کراچی ایئرپورٹ کو فلائٹ آپریشن کیلئے بند کرنیکا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے نوٹم میں کہا گیا کہ کراچی ایئرپورٹ رات 12 بجے تک فلائٹ آپریشن کیلئے بند رہے گا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی جنگی جنون کے باعث کراچی ایئرپورٹ کو فلائٹ آپریشن کیلئے رات 12 بجے تک بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے نیا نوٹم جاری کر دیا۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے نوٹم میں کہا گیا کہ کراچی ایئرپورٹ رات 12 بجے تک فلائٹ آپریشن کیلئے بند رہے گا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: فلائٹ آپریشن کیلئے کراچی ایئرپورٹ
پڑھیں:
سائنس دانوں نے بیٹری کو تیزی سے چارج کرنیکا طریقہ ڈھونڈ نکالا
ایم آئی ٹی کے محققین نے برقی گاڑیوں اور ڈیوائسز کو تیزی سے چارج کرنے کا طریقہ ڈھونڈ نکالا۔
تازہ ترین دریافت تمام لیتھیم آئن بیٹریوں کے بنیادی ری ایکشن سے تعلق رکھتی ہے۔
اسمارٹ فون سے لے کر برقی گاڑیوں تک کو توانائی فراہم کرنے والی یہ بیٹریاں لیتھیم آئنز نامی ذرات کو سولِڈ الیکٹروڈز کے اِن اور آؤٹس میں حرکت دے کر کام کرتی ہیں۔ یہ عمل بیٹری کی زندگی میں ہزاروں بار ہوتا ہے۔
اس ری ایکشن کی رفتار اس بات کا تعین کرتی ہے کہ بیٹری کتنی جلدی چارج ہوتی ہے اور کتنی توانائی فراہم کر سکتی ہے۔
تاہم، ایم آئی ٹی کے محققین نے تحقیق میں دیکھا کہ یہ ری ایکشن ’کپلڈ آئن-الیکٹرون ٹرانسفر‘ نامی عمل پر انحصار کرتا ہے۔ اس طرح لیتھیئم آئنز الیکٹروڈ میں مؤثر انداز میں حرکت کرتے ہیں۔