لاہور:

ذہنی معذور بچی کو رکشہ ڈرائیور نے ورغلا کر اپنی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے شاہدرہ میں ایک رکشہ ڈرائیور نے ذہنی  طور پر معذور بچی کو ورغلا کر زیادتی کی، جسے پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ملزم معصوم بچی کو ورغلا کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ پولیس نے اطلاع ملتے ہی بروقت کارروائی کرکے رکشہ ڈرائیور ملزم پرویز کو گرفتار کرکے  مقدمہ درج کرلیا۔

ایس پی سٹی بلال احمد کا کہنا ہے کہ بچوں پر تشدد اور جنسی استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: رکشہ ڈرائیور ورغلا کر بچی کو

پڑھیں:

شادی کے نام پر کم عمر لڑکی کو گھر سے بھگانے اور ایک ماہ تک زیادتی کرنے والا مشہور ٹک ٹاکر گرفتار

خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ کی پولیس نے شادی کے نام پر کم عمر لڑکی کو ورغلا کر گھر سے بھگانے اور ایک ماہ تک جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے معروف ٹک ٹاکر کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چارسدہ کی سٹی پولیس نے بروقت اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مقامی معروف ٹک ٹاکر رضوان کو گرفتار کرکے  کم عمر لڑکی بازیاب کرلیا۔

پولیس کے مطابق ٹک ٹاکر نے ایک ماہ سے زائد لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ملزم نے ٹک ٹاک کے ذریعے چارسدہ کی ایک کم عمر لڑکی سے رابطہ قائم کیا اور شادی کے بہانے ورغلا کر بھگا لے گیا تھا۔

ایک ماہ سے زائد لڑکی کو استحصال کا نشانہ بنانے کے بعد اسے تنہا چھوڑ دیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری ایکشن لیا اور متاثرہ لڑکی کو بازیاب کرا لیا۔ لڑکی نے ملزم کے خلاف باضابطہ درخواست دی۔ 

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ محمد وقاص خان نے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سٹی زرداد علی خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ سٹی عمران خان اور دیگر افسران پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی، جس نے پیشہ ورانہ حکمت عملی اپناتے ہوئے کارروائی کی اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزم نے دوران تفتیش جرم کا اعتراف کرلیا ہے جبکہ متاثرہ لڑکی کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے۔ ملزم کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے اور قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مظفرگڑھ: بھیک مانگنے والی بچی نے زیادتی کرنے والے ملزمان کو شناخت کرلیا
  • انسان کے روپ میں وحشی درندہ
  • شادی کے نام پر کم عمر لڑکی کو گھر سے بھگانے اور ایک ماہ تک زیادتی کرنے والا مشہور ٹک ٹاکر گرفتار
  • 10سالہ گداگر بچی سے اجتماعی زیادتی
  • سکھر میں انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بننے والی اونٹنی علاج کیلیے کراچی منتقل، دو ملزمان گرفتار
  • بچیوں سے زیادتی کرنیوالے ملزم شبیر تنولی کااعترافِ جرم
  • بچیوں سے زیادتی کے ملزم پر عدالت کے احاطے میں تشدد
  • لاہور‘ 14 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والا اوباش ملزم گرفتار
  • لاہور: 14 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والا اوباش ملزم گرفتار
  • کراچی: نیشنل ہائی وے ملیر کورٹ کے قریب ٹرک نے موٹر سائیکل سوار 2 نوجوان کو روند ڈالا