اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ وقائع نگار+ این این آئی+ نوائے وقت رپورٹ) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کی جانب سے بزدلانہ حملے کا منہ توڑ جواب دیا ہے اور اس کے 5 طیارے مارگرائے۔ انڈیا کی جانب سے کسی بھی جارحیت پر آئندہ بھی اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا۔ اس بار  انڈیا کا بیانیہ بک نہیں سکا۔ اسے سفارتی محاذ پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 22 اپریل کو انقرہ میں وزیر اعظم کی موجودگی کے موقع پر پہلگام واقعہ ہوا۔ اس واقعہ کے بعد  انڈین سلامتی کمیٹی کے تمام اعلان کردہ اقدامات پاکستان کے خلاف تھے، جن میں اٹاری کی بندش، سفارتی عملہ کی کمی، آرمڈ فورسز کے اتاشیوں کو ناپسندیدہ قرار دینا شامل تھا۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا نے سندھ طاس معاہدہ کے خاتمہ کا اعلان کیا، یہ معاہدہ یکطرفہ ختم یا تبدیل نہیں ہو سکتا، اس کے تینوں فریق موجود ہیں۔ اگلے دن پاکستان کی قومی سلامتی نے ادلے کا بدلہ کی پالیسی اپنائی اور اس اجلاس میں واضح کیا کہ کسی جارحیت کی صورت میں اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا۔ پلوامہ کی طرح اس پہلگام واقعہ کے پیچھے بھی مذموم مقاصد تھے۔ وزیر اعظم نے عالمی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کی۔ اگر ہم اس واقعہ کے پیچھے ہوتے تو اتنی کھلی پیشکش کیوں کرتے۔ ہم نے مختلف ممالک کے سربراہان اور غیر ملکی سفیروں کو بریفنگ دی ہے۔ ہمارا فیصلہ تھا کہ ہم پہل نہیں کریں گے۔ ہم نے ان کی جارحیت کا بھرپور جواب دے دیا۔ سلامتی کونسل کا کلوز ڈور اجلاس بلایا جس میں ہمارے مندوب نے رکن ممالک کو تمام تفصیل سے  آگاہ کیا۔ گزشتہ رات ایک بجے انڈیا کی نقل وحرکت کی اطلاع تھی۔ پلوامہ میں آج تک ثبوت نہیں دیئے جاسکے۔ پہلگام واقعہ پری پلان تھا۔ پہلے 4 انڈین جہازوں نے کوشش کی تاہم انہیں ہماری فضائیہ نے جام کردیا۔ گزشتہ رات ان کے جہازوں نے اپنی حدود سے حملہ کیا۔ یہ واضح ہدایت تھی کہ جو جہاز حملہ کرے اسے نشانہ بنایا جائے۔ ہم نے ایسا ہی کیا ورنہ زیادہ طیارے نشانہ بنائے جا سکتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یو این سلامتی کونسل کے صدر کو خط لکھا کہ عالمی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے انٹرنیشنل سرحدوں کی خلاف ورزی کی گئی۔ 6 مقامات پر 24 حملے کئے گئے۔ نیلم جہلم منصوبے کو نشانہ بنایا گیا۔ عالمی رہنمائوں کو بھی آگاہ کر رہے ہیں۔ ہمارے دوست ممالک ہمارے ساتھ رابطے میں تھے۔ چین کی ٹیم صبح 4 بجے اپنے سفیر کے ہمراہ وزارت خارجہ میں موجود تھی۔ ہم نے انہیں ردعمل سے آگاہ کیا۔ ہماری طرف سے چینی ساختہ جے 10 سی طیاروں نے کارروائی میں حصہ لیا۔ انڈیا کی طرف سے رافیل طیاروں نے حملہ کیا لیکن یہ مار گرائے گئے۔ ہم نے انڈین ناظم الامور کو طلب کر کے انڈین جارحیت پر سخت احتجاج کیا ہے۔ او آئی سی کے سیکرٹری جنرل سے رابطہ ہونا ہے۔ انہوں نے قومی سلامتی  کمیٹی کا اعلامیہ سپیکر کو پیش کیا۔ علاوہ ازیں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم نے ان کے پانچ جہاز ایسے گرائے جیسے مچھر ہوں، یہ اور حملہ کریں ہم اور جہاز گرائیں گے۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ پرانا دور نہیں ہے کہ پاکستان کو دہشت گرد ملک کہا جائے اور دنیا مان لے۔ دو ہفتے تک بھارت پاکستان پر الزام عائد کرتا رہا۔ جواب میں وزیراعظم نے تحقیقات کی پیشکش کی مگر بھارت نے پیشکش قبول نہیں کی اور نہ حملے کے ثبوت فراہم کیے۔ بھارت نے رات کے اندھیرے میں حملہ کیا، رات کے اندھیرے میں چور اور بزدل حملہ کرتے ہیں۔ بھارت نے نہتے بچوں کو نشانہ بنایا، ہم نے ان کے پانچ جہاز ایسے گرائے جیسے مچھر ہوں، یہ اور حملہ کریں ہم اور جہاز گرائیں گے۔ بھارت ہم سے بڑا ملک اور تعداد بھی زیادہ ہے، وہ اپنی انا میں ہے، مگر پاکستان کی غیور عوام بھارت کی آنکھیں کھول دیں گے، ہم جنگ کے حامی نہیں ہیں مگر حملہ آپ نے کیا ہے اور ہمارے نہتے لوگوں پر حملہ کیا ہے تو اب بھارت حوصلہ رکھے، پاکستان جواب دے گا۔ یو این او کے قوانین کے مطابق پاکستان کو حق ہے کہ وہ حملے کا جواب دے۔ ہم سب حکومت اور افواج پاکستان کے ساتھ ہیں۔ دریں اثناء سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھارت کے جانب سے پاکستان پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کا رات کی تاریکی میں پانچ مقامات پر حملہ انتہائی بزدلانہ عمل ہے۔ بھارت نے سول آبادی پر حملہ کر کے عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی کی ہے۔ سردار ایاز صادق نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر پاک افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج بھرپور صلاحیت سے دشمن کی جارحیت کا جواب دے رہی ہے۔ دریں اثناء چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عرب میڈیا کو انٹرویو میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ چارٹر کے تحت پاکستان کو اپنے دفاع کا پورا حق حاصل ہے، پاکستانی فوج نے بہادری اور جرات مندی سے پانچ بھارتی طیاروں کو مار گرایا، پاکستان جنگ نہیں چاہتا جھگڑا نہیں چاہتا، بھارت جارح ہے اور پاکستان متاثر ملک ہے، ہم پر حملہ کیا گیا اور ہم دفاع کا حق رکھتے ہیں۔ بھارت پاکستانی شہریوں کے قتل عام کو چھپانے کیلئے دہشتگرد کیمپوں کا جھوٹ بول رہا ہے، اگر پاکستان میں دہشتگرد کیمپ ہیں تو بھارت نے تحقیقات کی پیش کو کیوں ٹھکرایا، بھارت نے پہلگام حملے کی بین الاقوامی تحقیقات کے پاکستانی مطالبے کو کیوں رد کیا۔ بھارت نے بین الاقوامی صحافیوں  کے ان مقامات کے دورے کا انتظار کیوں نہیں کیا جہاں  حملے کئے، اقوام متحدہ چارٹر کے تحت پاکستان کو اپنے دفاع کا پورا حق حاصل ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی پاکستان کو کرتے ہوئے حملہ کیا بھارت نے کا جواب جواب دے پر حملہ حملہ کر

