم ایف شرائط ماننے سے زراعت و کسان کے لیے تباہی آئی۔ گندم، چینی، کپاس کے مسائل پر حکومت ناکام ہوگئی ہے۔ حکومت نے مافیاز کے سامنے صرف سرنڈر ہی نہیں کیا بلکہ ان کی سرپرست بن گئی ہے۔ جلد کے ٹیٹوز سے اکتا کر چینی نوجوان دانتوں پر ٹیٹوز بنوانے لگے ...
کندھ کوٹ کے کچے میں پولیس کا ڈاکوں کے خلاف آپریشن گزشتہ روز سے جاری آپریشن میں دو ڈاکو ہلاک پانچ زخمی ہوگئے،پولیس اور ڈاکووں میں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے گزشتہ روز انڈس ہائی وے قمبرانی پولیس چوکی پر ڈاکوں کےحملے میں ایک پولیس اہلکار اغوا ہونے کے بعدپولیس کا ایس ایس پی کشمورمحمد مرادکی نگرانی میں ڈاکووں کےخلاف جدید اسلحہ کےساتھ آپریشن جس کے نتیجے میں انعام یافتہ دو ڈاکوشفیق ڈاہانی اورصحبت جاگیرانی مارے گئے جبکہ پانچ ڈاکو زخمی ہوگئے۔ پولیس نےمارے جانےوالے ایک ڈاکو شفیق ڈاہانی کی لاش تحویل میں لےکرکندھ کوٹ اسپتال منتقل کردی ایس ایس پی کشمور کےمطابق ڈاکو اور پولیس میں جدید اسلحہ سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہےجلد مغوی پولیس اہلکار کو...
فائل فوٹو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ امن صرف جنگ کے ختم ہونے کا نام نہیں۔ امن انصاف، محبت و احترام کے ساتھ جینے کا دوسرا نام ہے۔امن کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ سلام ان پر جو امن کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر کے امر ہوگئے، انسانیت کا سب سے مقدس فرض اور ضرورت امن قائم رکھنا ہے۔مریم نواز کا کہنا ہے کہ امن ہی وہ طاقت ہے جو انسان کو انسان بناتی ہے، امن ہی ترقی کا پہلا قدم ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ امن سے نفرت کے اندھیروں میں بھی روشنی پھیل جاتی ہے۔
دبئی(سپورٹس ڈیسک) دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں بھارت کے خلاف 7 وکٹ سے شکست کھانے والی پاکستان ٹیم میں آج دو کھلاڑی شامل نہیں ہوں گے جو گروپ میچ کا حصہ تھے۔ پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے بھارت کے خلاف ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے پہلے میچ کے لیے 12 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے، لیکن یواے ای کے خلاف میچ میں فہیم اشرف کی جگہ ٹیم میں شامل ہونے والے خوشدل شاہ کی حتمی ٹیم میں شمولیت کا امکان کم ہے۔ ذرائع کے مطابق جارح مزاج مڈل آرڈر بلے باز حسن نواز اور بائیں ہاتھ کے اسپنر سفیان مقیم پاکستان کی پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں ہوں گے۔ پاکستان کے کوچ مائیک ہیسن اور کپتان سلمان علی آغا...
بولی وڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان اپنی آنے والی ایکشن ڈرامہ فلم ”بیٹل آف گلوان“ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے۔ فلم کا پہلا مرحلہ لداخ کے برفیلے علاقوں میں فلمایا گیا، جس کے بعد اداکار ممبئی واپس پہنچ گئے ہیں جہاں وہ آئندہ شیڈول کی تیاری کریں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شوٹنگ کا پہلا شیڈول تقریباً 45 دن پر محیط تھا، جس دوران فلم کی ٹیم نے حقیقی مقامات پر مناظر عکس بند کیے۔ جبکہ سلمان خان خود 15 دن سیٹ پر موجود رہے۔ اس دوران درجہ حرارت منفی 10 ڈگری تک پہنچ جاتا تھا اور آکسیجن کی کمی کے باعث عملے کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ لداخ شوٹنگ کے ذرائع کے مطابق سلمان...
