پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی اتار چڑھاؤ؛ کاروبار میں تیزی و مندی کا ملاجلا رجحان
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
کراچی:
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز سے تاریخی اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ آج بھی کاروبار کا آغاز زبردست تیزی کے ساتھ ہونے کے بعد مندی کا رجحان ہے۔
بازارِ حصص میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز 849 پوائنٹس کی بڑی تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 4 ہزار 375 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
بعد ازاں پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان جاری رہا اور ایک موقع پر 2115 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 5 ہزار 642 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔
اتار چڑھاؤ کے دوران مارکیٹ میں 536 پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی اور ایک بار پھر انڈیکس گھٹ کر ایک لاکھ 2 ہزار 990 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا، جس کے بعد پھر 142 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ انڈیکس ایک لاکھ 3 ہزار 669 پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بازارِ حصص میں شدید مندی ریکارڈ ہوئی تھی اور 100 انڈیکس 6 ہزار 482 پوائنٹس کی بڑی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 3 ہزار 526 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پوائنٹس کی سطح تیزی کے ساتھ ایک لاکھ
پڑھیں:
پاکستان کا خوف، بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں دوسرے روز بھی مندی
بزدل بھارت پر پاکستان کے خوف کا سایہ گہرا ہونے لگا جس کے باعث بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان دوسرے روز بھی جاری ہے۔
بمبئی اسٹاک ایکسچینج کا سینسیکس 45 پوائنٹس کم ہو کر 80 ہزار 700 پر ہے۔
بھارت کا ففٹی ففٹی انڈیکس 34 پوائنٹس کم ہو کر 24 ہزار 379 پر ہے۔
Post Views: 2