آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر کی تحصیل سماہنی کے باغسر سیکٹر میں پاک فوج نے ایک اور بھارتی ڈرون کو نشانہ بنا کر مار گرایا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مذکورہ بھارتی ڈرون لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی حدود میں داخل ہوا، جسے فوری طور پر ٹیکنیکل ایکشن کے ذریعے تباہ کر دیا گیا۔

پاک فوج کی یہ کامیاب کارروائی باغسر کے قریب کی گئی، جو سماہنی سیکٹر کا حساس علاقہ تصور کیا جاتا ہے، گرائے جانے والے ڈرون کا ملبہ سیکیورٹی فورسز نے تحویل میں لے لیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بھارت کی جانب سے بھیجے گئے ڈرونز کے ذریعے متعدد بار پاکستانی حدود کی خلاف ورزیاں کی جاچکی ہیں، جنہیں پاک فوج نے مؤثر جواب دیتے ہوئے ناکام بنایا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آزاد کشمیر باغسر بھمبر پاک فوج حساس علاقہ ڈرون سماہنی سیکٹر سیکیورٹی فورسز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاک فوج حساس علاقہ سماہنی سیکٹر سیکیورٹی فورسز پاک فوج

پڑھیں:

پاکستان کا بھارتی پروازوں کیلئے فضائی حدود ایک ماہ کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ

—فائل فوٹو

بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود آج سے مزید 1 ماہ کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں توسیع کا نوٹم آج جاری ہو گا۔

پاک بھارت کشیدگی کے بعد پاکستان نے 24 اپریل کو پاکستانی فضائی حدود بھارتی طیاروں کے لیے بند کی تھی جس میں مزید ایک ماہ کی توسیح 23 مئی کو کی گئی تھی جو آج ختم ہو رہی ہے۔ 

پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی پروازوں کو یومیہ اخراجات میں لاکھوں ڈالر اضافہ ہوگا، 100 سے زائد بھارتی پروازیں روزانہ پاکستانی فضائی حدود استعمال کرتی ہیں۔

دوسری جانب بھارت کی جانب سے بھی جوابی طور پر پاکستانی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  •   بھارتی طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی حدودکی بندش میں ایک ماہ کی توسیع
  • بھارتی طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی حدود مزید ایک ماہ کیلئے بند رہے گی، نوٹم جاری
  • اسرائیل کے 6 ایرانی ایئرپورٹس پر حملے، 10 پاسداران شہید، تہران نے اسرائیلی ڈرون مار گرایا
  • اسرائیل کا ایران کے 6 ایئرپورٹس پر حملوں کا دعویٰ، تہران نے جدید اسرائیلی ڈرون مار گرایا
  • پاکستان کا بھارتی پروازوں کیلئے فضائی حدود ایک ماہ کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ
  • پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی
  • امریکی طیاروں نے پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کی، سیکیورٹی ذرائع
  • بھارت کو شکست دینے کیوجہ سے پوری امت مسلمہ پاکستان پر فخر کررہی ہے، گورنر کے پی
  • دنیا بھر کے انٹرنیٹ صارفین خبردار، 16 ارب لاگ اِن تفصیلات ہیکرز کے ہاتھ لگ گئیں
  • وطن عزیز میں بھارتی مداخلت و تخریبی کردار