رافیل طیارے لیموں اور مرچوں کی پوجا کے بعد تباہ، سوشل میڈیا صارفین مذاق اڑانے لگے
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
پاکستان اور انڈیا کے درمیان پہلگام حملے کے بعد سے کشیدگی برقرار ہے۔ بھارت کو پاکستان پر کیے گئے حالیہ آپریشن ’سندور‘ کے دوران بدترین فضائی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔ جس میں بھارت کے کئی جنگی طیارے تباہ ہوئے۔
پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کے 5 طیارے مارگرائے جن میں 3 جدید ترین رافیل طیارے بھی شامل تھے۔ جس کے بعد انڈیا میں جہاں سیاسی حریفوں نے اس معاملے پر بھارتی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا وہیں صارفین بھی رافیل طیاروں کا مذاق اڑاتے نظر آئے۔
ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں بھارتی میڈیا نے کہا کہ جب رافیل طیارے خریدے گئے تو ان کی ناریل، مرچیں اور لیموں رکھ کر پوجا کی گئی تھی جس پر ایک صارف نے ویڈیو میں تباہ شدہ رافیل کی تصویر لگائی کہ اتنی پوجا کے بعد بھی بھارتی رافیل طیاروں کا کیا حشر ہوا وہ پاکستانی افواج کے ہاتھوں تباہ ہو گئے۔
ضرور دیکھیں pic.
— Iftikhar Ahmed (@Iftikhar4745) May 8, 2025
ایک صارف نے مذاق اڑاتے ہوئے لکھا کہ بھارتی میڈیا ہمیں محظوظ کرنے میں کبھی ناکام نہیں ہوتا۔
Indian media never fail to entertain us
— alia (@ali_____ya) May 8, 2025
ایک ایکس صارف بے رافیل طیاروں کی تباہی پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ انڈیا کا موئے موئے ہو گیا ہے۔
India ka moye moye ho gya
— GraphTive (@GraphTive) May 8, 2025
احمر نے طنزاً لکھا کہ ’نواں وافیل لیا سی شریکاں دی نظر لگ گئی‘۔
Nawa Rafael leya si shareekan di nazar lag gyi https://t.co/8jtJt88Awu
— Ahmer (@ahmertahirjajja) May 8, 2025
یاد رہے کہ جب اکتوبر 2019 میں انڈیا نے رافیل طیارے خریدے تھے تو اس وقت انڈیا کے دفاع راج ناتھ سنگھ نے طیارے پر پوجا کی تھی۔
انڈین وزیر دفاع نے طیارے پر سِندور سے اوم لکھا، طیارے پر پھول ،ناریل اور لڈو چڑھائے۔ اس کے علاوہ طیارے کے پہیے کے نیچے دو لیموں بھی رکھے گئے تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انڈیا رافیل پاک فوج پہلگام ڈرون رافیل طیارے
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاک فوج پہلگام رافیل طیارے رافیل طیارے کے بعد
پڑھیں:
آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو نئی دھکمی دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنایا تو امریکہ اس کے جواب میں ایران کا ایک پل یا ایک پاور پلانٹ تباہ کر دے گا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹر مپ نے لکھا کہ آج سے اگر اسلامی جمہوریہ ایران آبنائے ہرمز میں کسی بھی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی بھی دوسرے ہتھیار سے حملہ کرتا ہے تو امریکہ اس کے بدلے میں ایران کا ایک پل یا ایک پاور پلانٹ تباہ کرے گا، جن میں تہران کے اندر یا اس کے قریب واقع تنصیبات بھی شامل ہو سکتی ہیں۔ خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے شہری بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہو۔ گزشتہ ہفتے ایک انٹرویو میں بھی انہوں نے کہا تھا کہ اگر ایران مذاکرات کی میز پر نہیں آیا تو امریکا اس کے تمام پل تباہ کر دے گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :