Jang News:
2025-08-08@09:34:57 GMT

جناح ایئرپورٹ کراچی پر فلائٹ آپریشن فوری بحال

اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT

جناح ایئرپورٹ کراچی پر فلائٹ آپریشن فوری بحال

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر فلائٹ آپریشن فوری طور پر بحال کردیا گیا۔

لاہور کی فضائی حدود میں بند کئے گئے روٹس پر بھی فضائی آپریشن بحال ہوگیا۔

ایئرپورٹس اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک کے دیگر تمام بڑے ایئرپورٹس فلائٹ آپریشن کے لیے دستیاب ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

قطر فرار کی کوشش ناکام، اشتہاری ملزم کراچی ایئرپورٹ پر دھر لیا گیا

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن حکام نے کراچی میں ایک اہم کارروائی کے دوران اغوا اور قتل جیسے سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم انیق خان کی بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام بنادی۔

یہ بھی پڑھیں:

ملزم انیق خان، جو آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی کا رہائشی ہے، قطر فرار ہونے کی کوشش میں کراچی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پکڑا گیا۔ ملزم آزاد کشمیر پولیس کو ایک حالیہ مقدمے میں مطلوب تھا، جس میں اس پر قتل اوراغوا کی دفعات کے تحت سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کا نام پہلے سے اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا، جس کی بنیاد پر فوری کارروائی عمل میں لائی گئی۔ گرفتاری کے بعد انیق خان کو تمام قانونی تقاضے مکمل کرتے ہوئے آزاد کشمیر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کرنے والے ملزمان پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے اور قانون کی بالادستی یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام جاری رکھے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آزاد کشمیر اغوا برائے تاوان امیگریشن حکام انیق خان ایف آئی اے پولیس قتل کراچی ایئرپورٹ کوٹلی

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی ایئرپورٹس اتھارٹی کو چار ارب 10 کروڑ روپے خسارہ
  • پی آئی اے کی برطانیہ پروازوں کی تیاریاں مکمل، دفاتر میں مسافروں کا رش
  • موسم کی خرابی کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر، ہنگامی لینڈنگ
  • قطر فرار کی کوشش ناکام، اشتہاری ملزم کراچی ایئرپورٹ پر دھر لیا گیا
  • موسم کی خرابی کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر
  • خراب موسم کے باعث اسلام آباد اور لاہور ایئرپورٹس پر فضائی آپریشن متاثر
  • فلائٹ آپریشن متاثر، کراچی سے اسلام آباد کی پرواز کی فیصل آباد میں لینڈنگ
  • ملک بھر کے انٹرنیشنل ایئرپورٹس پر غیر ملکی مسافروں کیلئے علیحدہ امیگریشن کاؤنٹرز قائم
  • کراچی: جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے رن وے اپگریڈیشن میں بڑی پیش رفت
  • ماں باپ 10 سالہ بیٹے کو بارسلونا ایئرپورٹ پر اکیلا چھوڑ کر فلائٹ پر چلے گئے