بھارت کو حتمی سبق سکھانے کا لمحہ قریب آ رہا ہے ، سینیٹرعرفان صدیقی
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2025ء)سینٹ میں مسلم لیگ (ن )کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ بھارت کی ننگی جارحیت نے پاکستا ن کے آپشنز نہایت محدود کر دیئے ہیں۔
(جاری ہے)
سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ شہری آبادیوں پر ڈرونز کے بزدلانہ حملوں اور درجنوں معصوم شہریوں کی شہادت کے بعد پاکستان کے پاس ایسی درندگی کا منہ توڑ جواب دینے کے سوا کیا کوئی راستہ باقی رہ جاتا ہی بھارت کی جانب سے شکست تسلیم کرتے ہوئے سفید جھنڈے لہرانے اور مہلت ملتے ہی حملے شروع کر دینے والی منافقت کو حتمی سبق سکھانے کا لمحہ قریب آ رہا ہے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
پی ٹی آئی ارکان، کچھ جج جلد مستعفی ہو جائیں گے،عرفان صدیقی
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور قائمہ کمیٹی خارجہ امور کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی، پارلیمنٹ سے اور کچھ جج صاحبان، عدلیہ سے جلد ایک ساتھ مستعفیٰ ہو جائیں گے جس کا مقصد پاکستان کو بحران میں دھکیلنا ہے لیکن اس منصوبے میں ناکامی اور رسوائی کے سوا انہیں کچھ نہیں ملے گا۔جمعہ کو سوشل میڈیا 'ایکس' پر اپنے بیان میں مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما نے کہا کہ "حالات کی رفتار یہ بتا رہی ہے کہ کچھ ہی عرصے میں مایوسی کی جھنجھلاہٹ میں پی ٹی آئی، پارلیمنٹ سے اور کچھ جج صاحبان، عدلیہ سے ،لگ بھگ ایک ساتھ ، باہمی مفاد کی خاطرمستعفیٰ ہو جائیں گے۔" انہوں نے کہا کہ قائمہ کمیٹیاں، پارلیمنٹ کی روح ہیں پی ٹی آئی اگر قومی اسمبلی اورسینیٹ میں موجود ہے تو بہتر ہوکہ وہ سٹینڈنگ کمیٹیوں میں بھی موجود رہے اور اپنا جمہوری کردار ادا کرے۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے اپنے بیان میں سوال اٹھاتے ہوئے جواب دیا کہ دونوں کا ہدف پاکستان کو کسی بڑے بحران میں مبتلا کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کا یہ منصوبہ انہیں ناکامی اور رسوائی کے سوا کچھ نہیں دے گا۔