پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کہتے ہیں کہ مودی سیاست کے لیے جنگ کرنا چاہتے ہیں، پی ٹی آئی پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔

پشاور میں وی نیوز سے خصوصی گفتگو میں شوکت یوسفزئی نے پاک بھارت کشیدہ صورتحال، سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے، ملکی سیاست اور پارٹی مؤقف پر بات کی۔

شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ انڈیا شروع دن سے ہی ہر واقعے کا الزام پاکستان پر لگاتا آیا ہے، لیکن ثبوت دینے میں ہمیشہ ناکام رہتا ہے۔ بتایا کہ حالیہ واقعے میں بھی یہی ہوا، اور حملے کے دس منٹ بعد الزام پاکستان پر عائد کیا اور ایف آئی آر بھی درج کر دی۔ “یہ انڈیا جو کچھ کر رہا ہے، پلاننگ کرکے کر رہا ہے، سب کچھ خود کر رہا ہے اور الزام پاکستان پر، تاکہ مودی کی سیاست زندہ رہے۔”

شہباز شریف کو چاہیے بھارتی دہشتگردی کو بے نقاب کریں

شوکت یوسفزئی نے شہباز شریف اور ان کی کابینہ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ بھارت عالمی فورمز پر پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کر رہا ہے اور شہباز شریف حکومت اس کا مؤثر جواب نہیں دے سکتی۔ انھوں نے کہا بلوچستان میں دہشتگردی بھارت پھیلا رہا ہے اور ٹرین پر حملہ ہوا، سب کو معلوم ہے کون ملوث ہے، تو انڈیا کے خلاف عالمی عدالت کیوں نہیں گئے؟ “شہباز شریف اور ان کی کابینہ کمزور ہیں باڈی لینگویج سے ہی پتہ چل رہا ہے۔’

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ان حالات میں عمران خان کو سامنے لانا چاہیے اور آپس کے اختلافات کو ایک طرف رکھ کر ملک کے لیے سب کو یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
سب کو پتہ ہے کہ عمران خان کو پوری دنیا جانتی ہے اور ان کی بات سنتی ہے۔ ان حالات میں ان کو جیل سے رہا کرنا چاہیے تاکہ وہ پاکستان کے لیے بھارت کے اصل چہرے کو بے نقاب کر سکیں۔

پی ٹی آئی فوج کے ساتھ ہے

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ان کی جماعت ان حالات میں اپنی فوج کے ساتھ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی۔ انہوں نے بتایا کہ جنگ فوج لڑتی ہے اور قوم فوج کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے، جس سے فوج کا مورال بلند ہوتا ہے۔

انڈیا کے ڈرون پنڈی تک پہنچ گئے

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ انڈیا کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا گیا، اور اسے مزید سبق سکھانے کی ضرورت ہے۔ شوکت یوسفزئی نے شہناز شریف سے سوال کیا کہ کس طرح ڈرون پنڈی تک پہنچے۔ “انڈیا کے ڈرون پنڈی تک پہنچ گئے اور آپ صرف دھمکی دے رہے ہیں۔”

اے پی سی بلانے کا مشورہ

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ اس وقت قومی یکجہتی کی ضرورت ہے اور بھارت کے خلاف سب ایک پیج پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور سب کو اعتماد میں لینا چاہیے۔ کہا کہ عمران خان بھارت کے خلاف حالات میں ساتھ دے دیں گے۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ اس وقت حکومت کو آل پارٹیز کانفرنس بلانی چاہیے اور سیاسی جماعتوں سے مشاورت کرنی چاہیے۔ بتایا کہ حکومت پارلیمنٹرینز کو بریفنگ دے رہی ہے۔ “ہم بریفنگ میں کیوں جائیں گے؟ آپ اے پی سی بلاؤ، مشورہ لو۔ حکومت بس صرف اپنی بات کرنے کو تیار ہے، مشورہ لینے کو نہیں۔”

عمران خان کی رہائی کے لیے کوئی بیک ڈور مذاکرات نہیں ہو رہے

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ اس وقت کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے اور نہ ہی عمران خان کی رہائی کے لیے بیک ڈور رابطے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کسی ڈیل کے نتیجے میں باہر نہیں آئیں گے بلکہ ملک کے لیے ان حالات میں باہر آئیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاک فوج پاکستان تحریک انصاف شہباز شریف شوکت یوسفزئی عمران خان مودی.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاک فوج پاکستان تحریک انصاف شہباز شریف شوکت یوسفزئی شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ان حالات میں شہباز شریف پی ٹی آئی کر رہا ہے کے خلاف ہے اور کے لیے

پڑھیں:

’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی

پاکستان کے معروف ریپر اور گلوکار طلحہ انجم نے نئی دہلی میں تعلیمی نظام کے خلاف احتجاج کرنے والے بھارتی طلبا سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کے حوصلے اور ثابت قدمی کو سراہا ہے۔ انہوں نے طلبا پر ہونے والی پولیس کارروائی کے بعد ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غصے اور احساسات کو بخوبی سمجھتے ہیں۔

طلحہ انجم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھارتی طلبا کے احتجاج کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں مظاہرین پر آنسو گیس اور لاٹھی چارج ہوتے دکھایا گیا۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’بھارت کے طلبا مظاہرین کے نام، مجھے آپ کی ثابت قدمی کا بے حد احترام ہے، میں آپ کی مایوسی اور غصے کو سمجھ سکتا ہوں، اور یہ بھی جانتا ہوں کہ آپ کے ساتھ کیا کیا جا رہا ہے، مضبوط رہیں۔‘

طلحہ انجم پاکستان کے سب سے زیادہ سنے جانے والے موسیقاروں میں شمار ہوتے ہیں اور اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹیفائی پر ان کی مقبولیت کئی ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔ بھارت میں بھی ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ گزشتہ برس نیپال میں ایک کنسرٹ کے دوران ایک مداح کی جانب سے بھارتی پرچم پیش کیے جانے پر وہ خبروں میں آئے تھے، بعد ازاں انہوں نے پاکستان میں اس معاملے پر وضاحت بھی کی تھی۔

سماجی اور انسانی مسائل پر کھل کر مؤقف اختیار کرنے والے طلحہ انجم اس سے قبل بھی کئی معاملات پر آواز بلند کر چکے ہیں۔ اپریل میں صومالیہ کے ساحل کے قریب قزاقوں کے قبضے میں جانے والے پاکستانی ملاحوں کی رہائی کے لیے انہوں نے حکومت سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا تھا اور وزارتِ خارجہ سے متاثرہ خاندانوں کے لیے مستقل ہیلپ لائن قائم کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔

دوسری جانب بھارت میں تعلیمی امتحانات کے مبینہ پیپر لیکس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ گزشتہ ماہ سے جاری ہے۔ کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) کے پلیٹ فارم سے ہونے والے اس دھرنے میں طلبہ وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے اور تعلیمی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ حالیہ دنوں پارلیمنٹ کی جانب مارچ کی کوشش کے دوران پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔
 

متعلقہ مضامین

  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • ایران سے جنگ نے ایک اور مشکل کھڑی کر دی، امریکا کے تیل کے ذخائر 45 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • پاکستان بحریہ سعودی عرب کی خواہش پر حوثی باغیوں کو کنٹرول کرے گی، ایمبیسیڈر عمران علی
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری