راولپنڈی اور لاہور میں زوردار دھماکوں اور فائرنگ کی اطلاعات، پاک فوج نے بھارتی ڈرون مار گرایا
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
راولپنڈی کے علاقے صدر میں یکے بعد دیگرے دو زور دار دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ دھماکے کس چیز کے تھے لیکن دھماکوں کی آوازیں دور دور تک حتیٰ کہ اسلام آباد تک سنی گئی۔
ذرائع کے مطابق دھماکوں کی آوازیں نور خان ایئربیس کے قریب سنی گئیں جس کے بعد علاقے میں سائرن بجنا شروع ہوگئے اور شہریوں نے رضاکارانہ طور پر لائٹس بند کر دیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بھارتی جاسوس ڈرون کو مار گرایا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ادھر لاہور میں بھی بیدیاں روڈ اور ڈی ایچ اے کے قریب زوردار دھماکے اور فائرنگ کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق نور پور گاؤں کے آس پاس دھماکوں کی شدت محسوس کی گئی۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور کے سرحدی علاقوں میں صورتحال کشیدہ ہے اور ممکنہ طور پر یہ واقعات دشمن ملک کی اشتعال انگیزی کا نتیجہ ہو سکتے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: دھماکوں کی
پڑھیں:
لاہور میں یکے بعد دیگرے 3 دھماکوں کی آوازیں
لاہور میں یکے بعد دیگرے 3 دھماکوں کی آواز سنی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکوں کی آوازیں والٹن، گوپال نگر نصیرآباد کے علاقے میں سنی گئی ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق دھماکوں کی آوازیں پرانے ایئرپورٹ سے آئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں، اور صورت حال کا جائزہ لیا جارہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پاک بھارت کشیدگی پاکستان بھارت جنگ لاہور دھماکے والٹن وی نیوز