پاک فوج کا بھارت کو منہ توڑ جواب، 77 ڈرونز کو تباہ کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
راولپنڈی : پاک فوج نے دو دن کے دوران درندازی کرنے والے 77 بھارتی ڈرونز مار گرائے. تمام ڈرونز مسلسل ریڈار پر مانیٹر کیے جارہے تھے۔
تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے پاک فوج کی جانب سے گرائے جانے والے بھارتی ڈورنز کی تفصیلات جاری کردیں۔سیکیورٹی نے بتایا کہ 8 مئی کی شام تک 29 بھارتی ڈرونز کو مار گرایا گیا اور کل رات سے آج دن تک مزید 48 ڈرونز تباہ کردئیے گئے، پاک فوج دشمن کی جارحیت کامنہ توڑ جواب دےرہی ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہمارے ایئر ڈیفنس سسٹم میں چھوٹےڈرونز کوٹریک کرنے کی صلاحیت موجود ہے، تمام ڈرونز مسلسل ریڈار پر مانیٹر کیے جارہے تھے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان کا دفاعی نظام اور ایئر ڈیفنس سسٹم دشمن کےحملوں کو مسلسل ناکام بنا رہا ہے.
دوسری جانب دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کا فضائی دفاعی نظام انتہائی مضبوط ہے کیونکہ یہ حملوں کو مسلسل ناکام بنا رہا ہے۔
گذشتہ روز آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج نے ہندوستان کے 25 اسرائیلی ساختہ ہاروپ ڈرون مار گرائے تھے۔
خیال رہے 6 اور 7 مئی کو بھارت کے بزدلانہ حملے کے نتیجے میں 5 جدید طیارے، ڈرونز، متعدد پوسٹوں کی تباہی اور فوجیوں کی ہلاکت ہوئی تھی.
بعد ازاں بھارت خوف و ہراس میں مبتلا ہو کر اب اسرائیل کے ان ہاروپ ڈرونز کا استعمال کر کے پاکستان پر حملہ کر رہا ہے۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پاک فوج
پڑھیں:
پاکستان نے سرحد پار سے آنے والے خودکش ڈرونز کا توڑ تیار کرلیا
پاکستان نے سرحد پار سے آنے والے خودکش ڈرونز کا توڑ تیار کرلیا۔
نیشنل الیکٹرونکس کمپلیکس میں تیار ’’سفرا ڈرون جیمنگ گن‘‘ نے ’’کامی کازی‘‘ ڈرون ناکارہ کرنا شروع کر دیے اور یہ جیمنگ گن ڈیڑھ کلو میٹر دور سے ڈرون کو نشانہ بنا کر اسے اور اس کے ریموٹ کنٹرول کو ناکارہ کر دیتی ہے۔
کراچی کے ایکسپو سینٹر میں پاک بحریہ کی پائمیک نمائش کے دوران اینٹی ڈرون جیمر گن متعارف کرادی گئی۔ گن ڈیڑھ کلومیٹر کی رینج میں آنے والے تمام کمرشل ڈرونز کو ناکارہ بناسکتی ہے۔
اینٹی ڈرون جیمر گن بنانے والی کمپنی کے منیجر حمزہ خالد نے بتایا کہ اس گن کو ملکی سرحدوں پر نصب کیا جا سکتا ہے جبکہ اس کے علاوہ شہروں میں ہونے والے بڑے ایونٹس میں بھی اسے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ گن تھرٹی ڈگری کے اینگل پر ڈیڑھ کلو میٹر کی رینج میں کام کرتی ہے جبکہ ضرورت کے مطابق اس کے اینگل تبدیل بھی کیے جاسکتے ہیں، اس رینج میں آنے والے تمام ڈرونز کا کنٹرول حاصل کر لیا جاتا ہے یا انھیں ناکارہ بناتے ہوئے اپنے پاس لینڈ کروالیا جاتا ہے۔
حمزہ خالد نے مزید بتایا کہ سرحد پار سے آنے والے ڈرونز کو اس گن کی مدد سے باآسانی نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں حمزہ خالد کا کہنا تھا کہ دشمن کی جانب سے آنے والے ڈرونز کتنی ہی تعداد میں آجائیں گن انھیں ناکارہ بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