کراچی:

شہر قائد سمیت سندھ بھر میں موسم کی صورتحال میں تبدیلی کے آثار نمایاں ہو گئے ہیں اور شہریوں کو آئندہ دنوں میں متوقع بارشوں کے لیے تیار رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق تازہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ پاکستان کے شمالی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو چکا ہے، جو اب بتدریج جنوبی علاقوں کی جانب بڑھ رہا ہے۔ اس سسٹم کے اثرات سے سندھ کے کئی شہروں میں موسلادھار بارش کے ساتھ گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

آج اور کل کے دوران سندھ کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے، جب کہ کراچی کے مضافاتی علاقوں میں بھی بارش برسنے کا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جو ہفتے تک وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی شہر میں اگلے 3 روز موسم نسبتاً گرم اور مرطوب رہے گا۔ دن کے اوقات میں درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے، جس کے باعث شہریوں کو گرمی اور حبس کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ادارے نے یہ بھی کہا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب بلند رہنے کے باعث گرمی کی شدت زیادہ محسوس ہو گی، اس لیے شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں، خاص طور پر دن کے اوقات میں دھوپ سے بچیں اور پانی کا استعمال زیادہ کریں۔

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں جنوبی سندھ کے بعض علاقوں میں بارش کا زور بڑھ سکتا ہے، جس سے درجہ حرارت میں وقتی کمی ممکن ہے، تاہم مجموعی طور پر موسم گرم رہنے کی توقع ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

تیار ہو جائیں! آندھی اوربارشوں کا الرٹ جاری کردیا

پی ڈی ایم اے پنجاب نے آندھی اوربارشوں کا الرٹ جاری کردیا، جس میں ملک بیشتر علاقوں میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جڑواں شہروں راولپنڈی، اسلام آباد اور نواحی علاقوں میں کہیں ہلکی کہیں تیزبارش اور ٹھنڈی ہواوں سے موسم خوشگوار ہوگیا۔لاہورمیں گلبرگ،مال روڈ، سمن آباد، اچھرہ اور دہگرعلاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش ہوئی، پسرور،ناروا ل اورگردونواح میں بارش سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی۔

خیبرپختونخوا کے علاقوں ملاکنڈ اور لوئر دیر میں بھی بارش سے درجہ حرارت کم ہوگیا جبکہ ضلع مہمند کے مختلف علاقوں میں موسلا دھاربارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔محکمہ موسمیات نے آج سے بارہ مئی تک ملک بھرمیں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی، مغربی لہر بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کرے گی۔

موسم کا حال بتانے والوں ملک کے وسطی، جنوبی حصوں میں بارش برسانے والی ہوائیں چلنےکی توقع ہے، جس کے باعث اسلام آباد، پشاورسمیت بیشترعلاقوں میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ کشمیر، گلگت بلتستان میں بھی گرج چمک کیساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔کراچی میں گرمی کی شدت برقرار ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں اج پارہ اڑتیس ڈگری سنٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

  • تیار ہو جائیں! آندھی اوربارشوں کا الرٹ جاری کردیا
  • اسلام آباد ،لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ا ور ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا
  • لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش موسم خوشگوار ہوگیا
  • پنجاب میں موسم خوشگوار، اتوار تک گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی
  • کراچی: آج موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان
  • گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ، محکمہ موسمیات کی جانب سے الرٹ جاری
  • پنجاب، پختونخوا اور بلوچستان میں گرمی کے ستائے عوام کے لیے خوشخبری
  • آج کراچی کے کچھ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی پیشگوئی
  • کراچی آج شدید گرمی کی لپیٹ میں، پارہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان