رات گئے بھارتی جارحیت لیکن اس دوران وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کیا کرتے رہے؟ پتہ چل گیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
اسلام آباد (ویب ڈیسک) بھارت نے گزشتہ رات پاکستان میں مختلف مقامات کو نشانہ بنایا جس دوران جانی نقصان کی بھی اطلاع ہے ، اس حملے میں بھارت کے طیاروں کی تباہی کی بھی اطلاعات ہیں اور اب پتہ چل گیا ہے کہ بھارت کے حملوں کے دوران وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ کہاں تھے اور کیا کرتے رہے۔
پاکستان کے سرکاری ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے مطابق بھارتی جارحیت کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ خود وزارت اطلاعات کنٹرول روم میں موجود رہے ، ہر چیز کو خود مانیٹر کیا ، بیک ٹو بیک انٹرنیشنل چینلز کو انٹرویوز دیے ، پاکستان کا مقدمہ تمام عالمی فورم کے سامنے پیش کیا ۔
ایکس سروس بحالی کیساتھ ہی ’سندور بن گیا تندور‘ ٹاپ ٹرینڈ
بھارتی جارحیت کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ خود وزارت اطلاعات کنٹرول روم میں موجود رہے ، ہر چیز کو خود مانیٹر کیا ، بیک ٹو بیک انٹرنیشنل چینلز کو انٹرویوز دیے ، پاکستان کا مقدمہ تمام عالمی فورم کے سامنے پیش کیا ۔@TararAttaullah pic.
مزید :
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
ملکی اور غیر ملکی میڈیا نمائندوں کا لائن آف کنٹرول کا دورہ
ویب ڈیسک: ملکی اور غیر ملکی میڈیا نمائندوں نے لائن آف کنٹرول (ایل اوسی) کا دورہ کیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے بین الاقوامی و مقامی میڈیا کے ہمراہ لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا، وزارت اطلاعات نے مقامی اور عالمی میڈیا کے نمائندگان کے دورہ میں سہولت فراہم کی، دورے کا مقصد بھارت کی جانب سے پھیلائے گئے جھوٹے اور بے بنیاد پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنا تھا۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے صحافیوں کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے دورے کے دوران بریفنگ دی۔
پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز اور کراچی کنگز میں آج جوڑ پڑے گا
اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ بھارت نے گزشتہ چند روز میں کئی مرتبہ حملے کا منصوبہ بنایا، مگر بیک فٹ پر گیا، پاکستان کی افواج ہر قسم کی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہے۔
واضح رہے کہ وزارت اطلاعات کی جانب سے پاکستانی اور عالمی میڈیا کیلئے دو روزہ لائن آف کنٹرول (ایل اوسی) کے دورے کا اہتمام کیا گیا ہے، میڈیا کو ان مقامات پر لے جایا جائے گا جنہیں بھارت دہشت گرد کیمپ بتاتا ہے۔
9سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم عمر گرفتار