بھارت ہزیمت پر ہزیمت اٹھانے لگا جب کہ بھارت نے 6/7 مئی کی رات کو  پاکستان پر بزدلانہ حملہ کیا جس پر پاکستان نے فوری اور بھرپور جواب دیتے ہوئے دشمن کے 5 جدید جنگی طیارے، ڈرونز اورمتعدد پوسٹیں تباہ کر دیں۔

سیکیورٹی ذرائع  نے کہا کہ پاکستانی بھرپور جواب سے بھارت گھبراہٹ اور بھوکھلاہٹ کا شکار ہے، پاکستانی بھرپور جواب سے بھارتی فضائیہ خوف میں مبتلا اور شدید کنفیوژن کا شکار ہے۔

مصدقہ ذرائع کے  مطابق پاک فضائیہ کی مؤثر کارروائی کے بعد بھارتی فضائیہ دوبارہ ہوائی حملے سے کترا رہی ہے، بھارتی فضائیہ کی ہچکچاہٹ کے بعد 7/8 مئی کی رات سے بھارت اسرائیلی ساخت کے ہیراپ ڈرونز کو پاکستان بھیج  کر ایک اور بزدلانہ کاروائی کر رہا ہے رہا ہے۔

سیکورٹی ذرائع  نے کہا کہ مستعد افواج پاکستان نے اب تک  12 بھارتی ہیراپ ڈرونز مار گرائے ہیں، بھارت کی  ننگی جارحیت کا افواج پاکستان منہ توڑ جواب دے رہی ہیں۔

بھارت اپنے مایوس عوام اور 6/7 مئی کی ہزیمت چھپانے کے لئے پاکستان کو مزید اشتعال دلانے کی کوشش کر رہا ہے، افواج پاکستان بھارت کی ہر طرح کی ننگی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں اور دیتی رہیں گی۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

روس نے یوکرین پر 40میزائل اور 580ڈرون برسا دیے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روس نے یوکرین پر میزائلوں اور ڈرونز کی بارش کرتے ہوئے 40 میزائل اور تقریباً 580 ڈرون داغ دیے۔ یوکرینی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری اپنے پیغام میں تصدیق کی کہ روسی حملوں میں 3افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ امریکا کی بھرپور کوششوں کے باوجود روس یوکرین پر میزائلوں اور ڈرونز سے حملے کر رہا ہے جبکہ یوکرین نے روس پر امن کی کوششوں کو جان بوجھ کر روکنے کا الزام عائد کر رکھا ہے۔ یوکرینی صدر زیلنسکی نے بتایا کہ رات گئے حملوں میں ایک کلسٹر ایمونیشن والا میزائل براہ راست مشرقی شہر ڈنیپرو میں ایک عمارت پر لگا،جس وہ ملبے کا ڈھیر بن گئی۔

 

متعلقہ مضامین

  • وزیر اعظم شہباز شریف کی بھارت کو برابری کی بنیاد پر ایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش
  • 1965 جنگ کا 21واں روز؛ ٹینکوں کی بڑی لڑائی میں پاکستان نے فتح کیسے حاصل کی؟
  • جنگ ستمبر کا 21 واں روز: سیالکوٹ میں ٹینکوں کی لڑائی میں پاکستان کی فیصلہ کن فتح رہی
  • 1965ء، پاک فضائیہ نے ٹرانسپورٹ طیارے کو بطور بمبار طیارہ استعمال کر کے دشمن کو ہکا بکا کردیا
  • روسی جنگی طیارے 12 منٹ تک ہماری فضائی حدود میں رہے, اسٹونیا کا الزام
  • روس نے یوکرین پر 40میزائل اور 580ڈرون برسا دیے
  • جنگ ستمبر 1965 کا 20 واں روز
  • روس کے جنگی طیارے ہماری حدود میں 12 منٹ تک رہے: اسٹونیا حکومت کا دعویٰ
  • معاہدے کے بعد افغانستان سے دہشتگردی بھی سعودی عرب پر حملہ: رانا ثناء 
  • بھارت اکتوبر میں پاکستان پر حملہ کرسکتا ہے، سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری