بھارت: بیاس میں واقع براہموس میزائل اسٹوریج سائٹ کی تباہی کی ویڈیو منظرِ عام پر آ گئی
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص (آہنی دیوار) کے سلسلے میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ حالیہ اپڈیٹ میں بیاس میں واقع براہموس میزائل اسٹوریج سائٹ کی تباہی کی ویڈیو منظرِ عام پر آ گئی ہے۔
ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ہدف پر انتہائی مہارت سے حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں پورا اسٹوریج کمپلیکس دھماکے سے تباہ ہو گیا۔ ویڈیو میں دھوئیں کے بادل اور شعلے صاف دکھائی دے رہے ہیں جس سے حملے کی شدت کا اندازہ ہوتا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس کارروائی میں انتہائی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا، جس کا مقصد دشمن کے اسٹریٹجک اثاثوں کو غیر فعال بنانا تھا۔
واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان میں 3 ایئر بیسز پر میزائل داغے ہیں، تاہم پاکستان کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے ان میزائل حملوں کو ناکام بنا دیا۔
اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ بھارت ہمارے جواب کا انتظار کرو۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
فلسطینی مجاہدین کا غزہ سے مقبوضہ شہر اشدود پر میزائل حملہ
صہیونی حکومت کے چینل 12 ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ دفاعی نظام نے غزہ سے داغے گئے پانچ میں سے چار میزائلوں کو روک لیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غاصب اسرائیلی حکومت کے چینل 13 نے اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی سے اشدود کی طرف پانچ میزائل فائر کیے گئے ہیں۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق عبرانی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ غزہ کی پٹی سے شمال میں مقبوضہ شہر اشدود کی طرف متعدد میزائل داغے گئے۔ صہیونی حکومت کے چینل 12 ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ دفاعی نظام نے غزہ سے داغے گئے پانچ میں سے چار میزائلوں کو روک لیا ہے۔ نیٹ ورک نے اطلاع دی کہ اشدود کے آسمان پر خوفناک دھماکوں کی آوازیں سنائی دی گئیں۔