امریکی سیکرٹری سٹیٹ روبیو کا آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے رابطہ ،کشیدگی خاتمے کیلئے تعاون کی پیشکش
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
نیویارک (اوصاف نیوز) پاک بھارت کشیدگی ، پاکستان کے بھارت پر جوابی حملے کے بعد ترجمان سیکرٹری سٹیٹ آف امریکہ کے مطابق سیکرٹری سٹیٹ روبیو نے پاکستانی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔
سیکرٹری خارجہ مارکو روبیو نے پاکستانی آرمی چیف عاصم منیر سےپاک ، بھارت کشیدگی کے معاملات پرتبادلہ خیال کیا۔ترجمان کے مطابق انہوں نے دونوں فریقوں پر زور دیا کہ وہ کشیدگی کم کرنے کے طریقے تلاش کریں اور مستقبل میں تنازعات سے بچنے کیلئے تعمیری بات چیت شروع کرنے میں امریکی مدد کی پیشکش کی۔
پاکستانی سائبر حملے ، بی جے پی کی آفیشل ویب سائٹ سمیت 25 سو سے زائد سرویلنس کیمرے ہیک
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کاڈر،مودی نے ٹرمپ کی دورہ امریکہ کی دعوت ٹھکرادی
امریکی جریدے بلومبرگ نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دورۂ امریکہ کی دعوت اس خدشے کے باعث مسترد کر دی کہ انہیں وہاں فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کروائی جا سکتی ہے۔
فون کال کی تفصیلات
رپورٹ کے مطابق 17 جون کو مودی اور ٹرمپ کے درمیان 35 منٹ طویل ٹیلی فونک گفتگو ہوئی، جس میں ٹرمپ نے مودی کو جی 7 سمٹ کے بعد امریکہ آنے کی دعوت دی۔ تاہم مودی نے دعوت قبول کرنے سے انکار کر دیا۔
ممکنہ ملاقات کا خدشہ
بلومبرگ کا کہنا ہے کہ نریندر مودی کو اندیشہ تھا کہ امریکہ میں ان کی ملاقات فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کروائی جائے گی، جس پر وہ آمادہ نہیں تھے۔
وائٹ ہاؤس کا ردعمل
رپورٹ کے مطابق اس فون کال کے بعد وائٹ ہاؤس کے رویے میں نمایاں تبدیلی آئی۔ وائٹ ہاؤس نے بعد میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ “بھارت کے ساتھ ہم آہنگی ممکن نہیں” تاہم دونوں ممالک کے درمیان رابطے جاری رہیں گے۔
تجارتی تعلقات میں کشیدگی
بلومبرگ کے مطابق امریکہ کی جانب سے بھارت پر عائد کیے گئے نئے ٹیرف نے دو طرفہ تعلقات کو مزید کشیدہ کر دیا ہے، جو تعلقات کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوا۔ بھارت نے اب تک امریکی ٹیرف کا کوئی باضابطہ جواب نہیں دیا، جبکہ مودی حکومت امریکہ کی جانب جھکاؤ کی پالیسی کا ازسرنو جائزہ لے رہی ہے۔