اسرائیلی ساختہ 30 بھارتی ڈرونز ملیا میٹ: جب حملہ کیا تو دنیا دیکھے گی: ڈی جی آئی ایس پی آر
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کی جانب سے 15مقامات پر میزائل حملوں کے الزام کو مضحکہ خیز قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جب اپنی مرضی سے وقت اور جگہ کا تعین کرکے بھارت کو جواب دے گا تو اسے بیان کرنے کے لئے انڈین میڈیا کی ضرورت نہیں پڑے گی بلکہ دنیا بتائے گی اور دیکھے گی کہ پاکستان نے جواب دیا ہے۔ یہ حق ہم محفوظ رکھتے ہیں۔ 8مئی کو اسرائیلی ساختہ 29 ڈرونز ناکارہ بنائے۔ ایک ڈرون فوجی تنصیب تک پہنچا جس کے نتیجے میں 4 فوجی جوان زخمی اور مقام پر جزوی نقصان ہوا۔ بھارتی حملوں میں مزید 3 شہری شہید، مجموعی شہادتیں 34، زخمیوں کی تعداد 61 ہوگئی۔ وہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ دے رہے تھے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ ہماری مسلح افواج چوکس تھیں اور ایک میزائل کی مانیٹرنگ کررہی تھیں جب ڈنگہ کے علاقے میں پہنچا تو اسے مانیٹر کر کے ناکارہ کیا کیونکہ ہمیں یہ دیکھنا تھا کہ جہاں ملبہ گرے وہاں کوئی نقصان نہ ہو۔ اس ملبے کی فرانزک ہو رہی ہے، کس طرح کا میزائل ہے اس کو دیکھا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں کہا جا رہا ہے کہ 15 مقامات پر پاکستان نے اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ اس پر کچھ سوالات ہیں۔ بھارت کی حکومت اور فوج 18 ویں صدی میں رہتی ہے یا 21ویں صدی میں ہے۔ میزائل جب آتا ہے تو اس پر ڈیجیٹل سگنیچر ہوتا ہے۔ اس پر جھوٹی کہانی نہیں بنائی جاسکتی۔ جو ثبوت بھارتی میڈیا 15 اہداف پر حملے کے دکھا رہا ہے یہ گندم کی زمین ہے، کاش یہاں خشک گندم کو آگ ہی لگا لیتے، پتہ نہیں بھارت فلم اور تھیٹر کی دنیا سے نکل کر عملی زندگی میں کب آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ 6 اور 7 مئی کو بھارت حملہ آور ہوا تو اسے پتہ تھا کہ جواب بھی آئے گا۔ اگر ان کا ائیر ڈیفنس اتنا اچھا تھا تو پھر اپنے پانچ جہاز بچا لیتے۔ انہوں نے کہا کہ جب پاکستان اپنے وقت، جگہ کے مطابق سٹرائیک کرے گا تو اسے بتانے کے لئے انڈین میڈیا کی ضرورت نہیں ہے بلکہ دنیا بتائے گی اور دیکھے گی کہ پاکستان نے سٹرائیک کیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ جو بھی چیزپاکستان آتی ہے اس پر ہماری نظر ہے۔ چھوٹے کراس سیکشن کے ڈرونز ہیں۔ جب ڈرونز پاکستان کی حدود میں آئے تو انہیں خاص طریقے سے ہینڈل کیا گیا۔ مناسب ہتھیاروں اور آلات کا استعمال کیا گیا۔ کیونکہ ہماری فضا میں مختلف ممالک کی پروازیں بھی تھیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ابھی تک پاکستان نے 29 ڈرونز کو ناکارہ بنایا ہے۔ صرف ایک ڈرون نے فوجی تنصیب کو جزوی نقصان پہنچایا۔ آج کے حملوں میں تین افراد شہید اور 4 زخمی ہیں۔ علاوہ ازیں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت نے کوئی بھی مہم جوئی کی تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ پاکستانی مطمئن رہیں، پاک فوج عوام کو مایوس نہیں کرے گی۔ بھارت کے پاس سندھ طاس معاہدہ کو معطل کرنے کی قانونی گنجائش نہیں ہے۔ ایک ذمہ دار ملک کے طور پر پاکستان نے ہرممکن سٹرٹیجک احتیاط کا مظاہرہ کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کیا۔ نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان بھارتی جارحیت کا اپنے طے کردہ وقت اور مقام پر جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی ڈرونز نے لاہور میں فوجی تنصیب کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ بھارت نے کوئی ایڈونچر کیا تو ہماری آرمی، نیوی اور فضائیہ الرٹ ہیں۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم پر حملہ کرکے بھارت نے پاکستانی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کی جان خطرے میں ڈال دی۔ بھارت کا فوجی تنصیبات پر حملے کا دعویٰ سفید جھوٹ ہے۔ قوم مطمئن رہے۔ حکومت اور افواج پاکستان اپنا فرض ذمہ داری سے نبھائیں گی۔ پاکستان اپنے شہریوں کے تحفظ کے لئے پر عزم ہے۔ پاکستان میں داخل ہونے والے بھارتی ڈرونز پاک فوج نے مار گرائے۔ اس سے قبل پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کے 5 جنگی طیاروں کو مار گرایا جو بھارت سے ہضم نہیں ہو رہا۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کے کئی ڈرونز نے پاکستان کی حدود کی خلاف ورزی کی اور بھارتی ڈرونز نے لاہور میں فوجی تنصیب کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے۔ وہ اپنی خفت مٹانے کیلئے یہ حرکتیں کر رہا ہے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی بہن بھائیوں کو گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں۔ مسلح افواج دفاع کیلئے پرعزم ہیں۔ پاک فضائیہ کے شاہینوں نے کامیابی سے 80 بھارتی جنگی طیاروں کا مقابلہ کیا۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بہاولنگر میں ایک اور ڈرون مار گرایا ہے۔اس طرح مار گرائے ڈرونز کی تعداد 30ہو گئی ہے۔
لاہور +اسلام آباد(نمائندگان+خبر نگار خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) بھارت نے گزشتہ روز پاکستان میں جدید اسرائیلی ڈرونز سے دراندازی کی کوشش کی۔ تاہم پاک فوج نے سوئفٹ اور ہارڈ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے 30 ہیروپ ڈرون مار گرائے۔ علاوہ ازیں وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بہاولنگر میں ایک اور ڈرون مار گرایا ہے۔ کراچی کے علاقے ملیر، شرافی گوٹھ اور گلشن حدید میں 2 ڈرون گرائے گئے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سندھ کے ضلع گھوٹکی میں میر پور ماتھیلو کے گاؤں سرفراز لغاری میں ڈرون تباہ ہونے کے بعد گرنے سے مختیار نامی کسان جاں بحق، جبکہ اس کا والد ایدھن زخمی ہوگیا۔ راولپنڈی میں بھی 3 جاسوس ڈرون مار گرانے کی اطلاع ملی ہے۔ ڈرون کا ملبہ گرنے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے۔ ایک ڈرون راولپنڈی ریس کورس گراؤنڈ، دوسرا رومی روڈ پر ایک بنگلے پر گرا۔ گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں میں 2 ڈرون مار گرائے گئے۔ دونوں ڈرونز کے ملبے مل گئے۔ ایک ڈرون کا ملبہ گاؤں پیر جھنڈ کے کھیتوں اور دوسرے ڈرون کا ملبہ واہنڈو کے ٹوکریاں گاؤں سے ملا ہے۔ شیخوپورہ کے گاؤں باہومان کے قریب بھی بھارتی ڈرون مارگرایا گیا۔ چکوال کے تھانہ ڈوہمن کی حدود میں مبینہ طور پر بھارت کا جاسوس ڈرون کھیتوں میں گر کر تباہ ہوگیا۔ بہاولپور کے قریب چولستان میں بھارتی ڈرون بھی گرایا گیا ہے۔ اٹک میں بھی ایک ڈرون گرائے جانے کی اطلاع ملی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق اٹک کے علاقے ڈھوک اعوان میں سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے بھارتی ڈرون مارگرایا۔ ڈرون کا ملبہ گرنے سے محبوب نامی شہری جاں بحق ہوا۔ سکیورٹی اداروں نے ڈرون کے ملبے کو تحویل میں لے لیا۔ نارووال میں شہریوں نے بھارتی جاسوس ڈرون کو پکڑلیا۔ فورسز نے دیگر سرحدی مقامات پر بھی اسرائیلی ساختہ ڈرونز مار گرائے۔ علاوہ ازیں سکیورٹی فورسز نے بھارت کی جارحیت اور شرپسندی کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے لاہور کے علاقے والٹن اور برکی میں 5 بھارتی ڈرون گرا دیئے ۔ برکی اور والٹن میں دھماکے اور فائرنگ کی آوازیں سن کر لوگ گھروں سے باہر نکل آئے تھے۔ والٹن کے علاقے میں سائرن کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ بھارتی ڈرون گرائے جانے کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ ذرائع کے مطابق اینٹی ایئرکرافٹ گنز کے ذریعے والٹن میں 4 جبکہ برکی میں ایک ڈورن کو مار گرایا گیا۔ دشمن ڈرونز کو لاہور کی فضائی حدود میں لاک کیا گیا۔ گرائے جانے والے بھارتی ڈرونز کی لمبائی تقریباً 5 سے 6 فٹ بتائی جا رہی اور اسے سرحد پار سے آپریٹ کیا جا رہا تھا۔ دریں اثناء ظفروال کے قریب واقع سرحدی گائوں بھولیاں میں بھارتی فوج (آر سکس بٹالین) کا ایک جاسوس ڈرون پاکستان کی حدود میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا گیا، جسے مقامی شہریوں نے صحیح سلامت زمین پر اتار لیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق یہ ڈرون پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مشکوک انداز میں پرواز کر رہا تھا۔ سکھر اور رحیم یار خان میں دو بھارتی ڈرون مار گرائے۔ بھارتی ڈرون سکھر اور رحیم یار خان کے اوپر پرواز کر رہے تھے۔ علاوہ ازیں ضلع شیخوپورہ کے دو مختلف مقامات پر بھارتی ڈرون پاکستانی فورسز نے ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے مار گرائے ہیں۔ نواحی گائوں باہو مان میں بھارتی ڈرون طیارہ سکیورٹی فورسزنے مار گرایا جس کا ملبہ کھیتوںسے برآمد ہوگیا۔ جبکہ پاک آرمی، پاک فضائیہ، پولیس اور ریسکیو ودیگر اداروں کے افسران موقع پر پہنچ گئے۔ مریدکے کے سرحدی علاقے مقبول پور کے قریب بھی پاکستان آرمی نے بھارت کا ڈرون مار گرایا۔ جونہی ڈرون نے بارڈر کراس کیا تو پاکستان آرمی نے اس کو نشانہ بنایا۔ سکیورٹی اداروں نے ڈرون کی باقیات قبضہ میں لے لیں۔ دریں اثناء ننکانہ صاحب کے گائوں دھارووالی میں پاکستانی شاہینوں نے بھارتی ڈرون مار گرایا۔ ڈرون کھیتوں میں گرا۔ تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سانگلہ ہل کے نواحی گائوں دھارووالی میں بھارتی ڈرون گر کر تباہ ہو گیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر رائو اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تباہ شدہ ڈرون کے شواہد اکٹھے کر لئے۔ ترجمان کے مطابق حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ڈرون کھیتوں میں گر کر تباہ ہوا۔ دریں اثناء گجرات میں نہتے شہریوں کو ٹارگٹ بنانے کا منصوبہ ناکام ہوگیا۔ پاک آرمی نے فضا میں ڈرون مار گرایا۔ دھماکہ کے بعد ڈرون کا ملبہ گجرات کے مختلف دیہاتوں سے برآمد ہوا۔ ایک گھر کی چھت کو نقصان پہنچا تاہم اہل خانہ مکمل طور پر محفوظ رہے۔ پولیس کے مطابق تحصیل کھاریاں کے نواحی گائوں پیر جھنڈ اور سیکروالی میں سرچ آپریشن کے دوران کھیتوں سے اب تک ڈرون کا 9 مختلف جگہ سے بکھرا ہوا ملبہ ملا جنہیں اہل دیہہ کی اطلاع پر پولیس نے تحویل میں لینے کے بعد حساس اداروں کے سپرد کر دیا۔ دریں اثناء کامونکی کینواحی گاؤں اگوبھنڈر کے کھیتوں میں ایک بھارتی ڈرون گر کر تباہ ہو گیا۔ خوش قسمتی سے اس واقعہ میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ مقامی لوگوں نے ڈرون کے گرنے کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ حکام کو دی گئی جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ ایک ہی روز میں تحصیل کامونکی میں دو ڈرون اٹیک کئے گئے ہیں۔ دریں اثناء نارنگ کے سرحدی گائوں کے قریب پاک آرمی نے بھارتی ڈرون مار گرایا۔ ڈرون کی باقیات قبضہ میں لے کر فرانزک کے لئے بھیج دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ نارنگ کے سرحدی گائوں مقبول پور کے قریب بھارتی ڈرون سرحدپار چکر لگا رہا تھا کہ ڈرون جونہی سرحد پار کرکے پاکستانی حدود میں داخل ہوا تو سرحد پر موجود پاکستان آرمی نے اسے ہوا میں ہی اڑا دیا۔ علاوہ ازیں پاک فوج نے پانڈو سیکٹر میں بھارتی فوج کے خلاف موثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے منہ توڑ جواب دیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کرنے پر بھارتی فوج کے ہیڈ کوارٹرز کو تباہ کر دیا۔ بھارتی بٹالین ہیڈ کوارٹرز نانگا ٹک کو پاکستانی افواج کی گولہ باری سے شدید نقصان اٹھانا پڑا۔علاوہ ازیں حاجی پیر سیکٹر میں پاکستانی فوج کی موثر کارروائی جھنڈا زیارت پوسٹ بھی تباہ کر دی ہے۔جس سے دشمن کو بھاری نقصان ہوا۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ڈی جی ا ئی ایس پی ا ر بھارتی ڈرون مار انہوں نے کہا کہ ڈرون مار گرایا بھارتی ڈرون گر گر کر تباہ ہو بھارتی ڈرونز ڈرون کا ملبہ دریں اثناء کہ پاکستان کھیتوں میں پاکستان نے علاوہ ازیں میں بھارتی پاکستان کی فوجی تنصیب پاک فوج نے نے بھارتی کرتے ہوئے پاکستان ا کو نشانہ کہ بھارت کی اطلاع کے علاقے نے بھارت ایک ڈرون کے مطابق بھارت نے پر پہنچ کے قریب میں ایک کی حدود میں لے کے لئے تو اسے رہا ہے کے بعد
پڑھیں:
بھارتی جارحیت کیخلاف پاکستان ایئر ڈیفنس سسٹم کی کامیابی، پہلی مرتبہ اسرائیلی ساختہ ڈرون تباہ
پاکستان ایئر ڈیفنس سسٹم مضبوط قرار دیا جا رہا ہے جب کہ اس نے بھارت کے زیر استعمال دنیا میں پہلی مرتبہ اسرائیلی ساختہ ڈرون کو مار گرایا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گرائے جانے والا ڈرون اسرائیلی ساختہ Heron MK 2 ہے جو 35 ہزار فٹ کی بلندی پر اڑتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس ڈرون کو انٹی ائیرکرافٹ گن سے ٹارگٹ نہیں کیا جا سکتا، اس کا انجن برطانوی کمپنی UAV Engines LTD بناتی ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ بھارت کے 6/7 مئی کے بزدلانہ حملے میں 5 جدید طیاروں، ڈرونز، متعدد پوسٹوں کے تباہ اور فوجی ہلاکتوں ہونے کے بعد، بھارت بوکھلاہٹ میں یہ اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز سے پاکستان پر حملہ کر رہا ہے۔
بیان کے مطابق یہ بزدلانہ حملہ بھارت کی پریشانی اور بھوکلاہٹ کی نشانی ہے، لائن آف کنٹرول پر بھی بھارت نے بھرپور نقصان اٹھایا اور اٹھا رہا ہے، پاکستان کے مختلف علاقوں سے اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز کا ملبہ اٹھایا جا رہا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ افواج پاکستان دشمن کو منہ توڑ جواب دے رہی ہیں اور اسکے تمام عزائم کو خاک میں ملا رہی ہیں۔
ہیروپ ڈرون اسرائیل ایرو اسپیس انڈسٹریز (آئی اے آئی) کے ایم بی ٹی میزائل ڈویژن کا تیار کردہ ہے۔