بھارتی جارحیت کیخلاف پاک بحریہ نےلڑاکا جہاز پانیوں میں اُتار دیے
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)دشمن کے مزموم ارادے بھانپتے ہوئے پاکستان نیوی نے اپنے لڑاکا جہاز پانیوں میں اُتار کر انہیں مخصوص مقامات پرپہنچا دیا۔
پاک بحریہ کاکہنا ہےکہ وہ کسی بھی مس ایڈوانچر کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔
پاکستان نیوی کا کہنا ہےکہ بھارتی ائیرکرافٹ کیرئیر اور جہازوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔ جارحیت پر اُتری بھارتی بحریہ کی جانب سے جہازوں کی تعیناتی قابل فہم ہے مگر بھارت کی موجودہ صلاحیت کے لحاظ سے دیکھا جائے تو اس کا کوئی قابل ذکر اثر نہیں پڑے گا۔
پاکستان کے جے ایف 17 تھنڈر نے بھارت کا S-400 دفاعی سسٹم تباہ کر دیا
اس کے برعکس بھارتی بحریہ کے اثاثے پاکستان کے لیے ایک پُرکشش ہدف ثابت ہوں گے۔
برطانوی اخبار کی جانب سے بھارتی بیڑے کی پیش قدمی پر ردعمل میں پاک بحریہ کے ترجمان نے کہا کہ یہ اُس ناکام بھارتی پراپیگنڈے کا تسلسل ہےجس میں گزشتہ شب مضحکہ خیز دعویٰ کیا گیا تھا کہ کراچی کی بندرگاہ پرحملہ کردیا گیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ میزائلوں کی جس رینج کا دعوی کیا گیا ہے وہ بھی گمراہ کن ہے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان نیوی نے دشمن کے کسی بھی مس ایڈونچر کا مقابلہ کرنے کے لیےتیار ہے۔
اس نمائندے سے خصوصی طورپر بات کرتے ہوئے پاکستان بحریہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارتی نیوی اگر پاکستان کی جانب میلی نگاہ سے بڑھے گی تواسے بحیرہ عرب میں غرق کردیا جائےگا۔
اس سے پہلے برطانوی اخبار ٹیلی گراف نے دعوی کیا تھا کہ بھارت نےسپر سانک کروز میزائل سےلیس اپنے جنگی جہاز پاکستان کی جانب روانہ کردیے ہیں تاکہ کراچی کی بندرگاہ کو نشانہ بنایا جائے۔
پاک فضائیہ نے انڈین ملٹری سیٹیلائٹ کو جام کر دیا
دعویٰ کیا گیا تھا کہ بھارت کی جانب سے طیارہ بردار جہاز، ڈیسٹرائیرز، فریگیٹس اور اینٹی آبدوز جہاز روانہ کیے گئے ہیں جو کہ پاکستانی ساحل سے تقریب تین سو سے چار سو ناٹیکل میل کے فاصلے پر ہیں۔ان میں سے بعض روس کے بنائے گئے براہموس میزائل سے لیس ہیں ۔
پاک بحریہ کے ترجمان نےاس نمائندے سے بات کرتےہوئے کہا کہ جس طرح پاک فضائیہ نے دشمن کو چاروں شانے چت کیا ہے اور وہ اپنے طیاروں کا ملبہ اپنے میڈیا کو دکھانے سے گریز کررہا ہے۔ افواج پاکستان کا دوسرا ونگ پاک بحریہ بھی اپنی صلاحیتیں دکھانے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
برطانوی اخبار کی رپورٹ پر سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی بحریہ کا کو کوئی بھی جہاز ابھی اس قدر قریب نہیں کہ پاکستان کو نشانہ بناسکے، تمام شہر اور شپنگ لین محفوظ ہیں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ترجمان نے کہا کہ پاک بحریہ بحریہ کے کہ بھارت کی جانب
پڑھیں:
بھارتی جارحیت کیخلاف پنجاب اسمبلی میں مذمت قرارداد جمع کروا دی گئی
قرارداد میں کہا گیا کہ دشمن کو ملک میں کسی در اندازی کی اجازت بھی نہیں دی جا سکتی، تاہم پاکستان ہمسایہ ممالک سے پُرامن تعلقات استوار کرنے کا خواہاں ہے، بین الاقوامی فورمز پر بھارتی جارحیت، ہٹ دھرمی کیخلاف آواز اُٹھائی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ استحکام پاکستان پارٹی کے ایم پی اے محمد شعیب صدیقی نے بھارتی جارحیت کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرائی۔ قرارداد میں پاک فوج کی شجاعت کو سلام اور مکمل یکجہتی کا اظہار اور دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے اور بھاری نقصان پہنچانے پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔ قرارداد میں کہا گیا کہ پاک فوج نے بھارت کا بریگیڈ ہیڈکوارٹر تباہ کرکے بھارتی فوجیوں کو مورچے چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور کر دیا، جبکہ رافیل سمیت جنگی طیاروں کو مار گرانا پاک فوج کی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
قرارداد میں چین اور امریکہ کی بھارت کی مذمت کے بیانات کا خیر مقدم کیا گیا اور کہا گیا کہ بھارتی جنگی جنون کیخلاف بیانات پاکستان کی کامیاب سفارت کاری ہے، جبکہ پاکستان کی حفاظت ہمارا جذبہ ایمانی ہے اور پاکستان کی خارجہ پالیسی میں جارحیت، دہشتگردی کی کوئی گنجائش نہیں۔ قرارداد میں مزید کہا گیا کہ دشمن کو ملک میں کسی در اندازی کی اجازت بھی نہیں دی جا سکتی، تاہم پاکستان ہمسایہ ممالک سے پُرامن تعلقات استوار کرنے کا خواہاں ہے، بین الاقوامی فورمز پر بھارتی جارحیت، ہٹ دھرمی کیخلاف آواز اُٹھائی جائے۔