Express News:
2026-07-24@09:36:04 GMT

طلباء کے لیے خوشخبری، گوگل 1 ارب ڈالر کی تربیت مفت دے گا

اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT

عالمی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکہ کی جامعات میں تعلیم، پیشہ ورانہ تربیت اور مصنوعی ذہانت (AI) سے متعلق تحقیق کے لیے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔

گوگل اور اس کی مرکزی کمپنی الفابیٹ کے سی ای او سندر پچائی نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ اس اقدام میں ’AI for Education Accelerator‘ کے ذریعے ہر امریکی کالج طالبعلم کے لیے مصنوعی ذہانت اور کیریئر ٹریننگ مفت فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ  100 سے زائد کالجز اور جامعات اس پروگرام کا حصہ بن چکی ہیں، یہ فنڈنگ آئندہ تین برسوں میں فراہم کی جائے گی، جس کا مقصد ملک بھر کی جامعات میں طلبہ کے لیے AI سے متعلق شعور، تحقیقاتی وظائف، اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ کے وسائل کو فروغ دینا ہے۔

سندر پچائی کے مطابق ہم 'گوگل اے آئی فار ایجوکیشن ایکسیلیریٹر' کے تحت ہر امریکی کالج طالبعلم کو مفت AI ٹریننگ اور گوگل کیریئر سرٹیفکیٹس فراہم کریں گے۔

یونیورسٹی آف مشی گن، اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی، یونیورسٹی آف ورجینیا سمیت ٹیکساس، نارتھ کیرولائنا اور پنسلوانیا کی متعدد سرکاری یونیورسٹیاں پہلے ہی اس پروگرام کا حصہ بن چکی ہیں۔

اس ایک ارب ڈالر کی مجموعی رقم میں گوگل کے جدید AI ٹولز، جیسے جیمینی چیٹ بوٹ، کی قیمت بھی شامل ہے، جو طلبہ کو بغیر کسی اضافی لاگت کے فراہم کیے جائیں گے۔

سندر پچائی نے بتایا کہ یہ اقدام گوگل کی جانب سے حالیہ عالمی منصوبے "Gemini for Education" کا تسلسل ہے جس کے تحت طلبہ اور اساتذہ کو بغیر کسی اضافی لاگت کے AI سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ امریکہ کی 100 بڑی جامعات میں سے 80 فیصد سے زائد پہلے ہی گوگل ورک اسپیس فار ایجوکیشن استعمال کر رہی ہیں، جو تعلیمی اداروں کے لیے مخصوص بہترین AI ٹولز تک رسائی فراہم کرتی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: فراہم کی کے لیے

پڑھیں:

ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی

سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔

قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔

انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔

قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • گوگل کا نیا سیکیورٹی فیچر، کیا اب پاس ورڈ کی ضرورت ہی نہیں رہے گی؟
  • حکومت کا بڑا ریلیف، الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی اور بلاسود قرض کا اعلان
  • مانچسٹر، پاکستانی قونصل خانہ کے اوقات میں اضافہ
  • اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی