بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان نے بھرپور دفاعی کارروائی کی: امریکہ میں پاکستانی سفیر
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکہ میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان نے بھرپور دفاعی کارروائی کی ہے۔
امریکی میڈیا کو دیے انٹرویو میں رضوان سعید شیخ نے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت پاکستان جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم امن پسند قوم ہیں لیکن ہم وقار کے ساتھ امن چاہتے ہیں، صدر ٹرمپ دیرینہ تنازعہ کشمیر حل کرائیں۔
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: میں پاکستان
پڑھیں:
پاکستان بھارتی جارحیت کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دے گا: صدر آصف علی زرداری
صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھارت کی جانب سے سرحد پار شہری آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے پاکستان کے خلاف جارحیت کی شدید مذمت کی ہے۔اپنے بیان میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان بھارتی جارحیت کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی اشتعال انگیزی کا مقابلہ بھرپور طاقت اور پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے غیر متزلزل عزم کے ساتھ کیا جائے گا۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ شہری علاقوں کو نشانہ بنانا، بلا اشتعال بھارتی حملہ بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کے چارٹر اور پاکستان کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پوری پاکستانی قوم اپنی بہادر مسلح افواج کے پیچھے متحد ہے، بھارت کے بزدلانہ اقدامات ایک فاشسٹ حکومت کا اصل چہرہ بے نقاب کرتے ہیں۔آصف علی زرداری نے کہا کہ بھارتی حکومت اپنے سیاسی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے علاقائی امن و سلامتی داؤ پر لگانے کے لیے تیار ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج مادر وطن کے ایک ایک انچ کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