پڑھیں:

حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران نے صدر ٹرمپ کی تازہ دھمکی کے جواب میں خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا باز نہ آیا تو مشرق وسطیٰ میں اس کے انفرا اسٹریکچرز بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق ایک نامعلوم فوجی ذریعے نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کے استعمال میں ایران کا عزم فولادی ہے اور وہ کبھی بھی اس اہم آبی گزرگاہ کو اپنے خلاف خطرہ بننے کی اجازت نہیں دے گا۔فوجی عہدیدار نے مزید کہا کہ اگر امریکا نے ایران کے پلوں یا بجلی گھروں پر حملہ کیا تو ایران بھی عرب ممالک میں موجود امریکا سے وابستہ اہم شہری بنیادی ڈھانچوں بشمول پلوں، بجلی گھروں اور تنصیبات پر حملے کرے گا۔ 

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکیوں کو گزشتہ دس دنوں کے واقعات کے بعد اب پوری طرح یقین ہو جانا چاہیے کہ ایران جہاں چاہتا ہے وہیں حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ایرانی فوجی عہدیدار نے مزید کہا کہ لہٰذا ٹرمپ اگر اس طرح کا کوئی خطرناک جوا کھیلتے ہیں تو اس کا انجام ایک بار پھر ان کی سبکی اور شرمندگی کی صورت میں نکلے گا۔انھوں نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کا حق استعمال کرتا رہے گا اور اس اہم آبی گزرگاہ پر اپنا کنٹرول برقرار رکھنے کے اپنے پختہ عزم سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوگا۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اعلان کیا تھا کہ اگر ایران کی پاسدارانِ انقلاب آبنائے ہرمز میں کسی تجارتی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی اور ہتھیار سے حملہ کرتی ہے تو امریکا ہر ایسے واقعے کے جواب میں ایران کے ایک پل یا بجلی گھر کو تباہ کر دے گا چاہے وہ تہران کے قریب ہی کیوں نہ واقع ہو۔

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

واضح رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین سمندری گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے جہاں سے عالمی سطح پر تیل اور گیس کی بڑی مقدار گزرتی ہے اور اسے ایران نے بند کر رکھا ہے جس کے باعث عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئی ہے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • بھارت کا سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل کرنا اشتعال انگیز ہے، اسحاق ڈار
  • اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ڈپٹی سیکرٹری وزارتِ خزانہ عائشہ جاوید کو بین الاقوامی اعزاز پر مبارکباد
  • اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ڈپٹی سیکرٹری وزارتِ خزانہ عائشہ جاوید کو عالمی اعزاز پر مبارکباد
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کا مستونگ میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • ’ابھی ہو گیا، بس‘، سونو نگم نے نیٹ احتجاج پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا
  • سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا
  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • اسپاٹیفائی کا عاطف اسلم کو خراج تحسین، گلوکار کی عالمی مقبولیت کا معترف
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران