لاہور‘ شیخوپورہ‘گوجرانوالہ‘ حافظ آباد‘ اسلام آباد (رپورٹنگ ٹیم+نمائندگان) بھارت کے بزدلانہ حملے پر پاکستانی عوام نے زبردست جوش وجذبے کا مظاہرہ کیا۔ لوگ رات گئے بڑی تعداد میں گھروں سے بے خوف نکل آئے اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے۔ عوام میں جوش و ولولہ اس قدر تھا کہ وہ بارڈر پار کر  کے دشمن کو سبق سکھانے پر اصرار کرتے رہے۔ اس موقع پر شہریوں نے کہا کہ وہ مودی اور اس کی بزدل فوج سے بالکل نہیں ڈرتے اور اگر ہماری ریاست اجازت دے تو ہم خود ہی ان سے نمٹ سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں بھارتی بزدلانہ حملوں کے خلاف پاکستان کے مختلف شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔ جماعت اسلامی اور مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام لاہور سمیت ملک کے دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں اظہار یکجہتی اور پاکستان زندہ باد ریلیاں نکالی گئیں۔ مرکزی مسلم لیگ کے ’’پاکستان زندہ باد مارچ‘‘ میںشرکاء نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے اور بھارت کے خلاف شدید غصے کا اظہار کیا۔ جماعت اسلامی نے کل 9مئی کو ملک گیر یوم عزم منانے کا اعلان کیا ہے جبکہ11مئی بروز اتوار لاہور میں عظیم الشان ’’پاکستان زندہ باد‘‘ ریلی نکالی جائے گی۔ امیر جماعت اسلامی پنجاب جاوید قصوری، گوجرانوالہ سے ضلعی امیر مظہر اقبال رندھاوا و دیگر نے بھارت کی جانب سے مساجد اور عام عوام کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی اور اسے بزدلانہ کارروائی قرار دیا۔ مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں قاری محمد یعقوب شیخ، فیصل ندیم، چوہدری محمد سرور، انجینئر عادل خلیق‘ مزمل اقبال ہاشمی‘ میاں حبیب الرحمان و دیگر نے خطاب کرتے کہا مرکزی مسلم لیگ بھارتی بزدلانہ حملوں کے خلاف قوم کو متحد و بیدار کرے گی۔ پاکستانی عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ بھارت کو سخت جواب دیا جائے گا۔ آخر میں ملکی سلامتی واستحکام کیلئے دعا کی گئی۔ مرکزی مسلم لیگ کے صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی قیادت میں مختلف کالجز کے طلبہ نے بھی اظہار یکجہتی ریلی نکالی جو ایم اے او کالج سے شروع ہو کر سول سیکرٹریٹ پر اختتام پذیر ہوئی۔ وزیرتعلیم نے کہا بھارتی طیارے گرا کر پاک فضائیہ نے مودی کا غرور خاک میں ملا دیا ہے۔ علاوہ ازیں پاکستان جمہوریت پارٹی‘ پاکستان تحریک انصاف اور سول سوسائٹی نے ملکر لاہور ہائیکورٹ بار کے ڈیموکریٹک لان میں احتجاجی ریلی نکالی۔ پاکستان جمہوری پارٹی کے صدر امتیاز رشید قریشی‘ سماجی کارکن ڈاکٹر شاہد نصیر‘شہباز رشید ایڈووکیٹ و دیگر نے شرکت کی۔ مقررین نے کہا بھارت کسی بھول میں نہ رہے، پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے۔ لاہور ہائیکورٹ بار جنرل ہائوس میں اجلاس منعقدہ ہوا، جس کے بعد جی پی او چوک میں ریلی بھی نکالی گئی۔ صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملک آصف نسوانہ نے کہا بھارت نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کیا۔ وکلاء افواج پاکستان کے ساتھ ہیں، ضرورت پڑی تو وکلاء خود بارڈر پر پہنچ جائیں گے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں وکلاء اور لاء افسروں نے بھی پاک فوج کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ وکلاء اور لاء افسر ہائیکورٹ ہال میں جمع ہوگئے۔ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل راجہ ضمیر الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہندو بنیے نے معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔ حافظ آباد میں بھی مذہبی‘ سماجی اورکاروباری تنظیموں کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں۔ مرکزی ریلی کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حامد ناصر گورائیہ‘ اسسٹنٹ کمشنر سلمان اکبر اور چیف آفیسر ایم سی اکرام اللہ سندھو نے کی۔ شرکاء نے افواج پاکستان کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے۔ مقررین نے کہا پاکستان کا بچہ بچہ دفاع وطن کیلئے تیار ہے۔ علاوہ ازیںگیلپ پاکستان نے موجودہ جنگی حالات پر نیا سروے کیا ہے جس میں 100 اضلاع سے پاکستانیوں نے حصہ لیا۔ سروے کے مطابق 93 فیصد پاکستانیوں نے کہا بھارت نے جنگ مسلط کی تو خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے۔ 77 فیصد نے پہلگام حملے کے پاکستان پر الزام کو مسترد کر دیا۔ 55 فیصد نے اسے بھارت کا فالس فلیگ آپریشن قرار دیا۔ 74 فیصد نے جنگ سے بچنے کا مشورہ دیا، 27 فیصد نے جنگ کی حمایت کی۔ 64 فیصد نے موجودہ کشیدگی میںسیاسی جماعتوں کے اتحاد کو خوش آئند قرار دیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مرکزی مسلم لیگ کے پاکستان زندہ باد نے کہا بھارت فیصد نے

