کراچی: خواجہ سراؤں کا بھارت مخالف احتجاج، مودی مردہ باد کے نعرے
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
کراچی:
کراچی کی خواجہ سرا برادری نے بھارت کے خلاف جمعرات کو کراچی پریس کلب پر مظاہرہ کیا اور مودی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔
خواجہ سرا کمیونٹی نے بندیا رانا کی قیادت میں مسلح افواج کی مکمل حمایت اور اظہار یکجہتی کیا۔ خواجہ سراؤں نے قومی پرچم اٹھارکھا تھا، انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ وطن عزیز کی سلامتی کے لیے پاک فوج کے ساتھ ہیں۔
اس موقع پر جیا فاؤنڈیشن کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر خواجہ سرا بندیا رانا نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو منہ توڑ جواب پر پاکستانی افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، بھارت کا مودی صرف ڈرون حملوں پر اتر آیا ہے، بھارتی فوج سرحد پار کرنے کی ہمت تو دکھائے، پاکستانی قوم بھارت کی جنگی گیڈر بھپکیوں پر تفریح کررہی ہے، ہم ڈرون حملوں سے خوفزدہ ہونے والی قوم نہیں ہیں جہاں پاکستان کے مرد، جوان کھڑے وہیں خواجہ سرا ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
بندیا رانا نے کہا کہ پاکستان نے اب تک بھارت کے کسی عوامی مرکز کو نشانہ نہیں بنایا، بھارت پاکستان کی مساجد اور آبادیوں کو نشانہ بنارہا ہے، مودی اپنی انتخابی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے جنگی ماحول بنارہا ہے، مودی گیدڑ تم پاکستان میں آؤ تو سب سے پہلے خواجہ سرا تمہیں تفریح کرائیں گے، بھارتی فوج پاکستان میں داخل ہوئی تو سب سے پہلے خواجہ سرا انہیں ماریں گے، یہ سال 2025ء کا پاکستان ہے لہذا مودی کو اسے ہلکا نہیں لینا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کے پاس وسیع پیمانے پر لائسنس یافتہ اسلحہ موجود ہے، اس اسلحے کو بھی زنگ لگ رہا ہے جسے عوام بھارت کے خلاف استعمال کرنے کے لیے تیار ہے، بھارت نے اگر ہمارا پانی بند کیا تو ہم اس کی سانسیں بند کردیں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: خواجہ سرا
پڑھیں:
بھارت: میسی کا 70 فٹ بلند مجسمہ حفاظتی خدشات کے باعث ہٹا دیا گیا
بھارتی شہر کولکتہ کے علاقے لیک ٹاؤن میں نصب فٹبال لیجنڈ لیونل میسی کا 70 فٹ بلند مجسمہ مقامی رہائشیوں کی شکایات کے بعد ہٹا دیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شہریوں کا کہنا تھا کہ تیز ہواؤں کے دوران یہ دیوقامت ڈھانچہ ہلتا محسوس ہوتا تھا جس سے حفاظتی خطرات پیدا ہو رہے تھے۔
میسی کا یہ مجسمہ گزشتہ سال دسمبر میں نصب کیا گیا تھا اور اسے 2022 فیفا ورلڈ کپ کے فاتح کپتان کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے تیار کیا گیا تھا۔
مجسمے میں ارجنٹائن کے سپر اسٹار کو ورلڈ کپ ٹرافی تھامے ہوئے دکھایا گیا تھا جو ان کی تاریخی کامیابی کی یادگار کے طور پر بنایا گیا تھا۔
یہ یادگار میسی کے مداحوں کی جانب سے ان کے بھارت کے دورے کے موقع پر وی آئی پی روڈ کے کنارے قائم کی گئی تھی۔
View this post on Instagramتاہم حالیہ دنوں میں مقامی افراد نے انتظامیہ کو آگاہ کیا کہ تیز ہوا چلنے پر مجسمہ معمولی طور پر جھولتا نظر آتا ہے جس سے راہگیروں اور قریبی آبادی کے لیے خطرات بڑھ سکتے ہیں۔
حکام نے عوامی تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے مجسمے کو عارضی طور پر ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اس کے مستقبل کے بارے میں تاحال کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