بھارت نے پی ایس ایل میں خلل ڈالنے کیلئے پنڈی اسٹیڈیم کو نشانہ بنایا: محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارت نے واضح طور پر پی ایس ایل میں خلل ڈالنے کے لیے پنڈی اسٹیڈیم کو نشانہ بنانے جیسی حرکت کی۔ایک بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ پی سی بی ہمیشہ سیاست اور کھیل کو الگ رکھنے کے مؤقف پر قائم رہا ہے لیکن بھارت نےراولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کو نشانہ بنانےکی انتہائی غیر ذمہ دارانہ حرکت کی، بھارت نے واضح طور پر پی ایس ایل میں خلل ڈالنے کے لیے ایسی حرکت کی۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے باقی میچز دبئی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، غیر ملکی کھلاڑی ہمارے مہمان ہیں، ان کا ذہنی سکون اولین ترجیح ہے۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ کو فروغ دینے کے لیے پی سی بی کوشاں ہے۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پی ایس ایل محسن نقوی بھارت نے
پڑھیں:
پاکستانی ٹیم کی شرٹ پہنے مداح کو اسٹیڈیم سے نکالنے پر لنکاشائر کاؤنٹی نے معافی مانگ لی
لندن:انگلینڈ اور بھارت کے درمیان اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلے گئے چوتھے ٹیسٹ میچ کے دوران پاکستانی ٹیم کی ٹی شرٹ پہننے پر مداح کو اسٹیڈیم سے نکالنے کے واقعے پر لنکا شائر کاؤنٹی کلب نے معذرت کرلی۔
پاکستانی مداح فاروق نذر نے اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی جس میں دکھایا گیا کہ کس طرح سیکیورٹی اہلکار نے اُن سے کہا کہ وہ اپنی سبز رنگ کی پاکستان ٹیم کی ٹی شرٹ کو ڈھانپ لیں, فاروق نذر نے یہ درخواست ماننے سے انکار کیا جس کے بعد پولیس اہلکاروں نے انہیں اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا۔
لنکا شائر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اس رویے سے کسی کو تکلیف پہنچی ہو تو ہم معذرت خواہ ہیں اور مستقبل میں ایسے واقعات سے نمٹنے کے لیے اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کریں گے۔
مزید پڑھیں: بھارت اور انگلینڈ کے چوتھے ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم کی شرٹ پہننے والا مداح اسٹیڈیم بدر
کلب کے مطابق اس واقعے سے ایک روز قبل یعنی ہفتے کے دن پاکستانی اور بھارتی شائقین کے درمیان ایک اور واقعہ پیش آیا تھا جب کچھ مداحوں نے پاکستان کا قومی پرچم لہرایا جس سے بھارتی شائقین کے ساتھ تلخی پیدا ہوئی۔ اس صورتحال کو سکیورٹی عملے نے تحمل سے حل کیا اور پرچم لہرانے والے مداحوں نے احتراماً پرچم واپس رکھ دیا۔
اسی تناظر میں اتوار کو سکیورٹی ٹیم نے محتاط اور حفاظتی رویہ اختیار کرتے ہوئے فاروق نذر سے متعدد بار مؤدبانہ انداز میں کہا کہ وہ اپنی شرٹ کو ڈھانپ لیں تاکہ کسی ممکنہ تصادم سے بچا جا سکے مگر انہوں نے بار بار انکار کیا۔
لنکا شائر کے بیان میں مزید کہا گیا ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ صرف پاکستان کی شرٹ پہننے پر مداح کو نہیں نکالا گیا بلکہ ہمارا اقدام صرف حفاظتی خدشات کی بنیاد پر تھا۔
یاد رہے کہ حالیہ مہینوں میں بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے جس کا اثر کرکٹ تعلقات پر بھی پڑا ہے۔
حال ہی میں لیجنڈز کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوران بھارتی کرکٹرز نے پاکستان کے خلاف دو میچز کھیلنے سے انکار کیا جن میں سیمی فائنل بھی شامل تھا۔
اب آنے والے ایشیا کپ میں بھی بھارتی میڈیا اور سابق کرکٹرز پاکستان کے خلاف بائیکاٹ کا مطالبہ کر رہے ہیں جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت کھیل کو سیاست کا شکار بنا رہا ہے۔