ریاست مخالف پروپیگنڈہ مہم میں ملوث 5 سو سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے خلاف گھیرا تنگ
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
اسلام آباد:
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے ریاست مخالف پروپیگنڈہ مہم میں ملوث 5 سو سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی نشاندہی کی گئی ہے۔
ایجنسی نے اس معاملے کی تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے اور اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ یہ اکاؤنٹس ملک بھر میں ریاست مخالف ایک مربوط آن لائن مہم چلانے میں سرگرم ہیں۔
یہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس 8 مئی 2025 کو ایک منظم ریاست مخالف پروپیگنڈہ مہم کا حصہ بنے تھے، جس کا مقصد قومی اداروں اور حکومت کے خلاف منفی رائے عامہ پیدا کرنا تھا۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ کی سروسز ایک سال سے زائد عرصے بعد بحال
سائبر کرائم ونگ کی خصوصی ٹیمیں ان اکاؤنٹس کی ڈیجیٹل سرگرمیوں کا گہرائی سے تجزیہ کر رہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق، اس معاملے میں ملوث افراد اور اداروں کی شناخت کے لیے نادرا سے ڈیٹا حاصل کرنے کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے تاکہ ذمہ دار عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔
ایجنسی کے ذرائع نے کہا ہے کہ آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے ریاست کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کرنے والے افراد کے خلاف فیصلہ کن اور سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ریاست مخالف سوشل میڈیا
پڑھیں:
مومنہ اقبال کے شوہر کون، تفصیلات سامنے آگئیں
پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال کے شوہر حمزہ حبیب کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ پاکستان کے مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی مومنہ اقبال حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں۔ لاہور میں ان کی دعائے خیر ، مہندی ، مایوں اور نکاح کی تقریبات منعقد ہو چکی ہیں جن کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مومنہ اقبال کے دلہا حمزہ حبیب کا تعلق لاہور سے ہے، وہ کامیاب اور مالی طور پر مستحکم کاروباری شخصیت ہیں تاہم وہ ہمیشہ میڈیا کی نظروں سے دور رہے۔ حالیہ دنوں میں مومنہ اقبال کو (ن ) لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی جانب سے مبینہ ہراسانی اور دھمکیوں کے معاملے پر حمزہ حبیب اپنی اہلیہ کی حمایت میں سامنے آنے کے بعد خبروں کا مرکز بن گئے۔ حمزہ حبیب کے مطابق ان کی اور مومنہ اقبال کی منگنی خاندانوں کی باہمی رضامندی سے ہوئی جب کہ دونوں خاندانوں کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات بھی ہیں۔ جوڑے نے مئی 2026 کے آخر میں ایک نجی تقریب میں نکاح کیا تھا۔ اس سے قبل اداکارہ مومنہ اقبال نے اپنی سوشل میڈیا سٹوری کے ذریعے انکشاف کیا تھا کہ ایک بااثر سیاسی شخصیت کی جانب سے انہیں اور ان کی فیملی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ جس پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اپنی تحقیقات کررہی ہے۔