سونے کی قیمت میں آج کمی کا رجحان، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں ایک روزہ وقفے کے بعد طلب گھٹنے سے سونے کی قیمتوں میں دوبارہ کمی کا رحجان غالب ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 10ڈالر کی کمی سے 3ہزار 965ڈالر کی سطح پر آنے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1ہزار روپے کی کمی سے 4لاکھ 18ہزار 862 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔
اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 857روپے کی کمی سے 3لاکھ 59ہزار 106روپے کی سطح پر آگئی ہے۔
اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 5ہزار 034روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 4ہزار 315روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سونے کی قیمت کی سطح پر
پڑھیں:
سونا فی تولہ 10ہزار 700روپے مہنگا‘ قیمت تاریخی بلندی پر
کراچی (کامرس رپورٹر) ایک تولہ سونا 10ہزار 700روپے مہنگا ہو گیا جس کے بعد سونے کی ایک تولہ قیمت 4لاکھ 54ہزار 262روپے پر جا پہنچی۔ اسی طرح دس گرام سونا 9174روپے اضافے سے 3لاکھ 89ہزار 456روپے ہوگئی۔