بھارتی میڈیا جھوٹ پھیلاکر عوام کو بے وقوف بنارہا ہے، دھروو راٹھی نے چینلز کے بائیکاٹ کا مشورہ دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
برلن (نیوز ڈیسک)معروف بھارتی یوٹیوبر دھروو راٹھی نے بھارتی میڈیا کے جھوٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے بائیکاٹ کرنے کا مشورہ دے دیا۔
بھارتی نیوز چینلز، جھوٹی رپورٹنگ کرنے لگے اور مسلسل پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرتے نظر آرہے ہیں، جس کے خلاف بھارت کے مشہور یوٹیوبر دھروو راٹھی بھی بول پڑے۔
دھروو راٹھی نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں بھارتی نیوز چینلز کی خبروں سے متلعق بتاتے ہوئے کہا کہ یہ ساری خبریں جھوٹ تھیں۔
View this post on InstagramA post shared by Dhruv Rathee (@dhruvrathee)
انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات 90 فیصد خبریں جو بھارتی ٹی وی چینلز پر چلائی گئی ہیں، وہ جھوٹی خبریں تھیں، بھارتی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے یوٹیوبر نے کہا کہ اگر آپ لوگوں کے گھر والوں میں ابھی بھی کوئی ان چینلز کو دیکھ رہا ہے تو میری یہ ویڈیو ان لوگوں کے ساتھ شیئر کریں تاکہ انہیں بھی حقیقت کا پتا چل سکے۔
دھروو راٹھی نے کہا کہ بھارت کے عوام کے ساتھ اتنا بڑا مذاق کیا جارہا ہے اتنے حساس موقع پر اس طرح کی جھوٹی خبریں پھیلاکر مسلسل خوف و ہراس پھیلایا جارہا ہے، آپ لوگ فوری طور پر ان چینلز کو دیکھنا بند کردیں۔
مزیدپڑھیں:بھارت کی کراچی پورٹ پر حملے کی مبینہ تیاری، جنگی بحری بیڑا تعینات ،برطانوی اخبار کادعویٰ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
عالمی برادری کشمیریوں پر بھارتی مظالم سے چشم پوشی نہ کرے: صدرِ مملکت
—فائل فوٹوصدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کا غیر قانونی قبضہ آج بھی اہلِ کشمیر کے حقوق سلب کر رہا ہے، عالمی برادری کشمیریوں پر بھارتی مظالم سے چشم پوشی نہ کرے۔
یومِ شہدائے جموں کے موقع پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ 6 نومبر1947 کا سانحہ برصغیر کی تاریخ کا بدترین قتلِ عام تھا۔ ڈوگرہ فوج، آر ایس ایس اور مسلح جتھوں نے جموں میں 2 لاکھ سے زائد مسلمانوں کو شہید کیا۔
صدر زرداری کا کہنا ہے کہ نصف ملین سے زیادہ مسلمان جموں کے قتلِ عام کے بعد ہجرت پر مجبور ہوئے، جموں کا قتلِ عام جدید تاریخ کے سیاہ ترین ابواب میں سے ایک ہے۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ عالمی برادری نے کشمیری مسلمانوں کی نسل کشی کو وہ توجہ نہیں دی جس کی وہ مستحق تھی، کشمیری عوام کی قربانیاں جموں وکشمیر کی نامکمل داستان کی یاد دہانی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 370 اور 35-اے کی منسوخی آبادیاتی تبدیلی کے خطرناک منصوبے کا حصہ ہے، بھارتی اقدامات جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہیں، پاکستان جموں کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہے۔
صدرِ مملکت نے مزید کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا، ہم کشمیری عوام کے انصاف، وقار اور آزادی کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں۔