ایشیا کپ کے دبئی میں کھیلے جانے والے سپر فور مرحلے میں آج کرکٹ کے دو بڑے حریف ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والا یہ میچ اعصاب کی اصل جنگ بن چکا ہے۔ گرین شرٹس نے کسی بھی تنازعے سے بچنے کے لیے میچ سے قبل پریس کانفرنس منسوخ کر دی، جبکہ ٹیم منیجمنٹ کا کہنا ہے کہ کھلاڑی میدان میں صرف کارکردگی کے ذریعے جواب دیں گے۔ پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کو بھارت کے خلاف گروپ مرحلے کی ناکامی کا بدلہ لینے کا سنہری موقع ملا ہے۔ دبئی کے میدان میں ایک بار پھر دونوں ٹیموں کے درمیان زور کا جوڑ متوقع ہے۔ کپتان سلمان علی آغا پر قیادت کی بھاری...
اسرائیلی فوج کے تازہ حملوں میں غزہ میں ایک ہی دن کے دوران 91 فلسطینی جاں بحق ہو گئے ہیں۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک نامور ڈاکٹر کے اہل خانہ اور شمالی غزہ سے نکلنے کی کوشش کرنے والے 4 افراد بھی شامل ہیں جو ایک ٹرک پر سوار تھے۔ یہ ہلاکتیں ہفتے کے روز اس وقت ہوئیں جب اسرائیلی فوج نے غزہ شہر پر فضائی اور زمینی حملوں میں شدت پیدا کی۔ فوج کا مقصد اس سب سے بڑے شہری مرکز پر قبضہ کرنا اور آبادی کو جنوبی علاقوں میں قائم کردہ حراستی زونز کی طرف دھکیلنا بتایا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: غزہ میں نسل کشی کے باوجود امریکا اسرائیل کو 6.4...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کے بعد پیدا ہونے والی بے یقینی اور خوف کو کم کرنے کے لیے وائٹ ہاؤس نے وضاحت کی ہے کہ ایچ ون بی ویزا کے لیے مقرر کی جانے والی ایک لاکھ ڈالر (تقریباً 3 کروڑ پاکستانی روپے) کی نئی فیس صرف نئے درخواست گزاروں پر لاگو ہوگی، اس کا اطلاق موجودہ ویزا ہولڈرز یا تجدید کی درخواستوں پر نہیں ہوگا۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیوٹ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ یہ سالانہ فیس نہیں بلکہ ایک مرتبہ جمع کرائی جانے والی رقم ہے جو صرف نئی پیٹیشن پر لاگو ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ ویزا ہولڈرز جتنی بار چاہیں امریکا چھوڑ کر دوبارہ داخل ہو سکتے...
باجوڑ کے علاقے ماموند میں فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نارتھ کے زیر اہتمام گرینڈ جرگے کا انعقاد کیا گیا، جرگے میں آئی جی ایف سی نارتھ، سول انتظامیہ، قبائلی عمائدین اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ خوارج کی موجودگی کی اطلاعات پر ان علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز ہو رہے ہیں، قبائلی عمائدین اور مشران نے پاک فوج کے شانہ بہ شانہ لڑنے اور وطن کی خاطر ہر قربانی دینے کے عزم کو دہرایا۔ اس موقع پر پاک فوج کی امن کے لئے دی گئی قربانیوں کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا، عوام کی جانب سے پاکستان اور پاک فوج کے حق میں نعرے بلند کیے گئے۔ قبائلی عمائدین اور عوام نے جرگے کے انعقاد اور ٹی ڈی...
قطر نے غزہ ثالثی کا عمل دوبارہ شروع کرنے کی شرط رکھ دی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق قطر نے کہا ہے کہ ثالثی کا عمل تب شروع ہوگا جب اسرائیل فضائی حملے پر معافی مانگے گا۔ امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ قطر اپنے افسروں کی ہلاکت، خود مختاری کی یقین دہانی پر معافی قبول کرسکتا ہے۔ ادھر امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف آج قطری وزیراعظم سے ملیں گے جس میں غزہ جنگ بندی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر بات چیت ہوگی۔ امریکی میڈیا کے مطابق ملاقات میں اسرائیل اور قطر کے درمیان کشیدگی کو ختم کرنے پر بات ہوگی۔ قطر، جو حماس اور امریکا دونوں کا قریبی اتحادی ہے، طویل عرصے سے غزہ میں موجود اس...
30 ستمبر تک انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے والوں کی فہرست تیار ،اکتوبر سے کارروائیاں شروع ہوں گی مہنگی گاڑیوں، گھروں، کپڑوں اور جیولری کی نمائش کرنے والے نان فائلرز گرفت میں آئیں گے،ذرائع ایف بی آر نے نان فائلرز سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق 30 ستمبر تک انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے والوں کی فہرست تیار کی جارہی ہے جس کے بعد اکتوبر سے بڑے پیمانے پر کارروائیاں شروع ہوں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دولت کی نمائش کرنے والے نان فائلرز انفلوئنسرز کی تفصیلات نادرا سے حاصل کرلی گئی ہیں، ان کے بینک اکاؤنٹس، اخراجات، بیرون ملک سفر، کریڈٹ اور اے ٹی ایم کارڈ کی معلومات ایف بی آر کے...
سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین نثار کھوڑو کی زیر صدارت اجلاس ، اکاؤنٹس افسران کی شرکت فائل گم ہونے کی وجہ سے مشکوک پنشنرز کو پنشن جاری ہونے کا خدشہ،ریکارڈپر مبنی فائل ایک ماہ میں جمع کرانے کا حکم سندھ کے مختلف محکموں کے ہزاروں پنشنرز کا ریکارڈغائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔یہ انکشاف سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی ) کے چیٔرمین نثار کھوڑو کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں کمیٹی کے اراکین قاسم سراج سومرو، طحٰہ احمد سمیت محکمہ خزانہ کے سیکرٹری فیاض جتوئی اور متعدد اضلاع کے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسران نے شرکت کی، اس دوران محکمہ خزانہ کی سال 2024 اور 2025 کی آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا۔...
وفاق کا کام سندھ حکومت سے رابطے رکھنا ہے، اصل مسئلہمیئر اور ٹھیکیدار کے درمیان ہے، وفاق اپنا کام کرچکا ہے، ترجمان کراچی والوں کو سہولیات دینا چاہتے ہیں،بیرسٹر راجہ انصاری کی گرین لائن منصوبے پر کام بند ہونے سے متعلق وضاحت حکومت پاکستان کے ترجمان نے گرین لائن منصوبے پر کام بند ہونے سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میٔر کراچی کو ٹھیکدار کے این او سی پر تحفظات ہیں۔تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان کے ترجمان بیرسٹر راجہ انصاری نے گرین لائن منصوبہ پر کام بند کرنے سیمتعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میٔرکراچی کو ٹھیکیدار سے این اوسی پر تحفظات ہیں۔انہوں نے کہا کہ وفاق کراچی والوں کو سہولیات فراہم کرنا چاہتا ہے تاکہ کراچی کے...
عالمی یومِ امن پر پیغام جاری کرتے ہوئے صدر زرداری نے کہا کہ عالمی یومِ امن محض جنگ نہ ہونے کا نہیں، انصاف و مساوات کے فروغ کا دن ہے، پاکستان عالمی و علاقائی امن میں بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے مسائل حل کیے بغیر دنیا کا امن ادھورا ہے۔ عالمی یومِ امن پر پیغام جاری کرتے ہوئے صدر زرداری نے کہا کہ عالمی یومِ امن محض جنگ نہ ہونے کا نہیں، انصاف و مساوات کے فروغ کا دن ہے، پاکستان عالمی و علاقائی امن میں بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کے دنیا کی متحارب قوتوں کے...
(ویب ڈیسک )صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے مسائل حل کیے بغیر دنیا کا امن ادھورا ہے۔ عالمی یومِ امن پر پیغام جاری کرتے ہوئے صدر زرداری نے کہا کہ عالمی یومِ امن محض جنگ نہ ہونے کا نہیں، انصاف و مساوات کے فروغ کا دن ہے، پاکستان عالمی و علاقائی امن میں بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کے دنیا کی متحارب قوتوں کے ساتھ متوازن تعلقات ہیں اور عالمی برادری پاکستان کو مسائل کے حل کا شریکِ کار تسلیم کرتی ہے۔ جلد کے ٹیٹوز سے اکتا کر چینی نوجوان دانتوں پر ٹیٹوز بنوانے لگے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ عالمی...
ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر یورپی طاقتوں کی جانب سے جامع ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کے الزام میں دوبارہ سخت عالمی پابندیاں عائد کی گئیں تو وہ اقوام متحدہ کے ایٹمی نگران ادارے (آئی اے ای اے) کے ساتھ تعاون معطل کر دے گا۔ یورپی اقدامات پر سخت ردعمل ایران کی قومی سلامتی کونسل (SNSC)، جس کی سربراہی صدر مسعود پزشکیان کر رہے ہیں، نے ہفتے کو کہا کہ فرانس، جرمنی اور برطانیہ (E3) کے اقدامات ’غیر دانشمندانہ‘ ہیں اور اس سے ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان مہینوں کی سفارتی کوششیں متاثر ہوں گی۔ یہ بھی پڑھیں:ایرانی تنصیبات پر حملے سے نیوکلیئر آفت پھوٹ سکتی ہے، روس کا انتباہ کونسل کے بیان میں کہا...
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے مسائل حل کیے بغیر دنیا کا امن ادھورا ہے۔ عالمی یومِ امن پر پیغام جاری کرتے ہوئے صدر زرداری نے کہا کہ عالمی یومِ امن محض جنگ نہ ہونے کا نہیں، انصاف و مساوات کے فروغ کا دن ہے، پاکستان عالمی و علاقائی امن میں بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کے دنیا کی متحارب قوتوں کے ساتھ متوازن تعلقات ہیں اور عالمی برادری پاکستان کو مسائل کے حل کا شریکِ کار تسلیم کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ عالمی امن اور انصاف کے لیے آواز بلند کی ہے، ذوالفقار علی بھٹو اور...
دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں 6 دن پہلے بھارت کے خلاف ایشیا کپ میں 7 وکٹ سے ہارنے والی ٹیم پاکستان میں 2 کھلاڑی جو گروپ میچ کھیلے تھے، آج ٹیم پاکستان کا حصہ نہیں ہوں گے۔پاکستان کی ٹیم مینجمنٹ نے بھارت کے خلاف سپر فور مرحلے کے پہلے میچ کے لیے 12 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے، تاہم یواے ای کے خلاف میچ میں فہیم اشرف کی جگہ ٹیم میں شامل کیے جانے والے خوشدل شاہ کی حتمی ٹیم میں شمولیت کا امکان بہت کم ہے۔ذرائع کے مطابق جارح مزاج مڈل آرڈر بلے باز حسن نواز اور بائیں ہاتھ کے اسپنر سفیان مقیم پاکستان کی پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں ہوں گے۔کوچ مائیک ہیسن اور کپتان سلمان علی آغا نے...
تصویر، جیو نیوز اسکرین گریب کراچی کے علاقے گارڈن عثمان آباد میں گٹر کی صفائی کے دوران 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ چوتھے شخص کی حالت تشویش ناک ہے۔اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ صفائی کے لیے مین ہول میں اترنے والے شخص نے مدد کے لیے پکارا جس کے بعد اسے بچانے باپ اور دوسرا بیٹا گئے تاہم وہ بھی جان سے گئے۔پولیس کے مطابق تینوں افراد کو بچانے کیلئے جانے والے شخص کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔علاقہ مکین کے مطابق ڈوبنے والے تینوں افراد کو واٹر کارپوریشن نے صفائی کے لیے بلایا تھا، جو 15ہزار روپے کے عوض صفائی کیلئے گئے، واٹر کارپوریشن کی گاڑیوں میں رسیاں تک نہیں تھیں۔
ویب ڈیسک:کراچی کے علاقے گارڈن عثمان آباد میں گٹر کی صفائی کے دوران 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ چوتھے شخص کی حالت تشویش ناک ہے۔ اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ صفائی کے لیے مین ہول میں اترنے والے شخص نے مدد کے لیے پکارا جس کے بعد اسے بچانے باپ اور دوسرا بیٹا گئے تاہم وہ بھی جان سے گئے۔ پولیس کے مطابق تینوں افراد کو بچانے کیلئے جانے والے شخص کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جلد کے ٹیٹوز سے اکتا کر چینی نوجوان دانتوں پر ٹیٹوز بنوانے لگے علاقہ مکین کے مطابق ڈوبنے والے تینوں افراد کو واٹر کارپوریشن نے صفائی کے لیے بلایا تھا، جو 15ہزار روپے کے عوض صفائی...
