Juraat:
2025-06-23@23:21:47 GMT

کراچی میں ملیر اور گلشن حدید میں بھارتی ڈرونز گر کر تباہ

اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT

کراچی میں ملیر اور گلشن حدید میں بھارتی ڈرونز گر کر تباہ

 

ملیرشرافی گوٹھ میں دھماکے کی اطلاع ،پولیس کو جائے وقوع سے دھاتی ٹکڑے ملے
گلشن حدید لنک روڈ کے قریب میدان میں ڈرون گر کر تباہ ہوا، جانی نقصان نہیں ہوا

کراچی میں ملیر اور گلشن حدید میں بھارتی ڈرونز گر کر تباہ ہوگئے تاہم ڈرون گرنے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مختلف شہروں میں بھارتی ڈرونز گرانے کا سلسلہ جاری ہے ، کراچی میں ملیر اور گلشن حدید میں ڈرون گر کر تباہ ہوگیا۔کراچی کے علاقے ملیرشرافی گوٹھ میں دھماکے کی اطلاع پر پولیس پہنچی تو جائے وقوع سے دھاتی ٹکڑے ملے ۔دھماکے سے گھرکی چھت پر لگے سولر پینل کو شدید نقصان ہوا، پولیس نے بتایا کہ واقعے کی جگہ سے کچھ دھاتی ٹکڑے ملے ہیں جن کا جائزہ لیا جا رہا ہے ۔علاقہ مکینوں نے مطابق سب گھروں میں موجود تھے کہ اچانک زوردارآواز آئی، جس کے بعدپتہ چلا کے دھماکہ ہوا ہے ۔دوسری جانب کراچی کے علاقے گلشن حدید لنک روڈ کے قریب میدان میں ڈرون گر کر تباہ ہوگیا ، پولیس جائے وقوع پر موجود ہے اور دھاتی ٹکڑے تحویل میں لے لئے ۔پولیس کا کہنا تھا کہ ڈرون گرنے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔

.

ذریعہ: Juraat

پڑھیں:

کراچی، پولیس مقابلوں میں ایک ملزم ہلاک، 4 زخمی حالت میں گرفتار

کراچی:

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مبینہ مقابلوں کے دوران ایک ملزم کو ہلاک کر دیا جبکہ 4 دیگر ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق یہ ملزمان بھتہ خوری، اسٹریٹ کرائم اور زمینوں پر قبضہ کرنے میں ملوث تھے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں ایس آئی یو پولیس کے ساتھ ایک مبینہ مقابلے کے دوران ایک ملزم ہلاک ہو گیا، جبکہ دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت فیاض کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان کا تعلق ایک 6 رکنی بھتہ خور گروہ سے تھا، جو تاجروں سے بھتہ وصول کرنے کی سرگرمیوں میں ملوث تھا۔

 پولیس حکام نے بتایا کہ ملزمان پولیس کو انتہائی مطلوب تھے اور اس گروہ کے باقی تین ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

دریں اثنا، کراچی کے علاقے لانڈھی میں بھی پولیس کے ساتھ ایک اور مقابلہ ہوا جس میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ چھیپا حکام کے مطابق زخمی ملزم کی شناخت 24 سالہ محمد رفیق کے طور پر کی گئی ہے، جسے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اسی دوران کیماڑی پولیس کے اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل نے پاک کالونی میں بھی ایک مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔

پولیس نے بتایا کہ مقابلہ گینگ وار کے کارندوں اور پولیس کے درمیان ہوا۔ مزید نفری طلب کر کے پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمی ملزم کی شناخت مقصود کے نام سے کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، صنعتی ایریا میں آتشزدگی، 10 دکانیں خاکستر، لاکھوں کا نقصان
  • کراچی 23 دنوں  میں  آنے والے 57 زلزلوں کے ہوش رُبا اعداد و شمار جاری
  • کراچی: رات گئے قائد آباد اور اطراف میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے
  • کراچی، پولیس مقابلوں میں ایک ملزم ہلاک، 4 زخمی حالت میں گرفتار
  • شہری کوغلطی سے پڑوسی کی موٹر سائیکل لے جانا مہنگا پڑگیا
  • کراچی: ملیر میں گزشتہ روز فائرنگ سے زخمی 13 سالہ لڑکی دم توڑ گئی
  • ملیر جیل سے 48 فرار قیدی تاحال گرفتار نہ ہو سکے
  • کراچی: ملیر اور اطراف میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.8 ریکارڈ
  • کراچی: ملیر میں آج ایک اور زلزلہ، شدت 3 ریکارڈ
  • وعدہ صادق آپریشن کا نیا مرحلہ، ایرانی ڈرونز نے اسرائیلی دفاعی نظام کو بے بس کر دیا