نواز شریف کا ساجد میر کے بیٹے کو فون، اظہار تعزیت
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مرکزی جمعیت اہل حدیث کے امیر سینیٹر پروفیسر ساجد میر کی وفات پر قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف نے ان کے صاحبزادے احمد میر سے ٹیلی فون پر تعزیت کرتے ہوئے، گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ساجد میر کے ساتھ طویل رفاقت میرا اثاثہ ہے۔ساجد میر ایک بااصول شخصیت تھے۔ ان کی وفات جہاں ان کے خاندان اور جماعت کے لیے بہت بڑا نقصان ہے وہیں ان کی وفات کو اپنا ذاتی نقصان سمجھتا ہو۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
زرداری کی شہبازشریف سے ملاقات کزن شاہد شفیع کے انتقال پر تعزیت
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی/ نمائندہ خصوصی) صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی اور ان کے کزن میاں شاہد شفیع کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے مرحوم کے بلندی درجات، ان کے اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ صدر آصف علی زرداری نے مرحوم میاں شاہد شفیع کے بڑے بھائی جاوید شفیع سے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور تعزیت کی۔