امریکا کی ریاست ورجینیا میں ایک باغبان نے ایسا آڑو اُگا لیا جو دیکھنے والوں کو حیران کرگیا۔ یہ بھی پڑھیں:رنگ شناس طوطے نے گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا ’کروزے‘ کے علاقے میں واقع چائلز پیچ آرچرڈ نے اعلان کیا ہے کہ ان کے باغ میں اُگنے والا آڑو دنیا کا سب سے وزنی آڑو قرار پایا ہے۔ وزن جان کر دنگ رہ جائیں گے یہ آڑو 1.83 پاؤنڈ وزنی نکلا، یعنی تقریباً ایک ڈیڑھ کلو کے برابر! اس نے پچھلا ریکارڈ توڑ دیا جو 1.8 پاؤنڈ پر قائم تھا۔ باغ کے مالک ہنری چائلز کا کہنا تھا کہ ہم نے جان بوجھ کر سب سے بڑا آڑو اُگانے کی کوشش نہیں کی۔ بس اس سال موسم سازگار...
تہران: ایران نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) سے تعاون ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ اعلان ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کی جانب سے کیا گیا۔ روسی میڈیا کے مطابق یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران پر عائد پابندیوں کو ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی۔ ایران کا مؤقف ہے کہ یورپی ممالک کی جانب سے نئی پابندیوں کے باعث اب آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون جاری رکھنا ممکن نہیں رہا۔ اگرچہ ایران نے تعاون ختم کرنے کا باضابطہ وقت نہیں بتایا، تاہم ماہرین کے مطابق یہ فیصلہ خطے میں نئی کشیدگی کو جنم دے سکتا ہے۔ واضح رہے کہ جمعہ...

پاک سعودیہ دفاعی اتحاد کے بعد بھارت کیلئے پاکستان پر فوجی مہم جوئی کرنا انتہائی دشوار ہو گیا، مسعود خان
سابق صدر آزاد کشمیر نے مختلف ٹی وی چینلز کو دیے گئے انٹرویوز میں بتایا کہ معاہدے سے اسرائیل کے گریٹر اسرائیل بنانے کے منصوبے میں بھی رکاوٹ پیدا ہو گی، اسرائیل نے وسیع تر اسرائیل (گریٹر اسرائیل) کا جو نقشہ جاری کیا تھا اس میں سعودی عرب کا نصف حصہ بھی شامل تھا۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدر اور سینئر سفارت کار سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ پاک سعودی اسٹرٹیجک باہمی دفاعی معاہدے کے بعد بھارت کے لیے پاکستان پر فوجی مہم جوئی کرنا انتہائی دشوار ہو گیا ہے اور اگر بھارت نے کوئی حماقت کی تو اسے دو ملکوں کی اجتماعی طاقت سے مقابلہ کرنا پڑے گا۔ سردار مسعود خان نے مختلف ٹی...
راولپنڈی: اے این ایف کی جانب سے ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ آپریشنز کے دوران 14 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس دوران 7 مختلف کارروائیوں کے دوران ایک خاتون سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا اور 14کروڑ 43لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 129کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔ تعلیمی اداروں میں کارروائیاں اسلام آباد ٹول پلازہ کے قریب مسافر خاتون کے قبضے سے 400 گرام آئس اور 50 گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی جب کہ گرفتار ملزمہ نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے...
اسلام آ باد: اسلام آبادہائی کورٹ نے پمز اسپتال شعبہ ایمرجنسی کے ریگولر ڈاکٹرزکے دوبارہ ٹیسٹ اور انٹرویوز کے معاملے پر وفاقی وزارت صحت کو مزید کسی اقدام سے روک دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے ڈاکٹر شرجیل ظہیر اور ڈاکٹر سعدیہ نثار کی درخواست پر سماعت کا حکم نامہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزاران کے مطابق ان کو 2012 میں ریگولر کر دیا گیا تھا۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزاران کے مطابق ریگولرائزیشن کے 13 سال بعد کہا گیا کہ بھرتی درست نہیں لہٰذا ٹیسٹ اور انٹرویو دیاجائے، وکیل کے مطابق سول سرونٹس ایکٹ1973کی دفعہB-11 کے مطابق ریگولرملازمین سے ٹیسٹ وغیرہ...
