جے ایف-17 تھنڈر کے ہائپر سونک وار، بھارت کا S-400 سسٹم اور سورت گڑھ ایئرفیلڈ تباہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
اسلام آباد(اوصاف نیوز) پاک فضائیہ نے ایک اور بڑی کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے جدید دفاعی نظام S-400 کو نشانہ بنا کر مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ کارروائی پاکستانی جے ایف-17 تھنڈر طیاروں کے ذریعے کی گئی، جنہوں نے ہائپر سونک میزائل استعمال کیے،حملہ بھارتی علاقے آدم پور میں کیا گیا جہاں S-400 میزائل سسٹم نصب تھا۔
اسی کارروائی کے دوران سورت گڑھ ایئرفیلڈ کو بھی کامیابی سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں وہاں موجود بھارتی جنگی اثاثے مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔
یہ کامیاب کارروائیاں پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت، جدید ٹیکنالوجی اور مکمل تیاری کا مظہر ہیں۔ بھارتی دفاعی نظام کو شدید نقصان پہنچا ہے، جب کہ پاکستانی افواج مزید اہداف پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
پاکستان نے آپریشن “بنیان المرصوص” کا آغاز کر دیا
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
بھارتی سکھوں، پاکستان اور افغانستان پر میزائل حملہ کرنیوالی آدم پور ایئرفیلڈ تہس نہس
پاکستان نے بھارت کی ہندوتوا چالاکی پر کاری وار کرتے ہوئے بھارتی پنجاب میں سکھوں، پاکستان اور افغانستان پر میزائل داغنے والی ایئر فیلڈ کو بھی تہس نہس کردیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آدم پور سے امرتسر میں سکھوں پر پاکستان اور افغانستان پر میزائل داغے گئے تھے۔پاکستانی میزائلوں سے بیاس کے علاقے میں براہموس اسٹوریج سائٹ تباہ کردی گئی جبکہ پاک فوج نے پٹھان کوٹ میں ایئرفیلڈ کو بھی تباہ کردیا۔پاک فوج نے نئی دہلی میں بھی کچھ اہداف کو نشانہ بنایا ہے، بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ اور اڑی میں سپلائی ڈپو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔براہموس اسٹوریج سائٹ نگروٹا کو بھی تباہ کر دیا گیا، بھاری نقصانات کی اطلاعات ملی ہیں، بھارتی آرٹلری گن پوزیشن دہرنگیاری بھی تہس نہس کر دی گئی، پاک فوج نے آدم پور ائیر فیلڈ کو تباہ کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ کارروائی بھارتی جنگی جنون کے خلاف ایک واضح پیغام ہے کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