سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 31st, October 2025 GMT
کراچی:
امریکی فیڈرل ریزرو کی شرح سود میں 25 بیسز پوائنٹس کی کمی کے نتیجے میں عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی طلب کے باعث سونے کی قیمتوں میں دوبارہ اضافے کا رحجان غالب ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت یکدم 53ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 018ڈالر کی سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں اضافے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 5ہزار 300روپے کے اضافے سے 4لاکھ 24ہزار 162روپے کی سطح پر آگئی ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ، فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 4ہزار 544روپے کے اضافے سے 3لاکھ 63ہزار 650 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 158روپے کے اضافے سے 5ہزار 192روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 136روپے کے اضافے سے 4ہزار 451روپے کی سطح پر آگئی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کی سطح پر آگئی سونے کی قیمت کے اضافے سے
پڑھیں:
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا تعین اوگرا کی جانب سے کیا گیا ہے جو آج رات 12 بجے سے کل رات 12 بجے تک نافذ العمل ہوگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے کا بڑا اضافہ کیا گیا تھا۔