جب بھارتی ڈرون لاہور آیا تو پاکستانی سویلین شیروں نے کیسے استقبال کیا ؟ ویڈیو دیکھ کر آپ کی بھی روح راضی ہو جائے گی
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گزشتہ روز جب بھارت نے انٹر نیشنل بارڈر کے مختلف حصوں سے اسرائیلی ساختہ ڈرونز پاکستان بھیجے تو پاک فوج نے ان ڈرونز کی مخصوص صلاحیت کو فوری جانچ لیا اور انہیں ہارڈ کل یعنی ڈیفنس سسٹم سے نشانہ بنانے کے بجائے فوری اپنی جنگی اسٹریٹجی کو تبدیل کیا اور ان بھارتی ڈرونز کو سوفٹ کل کیا گیا یعنی پہلے ان ڈرونز کو پاکستان کے اندر اور نیچے آنے دیا گیا پھر ان کو ہیک کر کے چھوٹے ہتھیاروں سے نشانہ بنا یا گیا ۔
جب بھارت ????????نے اسرائیلی ڈرون بھیج کر سمجھا کہ پاکستان گھبرا جائے گا.
پاکستانی فوج: "لے بھائی، جی تھری نکال!"
تین گولیوں میں خواب چکنا چور
اسرائیلی ٹیکنالوجی کی ایسی کی تیسی – RIP! pic.twitter.com/09XDXcVmA8 — Defense Intelligence (@DI313_) May 9, 2025
چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی باپ اور بھائیوں کے ہاتھوں قتل ہونیوالی لڑکی کے گھر پہنچ گئیں ،ایسے سفاک جرائم پر خاموش نہیں بیٹھ سکتے: حنا پرویز بٹ
اب سوشل میڈ یا پر ویڈیوز سامنے آئی ہیں کہ جب بھارتی ڈرون لاہور کے علاقے بیدیاں روڈ کے اوپر آئے تو وہاں گراونڈ پر موجود رینجرز اہلکار انہیں اپنی جی تھری گن سے نشانہ بنا رہے ہیں جبکہ ان کے ساتھ ساتھ سویلین بھی اپنی گن سے بھارتی ڈرون کا شکار کررہے تھے جبکہ اس دوران وہاں موجود لوگوں نے فرط جذبات میں تکبیر کے نعرے بھی لگائے۔
#Indian drones Vs #Pakistani local hunters ( Shikari)
Each drone is 700k dollars . pic.twitter.com/Y9QWkztOMb
مزید :
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: بھارتی ڈرون
پڑھیں:
بھارتی بلے بازوں کو کیسے قابو کرنا ہے، عمر گل نے آسان طریقہ بتادیا
سابق ٹی ٹوئنٹی اسپیشلست فاسٹ بولر عمر گل نے بھارتی بلے بازوں کو قابو کرنے کا آسان طریقہ بتادیا۔
سرکاری ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ بولر عمر گل نے بھارتی اوپنر ابھیشیک شرما کی بیٹنگ تیکنیک پر بات کرتے ہوئے بتا یا اسے فرنٹ فوٹ کے قریب گیند کرکے پھنسایا جاسکتا ہے۔
سنجو سیمسن سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ اس کی بیٹنگ تیکنیک بھی ابھیشیک شرما سے ملتی جلتی ہے، اسے بھی ایسے ہی روکا جاسکتا ہے۔
عمر گل کا مزید کہنا تھا کہ انہیں باڈی پر تگڑا باؤنسر کرکے مشکل میں ڈالا جاسکتا ہے کیونکہ لانگ ہینڈل والے کبھی بھی باؤنسر اچھا نہیں کھیل سکتے۔
https://x.com/PTVSp0rts/status/1969281843192111275
یاد رہے کہ ابھیشیک شرما نے پاکستان کے خلاف گروپ میچ میں 13 گیندوں پر چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 31 رنز بنائے تھے جبکہ سنجو سیمسن کی بیٹنگ نہیں آسکی تھی۔