وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے پاکستان حج مشن مدینہ منورہ کا دورہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: عازمین حج کی آمد سے قبل تمام سہولیات کی موجودگی کو یقینی بنا رہے ہیں، ڈی جی حج

ڈائریکٹر حج مدینہ ضیاء الرحمن، ڈپٹی کوآرڈینیٹرز مدینہ طارق محمود، میجر ڈاکٹر معیز نے جاری حج آپریشن پر بریفنگ دی۔

وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے حج انتظامات اور میڈیکل سہولیات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کی ہدایت ہے کہ عازمین حج کا خصوصی خیال رکھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ہر قسم کی سیاسی وابستگی سے بالا تر ہو کر عازمین حج کی خدمت کر رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عازمین حج ملکی وقار کا خیال رکھیں اور سعودی قوانین کی پیروی کریں۔

 مزید پڑھیے: پاکستانی عازمین حج کو سہولیات فراہم کرنے والی طوافہ کمپنی الراجحی ایکسی لینس ایوارڈ کی حقدار

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہا کہ بعض لوگ ملک اور دین دونوں کو بدنام کرتے ہیں اور وہ کیسے مسلمان ہیں جو روضہ رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم کا احترام نہیں کرتے۔

ڈائریکٹر حج مدینہ ضیاء الرحمن نے کہا کہ امسال مدینہ منورہ میں 40 فیصد ہوٹل زیرو لائن پر لیے ہیں۔

مزید پڑھیں: سرکاری پروازوں کے ذریعے 14ہزار 670 عازمین حج مدینہ منورہ پہنچ گئے

انہوں نے کہا کہ اس سال کھانے کی شکایات نہیں ہیں اور رواں سال خدمت و سہولت کے نئے معیار بھی قائم کیے گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

حج حج انتظامات ڈائریکٹر حج مدینہ ضیاء الرحمن وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: حج انتظامات وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف وفاقی وزیر مذہبی امور سردار نے کہا کہ

پڑھیں:

اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات

وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی