کراچی، لاہور اور سیالکوٹ کے ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے اپنے پیغام میں مسافروں سے درخواست کی ہے کہ وہ تازہ ترین صورت حال کے لیے متعلقہ ایئر لائنز سے رابطے میں رہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر کراچی، لاہور اور سیالکوٹ کے ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے اپنے پیغام میں مسافروں سے درخواست کی ہے کہ وہ تازہ ترین صورت حال کے لیے متعلقہ ایئر لائنز سے رابطے میں رہیں۔ واضح رہے کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب انڈیا کی جانب سے پاکستان کے متعدد مقامات پر فضائی حملوں کے بعد ملک کی فضائی حدود کو 48 گھنٹوں کے لیے بند کر دیا گیا تاہم کچھ ہی گھنٹے بعد اسے بحال بھی کر دیا گیا تھا۔ دوسری جانب میڈیا اطلاعات اور ایئر لائنز کی ہدایات کے مطابق انڈیا میں 20 سے زیادہ ایئرپورٹس کو 10 مئی تک بند کر دیا گیا ہے تاہم اس حوالے سے انڈیا کی سول ایوی ایشن یا ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے سرکاری سطح پر کوئی تصدیق ابھی تک سامنے نہیں آئی۔ یاد رہے کہ بدھ کو پاکستان پر فضائی حملوں کے بعد انڈیا کے بڑے فلائٹ آپریٹرز نے متعدد ہوائی اڈوں کی بندش سے متاثر ہونے والے شہریوں کے لیے ایڈوائزری جاری کی تھی۔ بدھ کے روز انڈیا میں 400 سے زیادہ پروازیں منسوخ کر دی گئی تھیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کر دیا گیا کے لیے
پڑھیں:
لاہور سمیت چار شہروں میں ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن معطل
ویب ڈیسک:اسلام آباد، کراچی، لاہور اور سیالکوٹ ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا گیا۔
ایئرپورٹس اتھارٹی نے فضائی حدود کمرشل پروازوں کیلئے عارضی طور پر بند کرنے کا نوٹم جاری کر دیا۔
فضائی حدود بند ہونے سے 40 سے زائد پروازیں متاثر ہوگئیں۔
ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آپریشنل وجوہات کے باعث فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا گیا، جبکہ لاہور اور سیالکوٹ کے فضائی روٹ آج دوپہر 12 بجے تک بند رہیں گے، مدینہ سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز کو کراچی کی جانب موڑ دیا گیا۔
ملتان؛ پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی
پرواز کو لیٹ ہونے کے باعث ملتان کے بجائے کراچی میں اتارا جائے گا۔