روجھان(آئی این پی )پنجاب کے ضلع راجن پور کے کچے کے ڈاکوئو ں نے چند روز قبل اغوا کئے گئے پانچ میں سے دو مغویوں کو قتل کردیا ۔ تفصیل کے مطابق پنجاب میں کچے کے ڈاکوئو ں نے ایک اور سنگین واردات کرتے ہوئے کشتیوں کے ذریعے آ کر روجھان کے پانچ شہریوں کو اغوا کر لیا تھا اور انہیں کچے کے جنگلات میں لے گئے تھے۔ذرائع کے مطابق واردات کے سات روز بعد ڈاکوئوں نے مغویوں کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی ہے جس میں انہوں نے دعوی کیا ہے کہ دو مغویوں کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا ہے، جبکہ باقی تین نوجوانوں کی رہائی کے بدلے ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ...
وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ ٹک ٹاک کے امریکی آپریشنز کا کنٹرول امریکی شہریوں کے ہاتھ میں ہوگا۔ اس منصوبے کے تحت چین کی کمپنی بائٹ ڈانس (ByteDance) سے الگ ہوکر ٹک ٹاک کی امریکی شاخ کو ایک علیحدہ کمپنی کی شکل دی جائے گی۔ امریکی بورڈ کی اکثریت وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولینا لیوٹ نے ہفتے کو فاکس نیوز پر گفتگو میں بتایا کہ نئی کمپنی کے بورڈ کے 7 میں سے 6 اراکین امریکی ہوں گے، جبکہ ایپ کا الگورتھم بھی چین کے بجائے امریکا کے کنٹرول میں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ ٹک ٹاک کو امریکا میں اکثریتی طور پر امریکیوں کی ملکیت بنا دے گا۔ سیکیورٹی اور پرائیویسی پر...
بھارت اور پاکستان کے درمیان ایشیا کپ 2025 کے اہم ٹاکرے سے قبل کرکٹ حکمت عملی کے بجائے گذشتہ میچ کے بعد سامنے آنے والے ہینڈ شیک تنازعہ نے ماحول کو مزید گرما دیا ہے۔ گزشتہ میچ میں بھارتی کھلاڑیوں نے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا تھا، جس پر پی سی بی نے آئی سی سی کو شکایت کی۔ اس معاملے نے دونوں ٹیموں کے اگلے ٹاکرے کو مزید سنسنی خیز بنا دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ میں ہاتھ نہ ملانے کا تنازعہ، اس حوالے سے کرکٹ قوانین کیا ہیں؟ سابق بھارتی کپتان محمد اظہرالدین اور سابق کرکٹر نکھل چوپڑا نے اس تنازعے پر اپنے سخت ردعمل دیے۔ اظہرالدین نے اس معاملے کو بلاوجہ کا...
ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گی۔ یہ وہی میدان اور وہی ریفری (اینڈی پائی کرافٹ) ہیں، جن کے گرد گزشتہ میچ کے بعد ہینڈ شیک تنازع کھڑا ہوا تھا۔ پچھلے میچ کی شکست کا دباؤ گروپ مرحلے میں بھارت نے پاکستان کو سات وکٹوں سے مات دی تھی، جس کے باعث گرین شرٹس پر آج کے میچ میں دباؤ بڑھ گیا ہے۔ شائقین کرکٹ بھی اس میچ کو دونوں ٹیموں کے درمیان اعصاب کی جنگ قرار دے رہے ہیں۔ دبئی میں شائقین کا جوش و خروش گزشتہ روز پاکستان ٹیم جب دبئی کرکٹ اکیڈمی پہنچی تو وہاں موجود بھارتی فینز نے ان کا والہانہ استقبال...
مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر بھارت سے کوئی بات نہیں ہوسکتی، وزیراعظم شہباز شریف WhatsAppFacebookTwitter 0 21 September, 2025 سب نیوز لندن (آئی پی ایس) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسئلۂ کشمیر کے حل کے بغیر بھارت کے ساتھ کسی قسم کے باہمی تعلقات یا بات چیت کا کوئی امکان نہیں ہو سکتا۔ لندن میں اوورسیز کنونشن سے خطاب میں انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ کشمیر کے بغیر پاک-بھارت تعلقات استوار ہو سکتے ہیں تو وہ احمقوں کی جنت میں رہتا ہے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان کو آپریشن بنیان مرصوص میں حاصل ہونے والی فتح نے بین الاقوامی سطح پر ملک کی عزت میں اضافہ...

