پاکستان کا نیا جنگی ترانہ ’’تیار ہیں ہم، اللّٰہ اکبر‘‘ سحر انگیز آواز نے سماں باندھ دیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
اسلام آباد(اوصاف نیوز)موجودہ کشیدہ صورتحال کے تناظر میں پاکستانی قوم کی دلی آواز پر پاکستان کا نیا جنگی ترانہ ’’تیار ہیں ہم، اللّٰہ اکبر‘‘ ریلیز،ملی نغمے میں دل کو گرما دینے والی شاعری اور سحر انگیز آواز نے سماں باندھ دیا
ملی نغمے میں دل کو گرما دینے والی شاعری اور سحر انگیز آواز نے سماں باندھ دیا۔ نغمہ کے جوشیلے بول ’’غالب ہیں خدا کا وار ہیں ہم، لڑنے کے لیے تیار ہیں ہم‘‘ نے چار چاند لگا دیے۔
بھارت کا جنگی جنون شاید یہ بھول رہا ہے کہ اُس کا مقابلہ کس قوم سے ہے، پاک فوج ہر طرح کی بھارتی جارحیت پر جوابی وار دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔
پاکستان دینِ اسلام کے نام پر وجود میں آیا اور اسکی فوج اسلام کی فوج ہے۔ جوش و ولولہ اور جذبوں سے بھرپور نغمہ جو نا صرف پاک فوج بلکہ اس قوم کے ہر فرد کے دل کی ترجمانی کرتا ہے۔
نغمے میں بھارت کو واضح پیغام دیا گیا کہ اُسے ابھی معلوم نہیں کہ وہ کس قوم سے ٹکرایا ہے۔ برق رفتاری، جدید ہتھیاروں سے لیس سامانِ حرب اور سخت ترین ٹریننگ مسلح افواج کا طُرَّہِ امتیاز ہے۔
پاک فوج کا موٹو : ایمان، تقویٰ اور جہاد فی سبیل اللہ ہے۔ اللہ اکبر کا فلک شگاف نعرہ جنگ کے میدان میں دشمن کا دل دہلا دیتا ہے اور ہمیں ہمت، جرات اور حوصلہ عطا کرتا ہے۔دشمن جان لے یا ہم غازی ہیں یا شہید، دونوں صورتوں میں سربلند ہیں۔
https://dailyausaf.com/wp-content/uploads/2025/05/vnuwjmhq5wdnvntv.mp4
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ہیں ہم
پڑھیں:
روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
روزانہ کی پریس بریفنگ کے دوران کریملن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ روس مذاکراتی عمل کے لیے کھلا ہے، لیکن جب یورپی دارالحکومت کیف حکومت کو جنگ جاری رکھنے کی ترغیب دے رہے ہیں تو ایسی صورتحال میں ماسکو بھی اپنا خصوصی فوجی آپریشن جاری رکھے گا۔ اسلام ٹائمز۔ کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ روس یوکرین تنازع کے حل کے لیے مذاکرات پر آمادہ ہے، تاہم یورپی ممالک کی جانب سے کیف حکومت کی مسلسل حوصلہ افزائی کے باعث روس اپنا خصوصی فوجی آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔ روزانہ کی پریس بریفنگ کے دوران دیمتری پیسکوف نے کہا کہ روس مذاکراتی عمل کے لیے کھلا ہے، لیکن جب یورپی دارالحکومت کیف حکومت کو جنگ جاری رکھنے کی ترغیب دے رہے ہیں تو ایسی صورتحال میں ماسکو بھی اپنا خصوصی فوجی آپریشن جاری رکھے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ روسی افواج خصوصی فوجی آپریشن کے دوران مثبت پیش رفت حاصل کر رہی ہیں اور میدانِ جنگ میں صورتحال حوصلہ افزا ہے۔
کریملن کے ترجمان نے بتایا کہ یوکرین کے معاملے پر روس اور امریکا کے درمیان رابطے برقرار ہیں، تاہم اس مرحلے پر یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ تنازع کے حل کی کوششوں میں کوئی نمایاں پیش رفت یا تیزی آئی ہے۔ دیمتری پیسکوف نے کہا کہ موجودہ ورکنگ چینلز کے ذریعے امریکا کے ساتھ رابطے جاری ہیں اور امید ہے کہ امریکی مذاکرات کار اپنی مصروفیات مکمل ہونے کے بعد ماسکو کا دورہ کریں گے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان براہِ راست مذاکرات کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا جا سکے۔
جوہری عدم پھیلاؤ کے حوالے سے روس کے مؤقف پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماسکو جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کی روک تھام کے اصول پر قائم ہے، تاہم ہر ملک کو پُرامن مقاصد کے لیے جوہری توانائی کے استعمال کا حق حاصل ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ روس کا مؤقف جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ سے متعلق ہے، جبکہ ایران، سعودی عرب اور دیگر ممالک کو پُرامن جوہری توانائی کے استعمال کا حق حاصل ہے اور اس حق کی ضمانت دی جانی چاہیے۔