عابد چودھری : عباس لائنز میں تعینات پولیس اہلکار کانسٹیبل احمد کو جعلی بائیومیٹرک حاضری لگانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ۔

 ابتدائی تحقیقات کے مطابق کانسٹیبل احمد سلیکون سے بنائے گئے جعلی انگوٹھے کی مدد سے اپنے اور اپنے ساتھی اہلکاروں کی بوگس حاضری لگا رہا تھا۔پولیس ذرائع کے مطابق سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے کانسٹیبل احمد کو اس وقت رنگے ہاتھوں پکڑا گیا جب وہ ساتھی کانسٹیبل عقیل کی حاضری لگا رہا تھا۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ ڈیفنس سی میں ڈیوٹی آفیسر اعجاز چھٹہ کی مدعیت میں درج کیا گیا ۔

پنجاب بھر کے سکولوں میں  تعطیلات کا اعلان

تحقیقات کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ کانسٹیبل احمد طویل عرصے سے اس غیر قانونی سرگرمی میں ملوث تھا ۔

پولیس حکام نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ذمہ دار اہلکار کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا  اور مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ اس معاملے میں ملوث دیگر افراد کا سراغ لگایا جا سکے۔

محکمہ پولیس ایسے غیر قانونی اقدامات کو برداشت نہیں کرے گا اور شفافیت و دیانتداری کو یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔

علی امین گنڈا پور کا اڈیالہ جیل کی جانب پیدل مارچ، پولیس سے تلخ کلامی


 

Ansa Awais Content Writer.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: کانسٹیبل احمد

پڑھیں:

نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی

راولپنڈی:

ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کی گائنی وارڈ کی نرسری میں زیرِ علاج 23 روزہ نومولود بچی کے دائیں ہاتھ کا انگوٹھا پراسرار طور پر کٹ جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے، جبکہ متاثرہ بچی کے والد نے واقعے پر پولیس کو درخواست دے دی ہے۔

متاثرہ بچی کے والد قیصر محمود نے بتایا کہ وہ ضلع اٹک کے رہائشی اور پیشے کے لحاظ سے کارپینٹر ہیں۔ ان کے مطابق ان کی بیٹی کی پیدائش ہولی فیملی ہسپتال میں ہوئی تھی اور پیدائش کے بعد سے بچی کو نرسری میں رکھا گیا ہے۔

والد کا کہنا ہے کہ جب وہ آج اپنی 23 روزہ بیٹی سے ملنے ہسپتال پہنچے تو دیکھا کہ اس کے دائیں ہاتھ کا انگوٹھا کٹا ہوا تھا۔ انہوں نے فوری طور پر ڈاکٹروں سے اس بارے میں استفسار کیا۔

قیصر محمود کے مطابق ڈاکٹرز نے انہیں بتایا کہ انگوٹھا نرس سے غلطی سے کٹ گیا۔ تاہم ان کے بقول ہسپتال انتظامیہ نے صرف انکوائری کی یقین دہانی کرائی نہ واقعے کی وجہ واضح کی گئی اور نہ ہی اب تک کسی ذمہ دار کے خلاف کارروائی کی گئی۔

متاثرہ والد نے انصاف کے لیے پولیس کو درخواست دے دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ درخواست موصول ہونے کے بعد ابتدائی چھان بین مکمل کر لی گئی ہے اور قانون کے مطابق کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب اس سنگین واقعے پر ہولی فیملی ہسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔

متعلقہ مضامین

  • بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران چل بسی
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • جیفری ایپسٹین کیس سے جڑے معروف نام ڈینیئل سیاد کی فرانس میں پراسرار موت
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار