پاک بھارت کشیدگی ،سوناکشی سنہابھارتی میڈیاپربرس پڑیں
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
ممبئی(شوبز ڈیسک)بولی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی پر غلط اور سنسنی خیز رپورٹنگ کرنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے بھارتی میڈیا کو ’جوکر‘ قرار دے دیا۔
شوبز ویب سائٹ ’مشابل‘ کے مطابق سوناکشی سنہا نے انسٹاگرام اسٹوری میں بھارتی میڈیا کی جانب سے دونوں ممالک کے درمیان جاری تنازع پر سنسنی خیز رپورٹنگ پر اظہار برہمی کیا اور میڈیا کے اس عمل کو جنگ کو معمول قرار دینے کی کوشش بھی لکھا۔
اداکارہ نے لکھا کہ بھارتی نیوز چینل مذاق بن کر رہ گئے ہیں، وہ بے بنیاد، غلط اور سنسنی خیز خبریں نشر کرکے لوگوں میں خوف و ہراس پھیلا رہے ہیں۔
اداکارہ نے لکھا کہ وہ نیوز چینل کی حد سے زیادہ ڈرامائی انداز کی خبریں دیکھ دیکھ کر تنگ آ چکی ہیں، میڈیا میں خبروں میں وژوئل افیکٹس اور بیک گراؤنڈ میوزک کا غلط استعمال کرکے جنگ کی خبروں کو سنسنی بنا رہا ہے۔
سوناکشی سنہا نے بھارتی میڈیا کے اس عمل کو ’مذاق‘ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ میڈیا اس میں جوکر کی طرح نظر آتا ہے۔
اداکارہ نے مزید لکھا کہ نیوز چینل اور میڈیائی اداروں کو درست اور بروقت معلومات پہنچانی چاہیے، جو ان نیوز چینلز کا کام ہے، وہ کریں، خبروں کو سنسنسی بنا کر لوگوں میں خوف نہ پھیلائیں۔
ساتھ ہی انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ خدا کے لیے ان نیوز چینل کو دیکھنا بند کردیں، وہ اچھے اور قابل اعتماد نیوز چینل کو دیکھیں، وہ خبروں کے نام پر گندگی اور کچرے کو نہ دیکھیں اور سنیں۔
اداکارہ کی جانب سے شیئر کردہ انسٹاگرام اسٹوریز کو متعدد بھارتی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سمیت ویب سائٹس نے بھی شیئر کیا اور باقی بھارتیوں نے بھی ان سے اتفاق کیا اور لکھا کہ بھارتی میڈیا پاک بھارت تنازع کے دوران غلط اور سنسنی پر مبنی خبریں پھیلا رہا ہے۔
View this post on InstagramA post shared by India Forums (@indiaforums)
مزیدپڑھیں:پاک بھارت کشیدگی میںچین کابڑافائدہ ہوگیا
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: بھارتی میڈیا نیوز چینل لکھا کہ
پڑھیں:
میکسیکو کی معروف بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران دم توڑ گئیں
میکسیکو کی معروف بیوٹی انفلوئنسر اور سوشل میڈیا کانٹینٹ کریئٹر، 30 سالہ ایڈریانا گارشیا کاسمیٹک سرجری کے دوران انتقال کر گئیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایڈریانا گارشیا کا منگل کے روز ریاست سینالووا کے ایک نجی کلینک میں کاسمیٹک آپریشن کیا جا رہا تھا۔ سرجری کے دوران اچانک پیچیدگیاں پیدا ہوئیں جس کے بعد طبی عملے کی کوششوں کے باوجود انہیں بچایا نہ جا سکا۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ میرب علی کو اچانک سرجری کیوں کروانا پڑی؟ اصل وجہ سامنے آگئی
مقامی حکام نے تاحال موت کی حتمی وجہ جاری نہیں کی تاہم واقعے کی مکمل تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ حکام سرجری کے دوران پیش آنے والے حالات، طبی طریقۂ کار اور ممکنہ طبی غفلت سمیت تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لے رہے ہیں۔
ایڈریانا گارشیا سوشل میڈیا پر ایک معروف شخصیت تھیں جہاں انسٹاگرام سمیت مختلف پلیٹ فارمز پر ان کے 90 ہزار سے زائد فالوورز موجود تھے۔ ان کے انتقال کی تصدیق اس میکسیکن کمپنی نے بھی کی ہے جس کے ساتھ وہ بطور برانڈ انفلوئنسر وابستہ تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پروسٹیٹ کینسر میں مبتلا، سرجری کا انکشاف
ایڈریانا گارشیا کے اچانک انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں اور ساتھی کانٹینٹ کریئیٹرز نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بیوٹی انفلیوئنسر کاسمیٹک سرجری میکسیکو