کراچی ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن آج رات 12 بجے تک معطل رہے گا
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
کراچی ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن جمعرات کی شب 12 بجے تک معطل رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور کی فضائی حدود کو ایک بار پھر بند، نوٹم جاری
پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے مطابق یہ فیصلہ آپریشنل وجوہات کے باعث کیا گیا ہے۔
اتھارٹی نے مسافروں سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنی پروازوں سے متعلق معلومات کے لیے ایئرلائن سے رابطے میں رہیں۔
دریں اثنا لاہور کی فضائی حدود بھی ایک بار پھر بند کردی گئی ہے۔
مزید پڑھیے: دشمن کو قومی سلامتی کی خلاف ورزی پر بھرپور جواب دیا جائے گا، وزیراعظم شہباز شریف
اس سلسلے میں پی اے اے نے نیا نوٹم جاری کیا ہے جس کے مطابق لاہور کی فضائی حدود کو جمعے کی صبح 6 بجے تک بند کردیا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
کراچی کراچی پروازیں بند کراچی فلائٹ آپریشن.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: کراچی کراچی پروازیں بند کراچی فلائٹ ا پریشن
پڑھیں:
لاہور میں ہونیوالی ’’شہید اُمت کانفرنس‘‘ میں ایک اور نشست کا اضافہ
ترجمان اتحاد اُمت فورم کے مطابق کانفرنس کے دوران ’’استقبال محرم‘‘ کے عنوان سے ایک نشست شامل کی گئی ہے، جس میں ملک بھر سے ماتمی سنگتوں کو دعوت دی گئی ہے، جو استقبال محرم کی اس نشست میں ماتم اور نوحہ خوانی کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور میں 13 جون کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں ہونیوالی ’’شہید اُمت کانفرنس‘‘ میں ایک اور نشست کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ترجمان اتحاد اُمت فورم کے مطابق کانفرنس کے دوران ’’استقبال محرم‘‘ کے عنوان سے ایک نشست شامل کی گئی ہے، جس میں ملک بھر سے ماتمی سنگتوں کو دعوت دی گئی ہے، جو استقبال محرم کی اس نشست میں ماتم اور نوحہ خوانی کریں گے۔ ترجمان کے مطابق ملک بھر سے معروف نوحہ خواں حضرات کو بھی خصوصی طور پر دعوت دی گئی ہے جبکہ ماتمی سنگتیں بھی دُختر رسولؑ کو پرسہ دیں گی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے باقاعدہ ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو نوحہ خواں حضرات اور ماتمی انجمنوں کے سالاروں سے رابطے کر رہی ہے اور اس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ماتمی سنگتوں کے سالاروں اور نوحہ خواں حضرات نے اظہار تشکر کیا ہے کہ انہیں بھی اس عظیم اجتماع میں شرکت کا موقع دیا جا رہا ہے۔ کانفرنس میں نوحہ خواں حضرات نوحہ خوانی کیساتھ شہیدِ امت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کو بھی اپنے اپنے انداز میں خراج عقیدت پیش کریں گے۔