بھارت کا پاکستان کی تین ایئر بیسز پر حملہ ، ڈی جی آئی ایس پی آر
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہناتھا کہ بھارت کو اپنی ننگی جارحیت کو جاری رکھتے ہوئے اس نے کچھ دیر قبل اپنے طیاروں سے فضاء سے زمین پر میزائل داغے ہیں، نور خان بیس ، مرید بیس اور شور کوٹ بیس کو نشانہ بنایا گیاہے ، اب تک کی اطلاعا ت کے مطابق الحمدواللہ ایئر فورس کے تمام اثاثے محفوظ ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت نے افغانستان میں میزائل داغے ہیں اور ڈرونز کا حملہ کیاہے ، بھارت پاگل پن اور مکاری کے ذریعے پورے خطے کو خطرناک جنگ کی طرف دھکیل رہاہے ، نہ ہم تمہاری طاقت اور نہ مکاری سے مرعوب ہونے والی قوم ہیں ،ہمارے جواب کا انتظار کرو۔
نور خان ایئر بیس چکلالہ کے قریب حملے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
جنوبی وزیرستان میں ڈپٹی کمشنر کے قافلے پر حملہ، دو پولیس اہلکار زخمی
جنوبی وزیرستان میں ڈپٹی کمشنر اور دیگر گاڑیوں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا جس میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی سی جنوبی وزیرستان اپر عصمت اللہ وزیر کی گاڑی پر حملے کی پولیس نے تصدیق کی اور بتایا کہ نامعلوم افراد نے کوٹ اڈانہ کے قریب ڈی سی اور اے ڈی سی ایف اینڈ پی کی گاڑی پر حملہ کیا۔
پولیس کے مطابق ڈی سی اور اے ڈی سی ایف اینڈ پی حملہ میں محفوظ رہے، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے محرر اے ڈی سی اعجاز اور ایک پولیس اہلکار گل نواز زخمی ہوئے جنکو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ ڈی سی اور دیگر کے ہمراہ لدھا سے مکین جا رہے تھے۔ ڈی پی او کے مطابق ڈپٹی کمشنر عصمت اللہ وزیر اور دیگر عملہ کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس اور دیگر سیکورٹی ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں جس کے بعد شرپسند عناصر کی تلاش کیلیے سرچ آپریشن جاری ہے۔