کراچی ایئر پورٹ کو فلائٹ آپریشن کے لیے رات 12 بجے تک بند کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
کراچی ایئرپورٹ کو فلائٹ آپریشن کے لیے رات 12 بجے تک بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے نیا نوٹم جاری کردیا۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے نوٹم میں کہا گیا کہ کراچی ایئرپورٹ رات 12 بجے تک فلائٹ آپریشن کے لیے بند رہے گا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
روس جنگ میں پاکستانیوں کی شرکت کا الزام مسترد، یوکرائن سے وضاحت طلب کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (نیٹ نیوز) پاکستان نے یوکرائن کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کا یوکرائن روس جنگ میں پاکستانیوں کی شرکت کا الزام مسترد کرتے ہوئے یوکرائن سے وضاحت طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ دفتر خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرائنی حکام نے اپنے دعوے کے حوالے سے کوئی قابل تصدیق ثبوت فراہم نہیں کیے اور نہ ہی باضابطہ طور پر آگاہ کیا گیا ہے۔ یوکرائن کے حکام سے اس معاملے پر وضاحت طلب کی جائے گی۔ یوکرائن کے تنازع میں پاکستانی شہریوں کے ملوث ہونے کے الزامات کو مسترد کرتے ہیں، حکومت پاکستان یہ معاملہ یوکرائنی حکام کے ساتھ اٹھائے گی۔ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کے مطابق مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے یوکرائن تنازع کے پرامن حل کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔ واضح رہے کہ یوکرائن کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے الزام لگایا ہے کہ شمال مشرقی یوکرائن میں روس کی طرف سے چین، تاجکستان، ازبکستان، پاکستان اور افریقی ممالک کے کرائے کے سپاہی حصہ لے رہے ہیں۔ ہم اس کا جواب دیں گے۔ زیلنسکی اس سے پہلے بھی ماسکو پر یوکرائن کے خلاف جنگ میں چینی جنگجو بھرتی کرنے کا الزام لگا چکے ہیں، جس کی بیجنگ نے تردید کی، زیلنسکی نے شمالی کوریا پر بھی یہی الزام لگایا تھا۔