’مقبوضہ کشمیر و فلسطین انسانی المیوں کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا‘ عالمی یوم امن پر صدر و وزیراعظم کے پیغامات
صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے عالمی یومِ امن کے موقع پر اپنے الگ الگ پیغامات میں پاکستان کے امن و انصاف کے اصولوں پر غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:مقبوضہ کشمیر میں لاکھوں فوجیوں کی تعیناتی کے باوجود کشمیری بھارت کے خلاف برسرپیکار صدر زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان دنیا میں پائیدار اور منصفانہ امن کے قیام کے لیے مثبت کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی اور علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو دنیا سراہتی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیرِاعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ بھارتی غیر قانونی زیرِقبضہ جموں و کشمیر اور...
لاہور میں 1974ء میں منعقد ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے تاریخی سربراہی اجلاس کی یادگار اسلامی سمٹ مینار کو نصف صدی بعد پہلی مرتبہ باقاعدہ بحالی کے عمل میں شامل کر لیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت نے اس منصوبے کو اپنی ثقافتی پالیسی کا حصہ بناتے ہوئے اسے اصل شکل میں محفوظ کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے، جسے ماہرین مسلم دنیا کے اتحاد اور پاکستان کی خارجہ پالیسی کی تاریخ کا اہم نشان قرار دیتے ہیں۔ سیکرٹری سیاحت۔پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے اسمبلی چوک میں واقع اس یادگار کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر محکمہ مواصلات و تعمیرات ،محکمہ آثار قدیمہ کے حکام نے منصوبے کے تکنیکی پہلوؤں پر انہیں بریفنگ دی۔ ماہرین نے...
چیئرمین ’ای یو پاکستان فرینڈ شپ فیڈریشن‘ چوہدری پرویز اقبال لوسر نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں افراتفری کے پیچھے بھارتی ہاتھ کے ثبوت موجود ہیں۔ ’وی نیوز‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت کو آزاد کشمیر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے فوری اقدامات کرنا ہوں گے ورنہ بعد میں بھارت پروپیگنڈا کرے گا۔ نریندر مودی کی قسمت میں خواری لکھی جا چکی ہے، حکومت آزاد کشمیر کو ایکشن کمیٹی کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنا چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں: بھارتی سوشل میڈیا گیدڑ بھبکیاں مار رہاہے، پہلگام سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں، چوہدری پرویز اقبال لوسر چوہدری پرویز اقبال نے کہاکہ آزاد کشمیر کی سیاسی قیادت کی جانب سے یکجہتی کا پیغام خوش...
اربوں کا بجٹ، لاکھوں فوجیوں کی تعیناتی اور ظلم و بربریت کے باوجود بھارت کشمیروں کے دلوں میں اپنا خوف نہیں بٹھا سکا۔ مجاہدین آزادی کے ہاتھوں اپنی سبکی کا بدلہ لینے کے لیے بھارت نے ہمیشہ لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کو بڑھاوا دیا، مگر ہر بار منہ کی کھائی۔ جب بھارت کی ہرکوشش ناکام گئی، تو پارلیمان کو استعمال کرتے ہوئےمودی سرکار نے 5 اگست 2019 کو آئین سے آرٹیکل 370 اور 35 اے کا خاتمہ کردیا۔ اور یوں عوام کی امنگوں کو کچلتے ہوئے زور زبردستی سے کشمیر کو بھارت میں ضم کردیا گیا۔ آج یوم امن کے موقع پر لہو سے رستا کشمیر عالمی برادری سے یہ سوال کرتا ہے کہ اسے امن کب نصیب ہوگا؟...
پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے میں ٹکرائیں گی۔ایشیا کپ سپر فور مرحلے کا دوسرا میچ آج پاکستان اور بھارت کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا ۔ اینڈی پائی کرافٹ ہی میچ ریفری ہوں گے۔ہفتے کو گرین شرٹس نے آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی میں 3 گھنٹے کی بھرپور پریکٹس کی جبکہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں سے ملاقات کرتے ہوئے پلیئرز کا حوصلہ بڑھایا ، توقع ظاہر کی کہ ٹیم اچھی کارکردگی پیش کرے گی۔واضح رہے کہ گروپ میچ میں پاکستان کو بھارت نے 7 وکٹ سے شکست دی تھی۔ہینڈ شیک کا تنازعہ اور میچ کے بعد بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کے سیاسی بیان کی وجہ سے دونوں ممالک...