پڑھیں:

عالمی برادری کشمیریوں پر بھارتی مظالم سے چشم پوشی نہ کرے: صدرِ مملکت  

ویب ڈیسک:صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کا غیر قانونی قبضہ آج بھی اہلِ کشمیر کے حقوق سلب کر رہا ہے، عالمی برادری کشمیریوں پر بھارتی مظالم سے چشم پوشی نہ کرے۔

 یومِ شہدائے جموں کے موقع پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں صدر زرداری نے کہا کہ 6 نومبر1947 کا سانحہ برصغیر کی تاریخ کا بدترین قتلِ عام تھا۔ ڈوگرہ فوج، آر ایس ایس اور مسلح جتھوں نے جموں میں 2 لاکھ سے زائد مسلمانوں کو شہید کیا,صدر زرداری کا کہنا ہے کہ نصف ملین سے زیادہ مسلمان جموں کے قتلِ عام کے بعد ہجرت پر مجبور ہوئے، جموں کا قتلِ عام جدید تاریخ کے سیاہ ترین ابواب میں سے ایک ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کل سرکاری دورے پر برازیل روانہ ہوں گی

 آصف علی زرداری نے کہا کہ عالمی برادری نے کشمیری مسلمانوں کی نسل کشی کو وہ توجہ نہیں دی جس کی وہ مستحق تھی، کشمیری عوام کی قربانیاں جموں وکشمیر کی نامکمل داستان کی یاد دہانی ہیں,ان کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 370 اور 35-اے کی منسوخی آبادیاتی تبدیلی کے خطرناک منصوبے کا حصہ ہے، بھارتی اقدامات جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہیں، پاکستان جموں کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہے۔

 صدرِ مملکت نے مزید کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا، ہم کشمیری عوام کے انصاف، وقار اور آزادی کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں۔

پنجاب حکومت نے ٹرانسپورٹ اور جائیداد کی لیز پر عائد ٹیکس معطل کر دیا 

متعلقہ مضامین

  • یوم شہدائے جموں کے موقع پر کشمیر سینٹر لاہور کے زیر اہتمام خصوصی تقریب
  • یوم شہدائے جموں، کوٹلی میں بھارت مخالف ریلی نکالی گئی
  • بھارتی افواج کی مشترکہ جنگی مشق ’’ایکسر سائز تریشول‘‘
  • عالمی برادری کشمیریوں پر بھارتی مظالم سے چشم پوشی نہ کرے: صدرِ مملکت  
  • عالمی برادری کشمیریوں پر بھارتی مظالم سے چشم پوشی نہ کرے، زرداری
  • 6 نومبر، کشمیریوں کی نسل کشی کا سیاہ ترین دن
  • پاکستان سے روابط توڑنے میں مفاد نہیں، بات چیت واحد راستہ، سابق بھارتی وزیر
  • بھارتی جوہری مواد سے تابکاری جاری
  • لاہور: باباگرونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلیے واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارت سے پاکستان آنے والے سکھ یاتری نعرے لگارہے ہیں
  • بابا گورونانک کا 556 واں جنم دن، بھارت سے 2400 سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے