پاکستانی ائیر ْ ڈیفینس سسٹم نے تینوں ائیر بیسز پر حملے ناکام بنائے
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
سٹی42: پاکستان آرمی کے ترجمان جنرل احمد شریف چوہدری نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کے تین ائیر بیسز پر بھارت کے حملے بری طرح ناکام ہوئے ہیں۔
اس وقت لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری میڈیا کو بتا رہے ہیں کہ بھارت کے فائر کئے ہوئے زیادہ تر میزائلوں کو پاکستان کے ائیر ڈیفینس سسٹم نے فضا مین ہی تباہ کر دیا۔
بھارت کے پاکستانی ائری بیسز پر حمےل ناکام بنا دیئے گئے۔ اگر کچھ میزائل ائیر بیس پر گرے بھی تو ان سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔
مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی
کچھ دیر پہلے جنرل احمد شریف چوہدری نے نیوز چینلز کے ذریعہ پاکستان کے تین ائیر بیسز پر انڈیا کے میزائل ھملوں کی تصدیق کی تھی اور اعلان کیا تھا کہ بھارت ہمارے جواب کا انتظار کرے۔
اب جب کہ پاکستان پوری طرح تین ائری بیسز پر ہونے والے حملوں کا زمین پر معائنہ اور تجزیہ مکمل کر چکا ہے، جنرل احمد شریف نے خبر دی ہے کہ کسی ائیر بیس پر کوئی نقصان نہیں ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے ائری ڈیفینس سسٹم نے انڈیا کے فائر کئے ہوئے بیشتر میزائلوں کو گضا مین ہی روک لیا۔
سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر اسلام آباد پہنچ گئے
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: جنرل احمد شریف پاکستان کے
پڑھیں:
معرکہ حق کے بعد فضائی حدود کی بندش، پاکستان کو کتنا نقصان ہوا؟ وزیر دفاع نے تفصیلات پیش کردیں
وزیر دفاع خواجہ آصف نے معرکہ حق کے بعد بھارت کے لیے پاکستانی فضائی حدود کے استعمال پر پابندی سے ہونے والے نقصان کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی فضائی حدود میں بھارتی طیاروں کی پرواز پر پابندی میں 24 جون تک توسیع
وزیر دفاع خواجہ آصف نے تحریری طور پر قومی اسمبلی کو بتایا کہ معرکہ حق کے بعد بھارت کے لیے پاکستانی فضائی حدود بند ہونے سے یومیہ 100 سے150 بھارتی طیارے متاثر ہوئے۔
انہوں نے کہاکہ تمام بھارتی طیاروں کی پاکستانی فضائی حدود کے استعمال پر پابندی لگائی گئی، بھارتی ایئرلائنز کے لیے فضائی حدود کی بندش سے پی اے اے کو 401 ارب روپے کا نقصان ہوا۔
انہوں نے کہاکہ 2019 میں فضائی حدود کی بندش کے نتیجے میں 7.6 ارب روپے کا نقصان ہوا تھا۔
وزیر دفاع نے کہاکہ قومی خودمختاری، دفاع اور وطن عزیز کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، بھارت کے علاوہ پاکستان کی فضائی حدود تمام ایئرلائنز کے لیے دستیاب ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستانی ایئرلائنز اور طیاروں پر بھی بھارتی فضائی حدود میں پرواز پر پابندی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی فضائی حدود کی بندش: بھارتی ایئرلائنز کا 267 لاکھ ڈالرز سے زائد نقصان
واضح رہے کہ 7 مئی کو بھارت کی جانب سے پاکستان پر حملہ کرنے اور پھر پاکستان کی جانب سے آپریشن ’بنیان مرصوص‘ شروع کرتے ہوئے بھرپور جواب دیے جانے کے بعد سے پاکستان کی فضائی حدود بھارت کے لیے بند ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پاکستان بھارت جنگ تفصیلات پیش سول ایوی ایشن اتھارٹی فضائی حدود کی بندش معرکہ حق وزیر دفاع وی نیوز