لاہور میں یکے بعد دیگرے 3 دھماکوں کی اطلاعات، گجرات میں ڈرون آن گرا
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی 2025ء ) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقہ والٹن روڈ میں یکے بعد دیگرے 3 دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس سے لوگوں میں خوف ہراس پھیل گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور کے علاقے والٹن اور اس کے نواحی علاقوں گوپال نگر اور نصیر آباد میں 3 زوردار دھماکے ہوئے ہیں، دھماکوں کی آواز کئی کلو میٹر دور تک سنی گئی، تاہم ابھی تک کسی سرکاری سطح پر دھماکوں کی نوعیت یا وجہ کی تصدیق نہیں کی گئی، سکیورٹی ادارے صورتِ حال کا جائزہ لے رہے ہیں۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ تین زوردار دھماکوں کی آوازیں پرانے ایئرپورٹ کی سمت سے سنائی دیں، واقعے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیمیں اور فائر فائٹنگ وہیکلز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔(جاری ہے)
بتایا گیا ہے کہ دھماکے سن کر لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور ریسکیو کی فائر فائٹنگ گاڑیاں فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، اس کے علاوہ پولیس کی بھاری نفری بھی جائے وقوعہ پر پہنچا دی گئی، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور غیر متعلقہ افراد کو روک دیا گیا جب کہ سکیورٹی فورسز نے دھماکوں کی نوعیت سے متعلق جاننے کیلئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔
معلوم ہوا ہے کہ پنجاب کے شہر گجرات کے علاقے ڈنگہ کے قریب کھیتوں میں ڈرون گرا ہے، پولیس نے بتایا کہ ریسکیو اور پوکیس ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود ہیں جنہوں نے ڈرون کا ملبہ اکٹھا کرنے کا کام شروع کردیا، اس حوالے سے مزید تحقیقات بھی کی جارہی ہیں ابتدائی اطلاعات میں یہ تصدیق ہوئی ہے کہ کھیتوں میں ایک ڈرون کا ملبہ گرا جس میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اس کے بارے میں عینی شاہدین نے بتایا کہ وہ ہوٹل پر بیٹھے کھانا کھارہے تھے کہ اچانک ایک دھماکہ سنا جس کے بعد آسمان پر سرخ روشنی ہوگئی اور کوئی چیز نیچے گرتی دکھائی دی، تاہم جیسے ہی ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں وہاں پہنچیں تو کچھ ٹکڑے دکھائی دیئے جو بظاہر ایک ڈرون یا ڈیوائس پھٹنے کے ہیں۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے دھماکوں کی
پڑھیں:
لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا
فوٹو: آن لائنلاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا، ڈی ايچ اے اور ہربنس پورہ انڈر پاس پانی سے بھر گئے، ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے۔
تاج پورہ اور ایئرپورٹ کے قریب علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، گاڑیاں ڈوب گئیں، موٹرسائيکلیں بند ہوگئیں، فیروز پور روڈ پر موٹرسائیکل پھسل کر کھمبے سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے، چھت گرنے کے واقعات میں چار افراد زخمی ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث 99 فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
گوجرانوالا میں مسلسل تیسرے دن بھی بارش برسی، نکاسِ آب کے لیے لاہور سے مشینری طلب کرلی گئی، شکر گڑھ میں تیسرے روز بھی موسلادھار بارش ہوئی، نالہ بئیں اور بسنتر سے ملحقہ نشیبی دیہات میں پانی داخل ہوگیا۔
منڈی بہاء الدین میں بارش سے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی دھان اور چارے کی فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب دریائے چناب میں نچلے سے درمیانے درجے کا ریلا گزرنے کا خطرہ ہے، تریموں بیراج پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی، سرگودھا میں طالب والا کے مقام پر اکتالیس دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