اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارت کی جانب سے پاکستان کے اہم فضائی اڈوں نور خان، مرید اور شور کوٹ پر میزائل حملوں کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی سنگین صورتحال اختیار کر گئی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہوئے فوری جوابی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستانی افواج بھارت کے خلاف بھرپور کارروائی میں مصروف ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان باقاعدہ جنگ شروع ہو چکی ہے۔

پاکستانی فوجی قیادت صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے، جب کہ عوام سے پرامن رہنے اور افواہوں سے گریز کی اپیل کی گئی ہے۔

عالمی برادری صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کر رہی ہے اور دونوں ممالک سے تحمل اور بات چیت پر زور دے رہی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

وزیر خارجہ جیہون بیروموو کا اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان کیساتھ بھرپور حمایت کا اظہار

سٹی 42 : نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیروموو  کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ۔  

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے انہیں خطے کی بدلتی صورتحال سے آگاہ کیا۔ وزیر خارجہ جیہون بیروموو نے بھارت کے غیر قانونی بلا اشتعال حملوں کے نتیجے میں پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزیوں پر پاکستان کے ساتھ بھرپور یکجہتی و حمایت کا اظہار کیا ۔ 

پنجاب بھر کے سکولوں میں  تعطیلات کا اعلان

آذربائیجان کے وزیر خارجہ نے بے گناہ جانوں کے ضیاع پر پاکستانی عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا, دونوں راہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات کی توثیق کی, دونوں راہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان قریبی رابطے کی ضرورت پر اتفاق کیا ۔ 

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کے ڈرونز نئی دہلی پہنچ گئے، بڑی کارروائی کا دعویٰ
  • تین ائیر بیسز پر بھارتی میزائل حملے ناکام، پاکستان کی بھرپور جوابی کارروائی، کئی اہداف کو نشانہ بنایا، سکیورٹی ذرائع
  • پاکستان کا بھارت کیخلاف آپریشن بنیان المرصوص؛ نئی دہلی میں پاکستانی ڈرونز کی پروازیں
  • پاکستان نے آپریشن “بنیان المرصوص” کا آغاز کر دیا
  • وزیر خارجہ جیہون بیروموو کا اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان کیساتھ بھرپور حمایت کا اظہار
  • وادی نیلم: بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ جاری، پاک فوج کا بھرپور جواب
  • شام اور اسرائیل کے درمیان خفیہ مذاکرات کا آغاز
  • پاکستان فوج کی مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائی، بھارت شدید دباو کا شکار،عرب ممالک سے مدد مانگلی۔
  • پاکستانی فضائیہ کی بھرپور کارروائی پر بھارت بوکھلاہٹ کا شکار، مودی کی عرب دنیا سے مدد کی اپیل