کراچی(این این آئی) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ کیا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ صدر زرداری کے دورہ چین میں حکام کے ساتھ بات چیت اور کچھ ایم او یوز بھی سائن ہوئے، صدر زرداری نے طے کیا کہ انہوں نے چین کے دوروں کا اپنا ریکارڈ توڑنا ہے۔ سیلاب متاثرین کی امداد کے حوالے سے بلاول بھٹو نے کہا کہ پنجاب کے عوام کی درخواست پر وزیراعظم سے زرعی ایمرجنسی اور بجلی کے بلوں پر بات کی، بدقسمتی سے اب تک حکومت نے سیلاب متاثرین کیلئے عالمی امداد کی اپیل نہیں...
لاہور (کامرس رپورٹر) شوگر ملز ایسوسی ایشن نے ایف بی آر کی جانب سے ملک بھر میں شوگر ملز کو چینی کی فروخت پورٹل کے ذریعے روک دینے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا جبکہ جو چینی درآمد کی جا رہی ہے اْس کی فروخت اور قیمت پر کوئی پابندی نہ ہے جو کہ کھلا تضاد ہے۔ ترجمان نے خدشہ ظاہر کیا کہ اس قسم کی پالیسی اختیار کرنے سے مارکیٹ میں شدید بحران پیدا ہو گا اور چینی کی قلت کے باعث قیمتیں بڑھیں گی جس کے لیے شوگر انڈسٹری کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔ شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ تمام شوگر ملوں کو چینی فروخت کرنے کی اجازت دی جائے۔
کراچی (سٹاف رپورٹر + نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیرِ تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی کی تقسیم جائز ہے تو سندھ کی تقسیم غلط کیسے ہے؟ پنجاب اور کے پی کے میں صوبے بن سکتے ہیں تو سندھ میں صوبہ کیوں نہیں بن سکتا، مرتضی وہاب کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں، مرتضیٰ وہاب پر ان کی اپنی پارٹی بھی اعتماد نہیں کرتی۔ خالد مقبول صدیقی نے کراچی چیمبر آف کامرس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا یہاں موجود ہے، صرف اتنا سچ بولوں گا جتنی جمہوریت آزاد ہے کیونکہ میں نے نصف زندگی جلا وطنی میں گزاری ہے، جماعت اسلامی کا مشکور ہوں کہ ہمارے سب کافرانہ نعرے اب آپ کے بینرز پر آویزاں ہیں۔...
غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے جاری، مزید 80 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 21 September, 2025 سب نیوز اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں حملوں میں تیزی آگئی، مزید 80سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق ہفتے کو اسرائیلی فوج نے غزہ شہر میں بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر بم باری کی جس میں بچوں سمیت متعدد فلسطینی شہید ہوئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں ہفتے کی صبح سے اب تک شہدا کی تعداد 80 سے زائد ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق چند روز میں غزہ شہر سے ساڑھے 4 لاکھ فلسطینی جبری بےدخل کر دیے گئے ۔ دوسری جانب حماس نے باقی رہ جانے...

نواب شاہ: ڈپٹی کمشنر عبدالصمد نظامانی سرویکل کینسر سے بچائوسے متعلق جاری مہم کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میرپورخاص (نمائندہ جسارت) میرپورخاص پریس کلب میں صحافیوں کے تحفظ کے لئے متعلقہ قوانین اور کمیشن کے بارے میں ورکشاپ،کا انعقادکیا گیا جس میں صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی تفصیلات کے مطابق میرپورخاص پریس کلب میں انسٹی ٹیوٹ فار ریسرچ ایڈووکیسی اینڈ ڈویلپمنٹ کی جانب سے صحافیوں کے تحفظ کے لئے متعلقہ قوانین اور سندھ اور وفاقی حکومت کی جانب سے بنائے گئے کمیشنوں کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لئے میرپورخاص پریس کلب میں ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ورکشاپ میں تنظیم کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر آفتاب عالم ایڈوکیٹ نے کہا کہ پاکستان میں 2014 تک صحافیوں کے حوالے سے 110 قوانین بنائے گئے لیکن ان کے ذریعے صحافیوں کو تحفظ نہیں دیا...