سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے ایل او سی کے حاجی پیر سیکٹر اور پانڈو سیکٹر پر بھارت کی طرف سے بلا اشتعال فائرنگ کرنے پر جوابی فائرنگ اور گولا باری کی اور بھارتی فوج کے ہیڈکوارٹر کو تباہ کر دیا جبکہ بھارتی بٹالین ہیڈکوارٹر نانگا ٹک کو شدید نقصان پہنچا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی جارحیت کے خلاف ایل او سی کے حاجی پیر سیکٹر اور پانڈو سیکٹر پر بھارتی اشتعال انگیزی پر مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائیاں کرتے ہوئے ہیڈکوارٹر اور چیک پوسٹ کو تباہ کردیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کرنے پر جوابی فائرنگ اور گولا باری کی اور بھارتی فوج کے ہیڈکوارٹر کو تباہ کر دیا جبکہ بھارتی بٹالین ہیڈکوارٹر نانگا ٹک کو شدید نقصان پہنچا۔

ذرائع نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف جارحیت پر مسلح افواج کا منہ توڑ جواب دیا جارہا ہے، پاک فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کرنے پر بھارتی فوج کی جھنڈا زیارت پوسٹ کو تباہ کر دیا۔  سکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ جھنڈا زیارت پوسٹ کی تباہی سے دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا، اس سے قبل بھی پاکستان کی موثر جوابی کارروائیوں سے کئی بھارتی چیک پوسٹیں تباہ ہو چکی ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کو تباہ

پڑھیں:

کراچی؛ ڈمپرز ایسوسی ایشن کے سربراہ کیخلاف مقدمہ درج، لیاقت محسود کا سپر ہائی وے بند کرنے کا اعلان

کراچی:

ڈمپرز ایسوسی ایشن کے سربراہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جب کہ لیاقت محسود نے سپر ہائی وے بند کرنے کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان شاہ زیب کی ہلاکت کا مقدمہ گارڈن تھانے میں والد شاہد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، جس کے بعد سماجی کارکن عبدالقادر کی مدعیت میں ڈمپر ایسوسی ایشن کے سربراہ لیاقت محسود کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: کراچی میں دندناتے ہوئے ڈمپر نے ایک اور موٹر سائیکل سوار نوجوان کی جان لے لی

سماجی کارکن عبدالقادر نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ لیاقت محسود نے دہشت گردوں کے ساتھ علاقے میں انٹری کی اور آتے ہی ہوائی فائرنگ کی گئی۔ ہم کراچی کے نوجوانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ کراچی ہمارا ہے، یہاں کے لوگ ہمارے ہیں۔ ہم نے مقدمے میں لیاقت محسود اور ان کے ساتھ آنے والے دہشت گردوں کو نامزد کرکے مثال قائم کی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ لوگ شہر میں جہاں اس طرح کے واقعات ہو رہے ہیں، مقدمات درج کروائے جائیں۔ اس موقع پر موجود سیاسی رہنماؤں نے بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ جس علاقے میں بھی ایسا سانحہ ہوتا ہے تو لوگوں کو چاہیے کہ نکلیں اور ایسے عناصر کے خلاف مقدمات کا اندراج کروائیں۔

مزید پڑھیں: کراچی: رامسوامی حادثے کے بعد ڈمپرز ایسوسی ایشن اور شہریوں میں تصادم، لیاقت محسود کے گارڈ کی فائرنگ

لیاقت محسود کا سپر ہائی وے بند کرنے کا اعلان

دوسری جانب ڈمپرز ایسوسی ایشن کے سربراہ لیاقت محسود نے رامسوامی میں مبینہ طور پر خود پر فائرنگ کے خلاف کارروائی نہ ہونے پر سپرہائی وے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رامسوامی پر مشتعل افراد نے فائرنگ کی اور ان کی کار کو آگ لگانے کی کوشش کی ۔

ترجمان ڈمپرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے واضح نشانات کار پر موجود ہیں ، مشتعل افراد کے خلاف مقدمہ درج نہ کیا گیا تو منگل کو دن 2 بجے سپرہائی وے کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا جائے گا ۔ واقعہ شہر کے امن و امان کے لیے خطرناک ہے ۔ انتظامیہ فوری نوٹس لے اور مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کرے ۔ حکومت تنظیم کے صدر لیاقت محسود کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے ۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں مقیم غیر قانونی اور جعلی شناختی کارڈ بنوانے والےافغان باشندوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ
  • پاکستان میں لائیو اسٹاک سیکٹر کی جدید بنیادوں پر ترقی کیلئے اقدامات جاری
  • کیمرون میں انتخابی نتائج کے خلاف احتجاج، سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے 48 ہلاک
  • پونچھ میں بھارتی فورسز کی محاصرے اور تلاشی کی کارروائی
  • ڈمپرزسربراہ کی سرعام فائرنگ ناقابل برداشت ہے، وحدت مسلمین
  • کمپیٹیشن کمیشن کی اسٹیل سیکٹر میں کمپٹیشن کی صورتحال پر رپورٹ جاری
  • صیہونی جارحیت کے مقابلے میں پاکستان نے فیصلہ کن کردار اداکیا، ایرانی سفیر
  • امریکی ہائر ایکٹ بھارتی معیشت کو تباہ کردے گا،کانگریس
  • کراچی؛ ڈمپرز ایسوسی ایشن کے سربراہ کیخلاف مقدمہ درج، لیاقت محسود کا سپر ہائی وے بند کرنے کا اعلان
  • پاکستان کے خلاف بھارتی کارروائی بے نقاب