بلااشتعال فائرنگ پر پاک فوج نے ایک اور بھارتی فوجی ہیڈکوارٹر تباہ کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
پاکستانی افواج کی جانب سے پانڈو سیکٹر میں بھارتی فوجی ہیڈکوارٹر کی تباہی کے مناظر—پی ٹی وی ویڈیو گریب
پانڈو سیکٹر میں پاکستان کی افواج نے بھارتی فوج کے خلاف مؤثر جوابی کارروائی کی ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کرنے پر پانڈو سیکٹر میں واقع بھارتی فوج کا ہیڈکوارٹر تباہ کر دیا۔
اسلام آباد بھارت نے رات کی تاریکی میں پاکستان پر.
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ بھارتی بٹالین ہیڈکوارٹر نانگاٹک کو گولہ باری سے شدید نقصان پہنچا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے بھی پاک فوج کی مؤثر کارروائی سے دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا تھا۔
اس سے قبل بھی مؤثر جوابی کارروائی پر بھارت کو کئی چیک پوسٹوں پر سفید جھنڈا لہرانا پڑا ہے۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بھارتی فوج
پڑھیں:
منہ توڑ جواب؛ پاک فوج نے ایل او سی پر منڈل سیکٹر میں بھارتی پوسٹ تباہ کردی
سٹی 42 : بھارت کے بزدلانہ حملے کے جواب میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی پوسٹ کو ایک اور منہ توڑ جواب دیا گیا، پاک فوج نے مندل سیکٹر میں سری ٹاپ پر بھارتی پوسٹ تباہ کر دی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ایل او سی پر پاک فوج کی بھارتی فوج کے خلاف بھرپور جوابی کارروائیاں جاری ہیں،مندل سیکٹر میں سری ٹاپ پر بھارتی پوسٹ کو پاک فوج نے تباہ کردیا۔ پاک فوج کی گولہ باری کے بعد بھارتی پوسٹ دھوئیں کی لپیٹ میں آ گئی اور ہر طرف دھواں پھیل گیا۔
میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ بھارتی جارحیت کا جواب پاک فوج بھرپور طریقے سے دے رہی ہے اور پاکستان کی مسلح افواج کی کارروائیوں سے بھارتی فوج کے قدم اکھڑ چکے ہیں۔