لاہور میں بارش، وزیراعلی پنجاب کی ہدایات پر واسا مکمل الرٹ
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2025ء) لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر واسا لاہور کو مکمل الرٹ کر دیا گیا ہے۔ترجمان واسا کے مطابق وائس چیئرمین واسا چوہدری شہباز احمد، ڈی جی واسا پنجاب طیب فرید اور ایم ڈی واسا غفران احمد نے تمام مرکزی شاہراہوں اور انڈر پاسز کو کلیئر رکھنے کے احکامات جاری کیے ہیں تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
(جاری ہے)
ڈی جی واسا نے تمام فیلڈ ٹیموں کو ہدایت دی ہے کہ وہ متحرک رہیں اور بارش کے پانی کے بروقت نکاس کو یقینی بنائیں۔ وائس چیئرمین واسا نے کہا کہ تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کے پمپس کو آپریشنل رکھا جائے اور ان کی اسکرینوں کو مسلسل صاف کیا جائے۔ایم ڈی واسا غفران احمد نے ہدایت دی ہے کہ بجلی کی بندش کی صورت میں تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کو جنریٹرز پر منتقل کیا جائے، اس کے لیے تمام جنریٹرز کو اسٹینڈ بائی پر رکھا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام ٹاون ڈائریکٹرز کو اپنے متعلقہ علاقوں کی مسلسل مانیٹرنگ کرنی ہوگی تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
لاہور میں مارکیٹیں رات 10 اور ریسٹورنٹ 11 بجے بند کرنے کا فیصلہ
لاہور:ضلعی انتظامیہ نے ہائی کورٹ کے حکم پر تمام مارکیٹوں کے اوقات کار تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو 2023 کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد کی ہدایات جاری کردی۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق انسداد اسموگ اقدامات کے تحت پیر سے ہفتہ مارکیٹیں رات دس بجے جبکہ ریسٹورنٹ اور کیفے رات گیارہ بجے بند ہوں گے۔
اتوارکو مارکیٹیں دوپہر دو بجے سے رات دس بجے تک کھل سکیں گی، ہوم ڈیلیوری کی رات 2 بجے تک اجازت ہوگی۔
میڈیکل اسٹورز، بیکریز، تندور، دودھ کی دکانیں، اسپتال، لیبارٹریز، پٹرول پمپ اور پنکچر شاپس کو استثنیٰ ہوگا۔
ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کا کہنا ہے کہ نئے اوقات کار پر پابندی لازمی ہوگی، خلاف ورزی پردوکاندار ہوٹلز ریسٹوانٹس کو سیل کیا جائے اور بھاری جرمانے ہونگے۔